غسل کے بدلے کئے گئے تیمم سے نماز پڑھنا
مسئلہ 665 : اگر غسل کے بدلے تیمم کرے تو اس تیمم کے ساتھ وضو کی ضرورت نہیں ہے نہ کسی ایسے تیمم کی ضرورت ہے جو وضو کے بدلے میں کیا جائے چاہے وہ غسل جنابت ہو یا کوئی دوسرا غسل لیکن احتیاط مستحب ہے کہ (غسل جنابت کے علاوہ) دوسرے غسلوں کے ساتھ وضو بھی کرے یا اگر وضونہیں کرسکتا تو وضو کے بدلے تیمم کرے۔