اس شخص کی سزا جو امام زمانہ (عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف) ہونے کا دعویٰ کرے
ایک شخص عالماً اور عامدا ًدعوا کرے کہ ”میں امام زمانہ ہوں“لیکن کوئی اس کا طرفدار نہ ہو ، ایسے شخص کا حکم شرعی کیا ہے؟
جواب : ایسا شخص منحرف اور مستحق تعذیر ہے اور حاکم شرع پر لازم ہے کہ اس کی تھام کرے لیکن موت کا حکم نہیں رکھتا، مگر بعد میں اس پر مفسد فی الارض کا عنوان صادق آجائے۔
موقوفہ ملکیت کا غیر وقف میں استعمال کرنا ۔
رقم ماہ مبارک رمضان کی افطاری کے لئے ایک جائداد وقف ہوئی، چونکہ اس مہینے میں کھانا پکانا مشکل ہے اور موقوفہ جائداد آمدنی بھی اتنی نہیں ہے کہ پکاکر افطاری دی جائے آیا اس صورت میں بغیر پکے چاول اور گوشت ضعیف اور مستحق افراد میں تقسیم کیے جاسکتے ہیں؟
جواب:اگر پکاکر دینے کی صورت ممکن ہے تو یہ ہی مقدم ورنہ بغیر پکے بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے
نذر کے انجام دینے کی جگہ میں شک کرنا ۔
۳۔ جب تک میری مراد نہ آئے تو کیا میں نذر کی مقدار، نوع اور نذر کے ادا کرنے کے مقام کو بدل سکتا ہوں؟
جواب: اگر آپ نے نذر کا صیغہ پڑھا تھا تو جائز نہیں ہے۔
کھیل کے مقابلوں میں چوٹیں لگنا
بہت سے کھیلوں میں بہت زیادہ چوٹیں لگ جاتی ہیں، اس طرح کے بہت سی جگہوں میں تو زخم تک لگ جاتے ہیں یا کھال نیلی یا سرخ ہوجاتی ہے، ان کھیلوں کا کیا حکم ہے؟
اگر اپنے ذاتی دفاع، یا ملک اور مسلمانوں کی عزت وآبرو کے لئے ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن کھلاڑی لوگ کھیل سے پہلے ایک دوسرے سے برائت حاصل کرلیں تاکہ ایک دوسرے کے ضامن نہ ہوں ۔
حاملہ کے لیے ہائی پاور دوا تجویز کرنا
ایسے مریض جو درد سے شدید بے چین اور پریشان رہتے ہیں لیکن اگر انہیں قوی سکون آور دوا دی جائے تو آرام ملتا ہے مگر ساتھ ہی اس بات کا قوی احتمال ہوتا ہے کہ وہ آئندہ حاملہ کو پیش آنے والے عوارض یا دوسرے عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں تو اس طرح کے موارد میں ڈاکٹر کا کیا فریضہ بنتا ہے؟
جواب: اگر ایسا ضرر ہے، جو درد سے نجات دلانے کے لیے دی جانے والی دوا کے مقابلہ میں عقلاء کے نزدیک قابل قبول ہوتا ہے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر ضرر ایسا ہو جو اس کی جان کو خطرہ میں ڈال رہا ہو تو جائز نہیں ہے اور اگر مریضہ کو ضرر نہ پہچا کر شکم میں موجود بچے کو نقصان پہچا رہی ہو تو بھی جائز نہیں ہے ۔
زرتشتیوں کے لئے زمین کا وقف کرنا۔
مشہور یہ ہے کہ زمین کا فلاں ٹکڑا زردشتی کا وقف ہے، ایک آگاہ زردشتی کے اظہار نظر کے مطابق، زمین کے منافع کو وقف کیا گیا تھا تاکہ ہر سال ایک خاص دن لوگوں کو مدعو کریں اور ان کا روحانی پیشوا ، مذہبی امور کو انجام دے اور اس جگہ کے تمام زردشتیوں کو دوپہر کا کھانا کھلایا جائے، کیا ایسا وقف صحیح ہے؟
جواب: مذکورہ وقف اس تشریح کے ساتھ جو آپ نے تحریر کی ہے اشکال نہیں رکھتا؛ بشرطیکہ زردشتی اسلام کے مخالف تبلیغات انجام نہ دیں۔
موقوفہ ملکیت کا وقف کے اخراجات کا پورا نہ کرنا ۔
ایک شخص نے ایک باغ کو وقف کیا، تاکہ اس کی درآمد سے مجالس عزا برپا کی جائیں اور حضرت امام حسین - کے نام پر کھانا بھی کھلایا جائے لیکن اس کی درآمد ان دونوں کاموں کے لئے ناکافی ہے، اب کیا ہونا چاہیے؟
جواب: اگر ممکن ہو تو مجلس اور اطعام (کھانا کھلانا) کو مختصر طور پر انجام دیا جائے تاکہ دونوں کام حاصل ہوجائیں اور اگر یہ ممکن نہیں، اس چیز پر عمل کریں جو پہلے ذکر ہوئی ہے۔
پلیس کے سامنے جبراً اقرار کرنا
کیا تھانہ میں زور زبردستی جرم کا اقرار، جرم کے ثابت ہونے کا طریقہ ہے، یا نہیں بلکہ اسلام کے مقدس قوانین کی رعایت کرتے ہوئے، حاکم شرع کے سامنے اقرار ہونا چاہیے؟
جواب: اسلامی قوانین وطریقوں کے مطابق، حاکم شرع کے سامنے، اقرار ہونا چاہیے ۔
لائیبریری کی رکنیت کے حق کے عنوان سے لیا جانے والا وثیقہ
لائیبریری میں رکنیت حاصل کرنے کے لئے رائج ہے کہ رکنیت حاصل کرنے والا شخص ضمانت کے طور پر کچھ رقم ادا کرتا ہے جو رکنیت ختم کرنے کی صورت میں اُسے واپس لوٹا دی جاتی ہے ۔الف) کیا یہ کام جائز ہے ؟ب) بعض علماء نے اس کام کی اصلاح کے لئے فرمایا ہے: ”رقم کو امانت اور گرو کے طور پر رکھیں“ اس کے جواب میں ہم کہتے ہیں: ”چونکہ وہ رقم خرچ ہوجاتی ہے اور جو رقم لین دین اور تبدیل وتصرف کی حالت میں ہو اس کے اوپر شرعی امانت صادق نہیں آتی“ اگر کہیں ”مباح ہے“ تو ہم کہیں گے: ”مباح کرنا، شریعت کی رو سے باعث ضمانت نہیں ہوتا“ اس سلسلہ میں جنابعالی کا کیا نظریہ ہے ؟
یہ کام حقیقت میں تصرف کی اجازت کے ساتھ ایک قسم کا کلی وثیقہ ہے اور اس میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
عزاخانوں میں گناہ آلود پروگراموں کا انجام دینا۔
ایک محلے کے کچھ معتمد لوگوں نے ایک زمین کو شہری زمین کے ادارہ سے عزاخانہ بنانے کے لئے حاصل کیا، لیکن نہ اس کی سند عزاخانے کے نام تیار کرائی گئی اور نہ ہی اس کی پےروی کی گئی (کہ سند تیار ہوجائے) اب اگر ایک فرد یا کچھ افراد پےروی کریں اور اس زمین کی سند کو بعنوان عزاخانہ اپنے نام کرالیں لیکن اس سے دوسرے فائدے اٹھائے جائیں، جیسے کتب خانہ، ورزش کے ہال، کلب یا سینما ہال وغیرہ اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس زمین کو اسی کام میں استعمال کیا جائے جس کام کے لئے موافقت ہوئی تھی۔
چور کے مال کی چوری کرنا
کیا چوری ہوئے مال کی چوری کی کوئی سزا ہے ؟ اگر ہاں توکیا ہے۔
جواب: اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ چور کئے ہوئے مال کی چوری کی کیا سزا ہے تو جواب یہ ہے کہ اس کام کی کوئی شرعی حد نہیں ہے ، لیکن ےہ کام لوگوں کے اموال میں تصرف کی خاطر تعذیر رکھتا ہے۔