قلیل پانی سے کپڑے پاک کرنے کا طریقہ
مسئلہ 182 : قلیل پانی سے کسی فرش یا لباس وغیرہ کو دھونے میں اتنا نچوڑنا چاہئے کہ پانی خارج ہوجائے۔
مسئلہ 182 : قلیل پانی سے کسی فرش یا لباس وغیرہ کو دھونے میں اتنا نچوڑنا چاہئے کہ پانی خارج ہوجائے۔
مسئلہ 184 : اگر تاگے سے بنی ہوئی نجس چٹائی کو کُر یا جاری پانی میں ڈبو دیں یانل کے نیچے رکھ دیں اور نل کھول دیں تو عین نجاست زائل ہوجانے کے بعد وہ پاک ہوجائے گی۔
مسئلہ 186 : اگر کسی چیز کے بارے میں شک ہو کہ نجس پانی اس کے اندر تک پہنچا کہ نہیں تو اسکا داخلی حصہ پاک ہے۔
مسئلہ187 : اگر نجس چيز کو کسي برتن ميں رکھ کر تين مرتبہ پاني ڈال کر خالي کرديں تو وہ چيز پاک ہوجائے گي اور برتن بھي پاک ہوجائے گا البتہ لباس وغيرہ کو نچوڑنا بھي ضروري ہے يعني ہر مرتبہ اس کو نچوڑيں اور برتن کو ٹيڑھا کرديں تاکہ پاني نکل جائے.
مسئلہ188 : اگر نجس رنگے ہوئے لباس کو جاری، کُر یا نل کے پانی کے نیچے رکھ دیں اور پانی رنگ کی وجہ سے مضاف ہونے سے پہلے تمام جگہ تک پہنچ جائے تو لباس پاک ہوجائے گا چاہے نچوڑتے وقت اس سے مضاف پانی نکلےلیکن اگر پانی تمام جگہوں تک پہنچنے سے پہلے مضاف ہوجائے تو اس کو اتنا دھوناچاہئے کہ مطلق پانی اس تک پہنچ جائے۔
مسئلہ 189 : پاک کرنے کے بعد لباس یا فرش میں کچھ مٹی یاصابن کے ذرے یا دوسری چیزیں رہ گئی ہو ں تو پاک ہیں اور اگر بڑی چیزیں ہیں تو ان کاظاہری حصہ بھی پاک ہے اور اگرنجس پانی اس کے اندر چلاگیا ہے تو اندرونی حصے کو پاک کرنے کے لئے پاک پانی کا اندر تک پہنچنا اور پھر نکلنا بھی ضروری ہے۔
مسئلہ 190 : نجس چيز کو دھوتے وقت اگر عين نجاست دور ہوجائے اور رنگ يا بو باقي رہ جائے تو کوئي حرج نہيں ہے او راگر يہ شک ہو کہ عين نجس باقي ہے يا نہيں تو مزيد دھونا چاہئے تاکہ ختم ہونے کا يقين ہوجائے.
مسئلہ 191 : جاري، کر يا نل کے پاني کے نيچے نجس بدن سے عين نجاست دور ہوجائے تو بدن پاک ہوجاتاہے پاني سے باہر آکر دوبارہ پاني ميں جانا ضروري نہيں ہے.
مسئلہ 192 : اگر نجس غذا دانتوں میں پھنس جائے تو منہ میں پانی لے کر اس طرح پھرائیں کہ تمام نجس اجزاء تک پہنچ جائے تو وہ نجس غذا پاک ہوجاتی ہے۔
مسئلہ 193: اگر سر کے بال اور چہرہ [نجس ہوجائے اور ان ]کو قلیل پانی سے دھوئیں [پاک کریں]اور پانی خود بخود گرجائے تو نچوڑنا ضروری نہیں ہے ورنہ بالوں کو نچوڑنا پڑے گا۔
مسئلہ 195 : جس نل کی ٹونٹی کُر پانی سے متصل ہو اس سے گرنے والا پانی جاری و کُر پانی کے حکم میں ہے اس لئے اگرنجس چیز کو اس سے دھوئیں گے نجاست کے دور ہوتے ہی وہ پاک ہوجائے گی۔
مسئلہ 196 : اگر کسي چيز کو پاک کرنے کے بعد يقين ہوجائے کہ يہ پاک ہوگئي ہے ليکن بعد ميں شک ہو کہ ٹھيک سے پاک کيا تھا کہ نہيں تو وہ پاک ہے ليکن اگر معلوم ہوکہ دوھوتے وقت اس بات کي طرف متوجہ نہيں تھا تو پھر سے پاک کرنا چاہئے.