سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 489نفاس (484)

حالت نفاس میں عورت سے ہمبسترہونا

مسئلہ 489 : حالت نفاس میں عورت سے ہمبستر ہونا حرام ہے اور اگر شوہر ہمبستری کرے تو احتیاط مستحب ہے کہ جس طرح حائض کے لئے بیان کیا گیا اسی طرح کفارہ دے اور حالت نفاس میں طلاق بھی باطل ہے۔

مسئله شماره 490نفاس (484)

نفاس سے پاک ہونے کے بعد عورت کی ذمہ داری

مسئلہ 490 : خون نفاس سے پاک ہونے کے بعد عورت کو غسل کرکے اپنی عبادتوں کو انجام دینا چاہئے اور ولادت کے بعد دس دن کے اندر اگر دوبارہ خون دیکھے تو جن دنوں میں خون دیکھا ہےاور درمیان میں پاک رہی ہے اگر وہ سب دس روز یا اس سے کم ہیں تو سب کا سب نفاس ہے اور بیچ میں جن دنون میں پاک رہی ہے اس کی عبادت بھی صحیح ہے۔

مسئله شماره 494نفاس (484)

ولادت کے بعد ایک ماہ یا اس سے بھی زیادہ دنوں تک خون آنا

مسئلہ 494 : بہت سی عورتوں کو وضع حمل کے ایک ماہ یا اس سے بھی زیادہ دنوں تک خون آتا ہے ایسی عورتوں کی اگر حیض میں عادت معین ہو تو اپنی عادت کی تعداد کے مطابق اتنے دنوں تک نفاس قرار دیں اس کے بعد دس دن تک استحاضہ کا حکم ہے پھر دس دن گزرنے کے بعد اگر حیض کی عادت کے دنوں میں خون آیا ہو تو احکام حائض پر عمل کریں۔ چاہے اس میں حیض کی علامات ہوں یا نہ ہوں اور اگر حیض کی عادت کے دنوں کے دنوں میں نہ ہو تواستحاضہ ہے۔ لیکن اگر خون میں حیض کی علامات پائی جاتی ہوں(توحیض ہے)۔

مسئله شماره 495نفاس (484)

جن عورتوں کو وضع حمل کے بعد ايک ماہ يا اس سے زيادہ مدت تک خون ا?تا ہے

مسئلہ 495 : جن عورتوں کو وضع حمل کے بعد ايک ماہ يا اس سے زيادہ مدت تک خون آتا رہتا ہے اگر ان کي ماہواري کي عادت نہيں ہے تو اول کے دس دن نفاس ہيں اور اس کے بعد کے دس دن استحاضہ ہيں اس کے بعد کے خون ميں حيض کي علامت ہے تو حيض ورنہ وہ بھي.

مسئله شماره 486نفساء کے احکام

نفساء کے احکام

مسئلہ 486 : خون نفاس ميں احتياط واجب يہ ہے کہ بچہ کي خلقت پوري ہوچکي ہو بناء بر يں اگر جما ہوا خون رحم سے خارج ہو او ريہ معلوم ہو کہ اگر يہ رحم ميں رتا تو انسان بنتا تو اس عورت کو چاہئے کہ پاک عورتوں والے اعمال بجالائے اور جن چيزوں کو حائض ترک کرتي ہے ان کو ترک کرے.

مسئله شماره 496غسل مس ميت (496)

احکام مس ميت

مسئلہ 496 : اگر مردہ انسان کو ٹھنڈا ہونے کے بعد اور غسل سے پہلے کوئی مس کرے(یعنی اس کے بدن کا کوئی حصہ میت کے بدن سے چھو جائے)تو اس پر مس میت کاغسل واجب ہوجاتا ہے خواہ بااختیار مس کیا ہو یا بے اختیار ، انتہا یہ ہے کہ اگر کسی کا ناخن بھی میت کے ناخن سے مس ہوجائے تو غسل واجب ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت