اگر شک ھو کہ برتن سونےچاندي کا ھےيا کسي اور دھات کا
مسئلہ 254 : اگر يہ شک ہوکہ يہ برتن سونے، چاندي کا ہے يا کسي اور دھات کا تو اس کا استعمال جائز ہے تحقيق و تفتيش لازم نہيں ہے.
مسئلہ 254 : اگر يہ شک ہوکہ يہ برتن سونے، چاندي کا ہے يا کسي اور دھات کا تو اس کا استعمال جائز ہے تحقيق و تفتيش لازم نہيں ہے.
مسئله 260۔ جن لوگوں کے داڑھی ہے اگر بالو کے درمیان سے کھال دکھائی دیتی ہے تو کھال تک پانی پہنچانا ضروری ہے اور اگر داڑھی اتنی گھنی ہے کھال دکھائی نہیں دیتی تو بالوں کادھونا کافی ہے،جلد تک پہنچانا ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ261۔ اگرشک ہوکہ کھال بالوں کے اوپرسے دکھائی دیتی ہے کہ نہیں تواحتیاط واجب ہے کہ بال وکھال دونوں کودھوئے۔
مسئلہ265۔ اگر هات کو بھگو کرچهرے اور هاتھوں پر پھيرے تو کافي نهيں هے، ليکن اگر هاتھوں ميں اتني تري هے که پاني بهه کر هاتھوں سے ٹيک رها هو تو وضوصحيح هے۔
مسئلہ266 يہ يقين کرلينے کے لئے کہ کہني پوري دھوئي گئي ہے کچھ اوپرسے دھوئے.
مسئلہ267 عموما چہرے کو دھونے سے پہلے ہاتھوں کوکلائي تک دھوتے ہيں ليکن يہ وضوکے لئے کافي نہيں چہرے کو دھونے کے بعد جس وقت داہنے اوربائيں ہاتھ کودھوئے تو پورے ہاتھ کو دھوناچاہئے اگرصرف گٹے تک دھوئے تو وضو باطل ہے.
مسئلہ275۔ مسح کی جگہ کوخشک ہوناچاہئے لیکن اگر اتنی معمولی تری هو که مسح کرتے وقت هاتھ کا پانی غالب آجائے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ282۔ یه بھی جائز هے که بعض اعضاء کا وضو ارتماسی ہو اور بعض کا ارتماسی نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کا وضو ہمیشہ غیر ارتماسی کیا جائے تاکہ سر و پیر کے مسح کے لئے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
مسلہ 287 : اگر پانی کے مالک نے پہلے اجازت دیدی هو پر یه معلوم نه هو که اب بھی اس کی اجازت هے یا نهیں تو اس پانی سے وضو صحیح هے
مسئلہ288 علوم ديني کے مدارس کے پاني سے جس کے بارے ميں معلوم نہ ہوکہ سب کے لئے وقف ہے ياصرف اسي مدرسے کے طلاب کے لئے وقف ہے تو اس سے وضو کرنے ميں اشکال هے. البته اگرعام طورسے وهاں ديندار قسم کےلوگ وضوکرتے ہوں جس سے يہ اندازہ ہوکہ يہ عام لوگوں کے لئے وقف ہے تب کوئي حرج نہيں ہے.
مسئلہ289۔ اگرکوئی مسجدمیں نمازنہیں پڑھناچاہتا(صرف وضو کرنا چاہتاہے) تواگراس کومعلوم نہیں کہ یہ عام لوگوں کے لئے وقف ہے یاخصوصی (یعنی صرف انہیں لوگوں کے لئے وقف ہے جووہاں نمازپڑھناچاہتے ہیں) تو وهاں وضو نهیں کرسکتا.اسی طرح مسافرخانوں اور سرائے خانوں سے ان لوگوں کاوضوکرناجو اس میں نہ ٹہرتے ہوں صحیح نهیں ہے هاں اگر متدین افراد کے عمل سےیه سمجھا جائے که یه عام لوگوں کے لیےوقف هےتو وضو کرسکتاهے ۔
مسئلہ 290 : اگر کوئی مدرسہ میں طالب علم تونہیں ہے لیکن طالب علموں کا مہمان ہے تو اس مدرسہ میں وضو کرسکتا ہے۔ بشرطیکہ اس جیسے افراد کو مہمان بنانا وقف کی شرط کے خلاف نہ ہو اسی طرح جولوگ مسافر خانہ کے مسافروں یا سرائے خانوں میں رہنے والو کے مہمان ہیں ان کے لئے بھی یہی حکم ہے۔