مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 549کفن کے احکام (541)

جانوروں کي کھال ميں کفن دينا

مسئلہ 549 : جانوروں کي کھال ميں کفن دينا چاہے وہ حلال گوشت حيوان کي ہو مجبوري کے علاوہ محل اشکال ہے البتہ حلال گوشت حيوان کے اون اور بال سے بنے ہوئے لباس ميں کفن دينے ميں کوئي حرج نہيں ہے اگر چہ احتياط مستحب يہي ہے کہ اس کو بھي ترک کرديں.

مسئله شماره 550کفن کے احکام (541)

کفن کا نجس ہونا

مسئلہ 550 : اگر کفن کسي بيروني نجاست سے يا خود ميت کي نجاست سے نجس ہوجائے تو اس کو دھو ڈاليں يا اگر کفن برباد نہ ہوتا ہو تو اس کو کاٹ ديں اور اگر يہ سب ممکن نہ ہو اور بدل سکتے ہوں تو کفن کو بدل دينا چاہئے.

مسئله شماره 551کفن کے احکام (541)

محرم

مسئلہ 551 : حج يا عمرے کا احرام باندھے ہوئے اگر کوئي مرجائے تو دوسروں کي طرح اس کو بھي کفن ديں اور اس کے سر اور چہرے کو چھپانے ميں کوئي حرج نہيں ہے.

مسئله شماره 552حنوط کے احکام (552)

حنوط کے سات مقام

مسئلہ 552 : غسل تمام ہونے کے بعد ميت کو حنوط کرنا واجب ہے يعني سجدہ کے ساتوں مقامات : پيشاني، دونوں ہتھيلياں، دونوں گھٹنے، دونوں پيروں کے انگوٹھے پر کافور کا ملنا اور احتياط يہ ہے کہ تھوڑا(تھورا) کافور ان اعضا پر ڈال ديں کافور کو پاک، مباح، تازہ اور خوشبو دار ہونا چاہئے.

مسئله شماره 553حنوط کے احکام (552)

حنوط کي ترتيب

مسئلہ 553 : احتياط يہ ہے کہ پہلے کافور ميت کي پيشاني پر مل ديں، اس کے بعد دوسرے اعضاء پر اور يہ کام کفن پہنانے سے پہلے يا کفن پہناتے وقت کرليں کفن پہنا نے کے بعد نہيں.

مسئله شماره 560نماز ميت (560)

وہ مردے جن کي نماز ميت ہے

مسئلہ 560 : ہر مسلمان بالغ مرنے والے پر نماز ميت واجب ہے اور نابالغ بچہ اگر چھ سال سے کم نہ ہو تو اس پر بھي بناء بر احتياط واجب نماز پڑھيں.

مسئله شماره 561نماز ميت (560)

نماز ميت کا وقت

مسئلہ 561 : نماز ميت غسل، حنوط و کفن کے بعد پڑھني چاہئے اگر اس سے پہلے يا اس کے درميان پڑھي جائے تو نماز باطل ہے چاہے بھول کر ہو يا مسئلہ نہ جاننے کي وجہ سے ہو.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی