سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1526خمس کے ساتوں موارد کے احکام (1474)

معدنيات

مسئلہ 1526: کان سے جو سونا، چاندي، لوہا تانبہ، پتيل، پھڑ کاکو ئلہ، تيبل، گندھک فيروزہ نمک اور دوسري معدني چيزيں بر امد ہوتي ہيں اور جود ھاتيں ملتي ہيں ان سب پر خمس واجب ہے احتياط واجب کي بنا پر ان چيزوں کے لئے کوئي نصاب معين نہيں ہے بلکہ معدن سے جو چيز ملے چاہے کم ہو يا زيادہ اس پر خمس واجب ہے.

مسئله شماره 1542خمس کے ساتوں موارد کے احکام (1474)

مال مخلوط بہ حرام

مسئلہ 1542: اگر حلال مال حرام مال سے اس طرح مخلوط ہوجائے کہ اس کو الگ الگ نہ کيا جاسکے اور مال حرام کي مقدار معلوم ہو نہ اس کے مالک کا علم ہو تو پورے مال کا خمس نکالدينے کے بعد باقي مال حلال ہوجائے گا.

مسئله شماره 1548خمس کے ساتوں موارد کے احکام (1474)

غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات

مسئلہ ۱۵۴۸: غوطہ خوری کے ذریعہ سمندر سے جو موتی، مونگے و غیرہ نکلتے ہیں ان کا خمس دینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ ان کی قیمت باہر نکالنے کے اخراجات کو الگ کرنے کے بعد ایک شرعی مثقال سکہ دار سونے سے کم نہ ہو (مثقال شرعی ۱۸ نخود کے برابر ہوتا ہے) چاہے وہ جواہرات معدنی ہوں یا اُگے والے ہوں اور خواہ ایک ہی مرتبہ میں سب کو دریا سے نکالاگیا ہو یا کئی مرتبہ میں اس طرح ایک کے بعد دوسرے کو نکالا گیا ہو کہ عرفا ایک ہی مرتبہ شمار کہاجاتا ہو، چاہے سب کی جنس ایک ہو یا مختلف۔

مسئله شماره 1557خمس کے ساتوں موارد کے احکام (1474)

مال غنيمت

مسئلہ ۱۵۵۷: امام معصوم کے حکم سے اگر مسلمان کا فروں سے جنگ کریں تو جنگ میں جو چیزیں ہاتھ لگیں ان کا خمس دینا ہوگا۔ البتہ مال غنیمت کی حفاظت اور حمل و نقل میں جو خرچ آیا ہے اس کو کم کرلیا جائے گا۔

مسئله شماره 1563خمس کے ساتوں موارد کے احکام (1474)

کافر ذمي جو زمين مسلمان سے خريدے

مسئلہ ۱۵۶۳: کافر ذمی ۔ یعنی جو کافر ایک سالم اقلیت کے عنوان سے مسلمانوں کے ملک میں رہتا ہو اور شرائط ذمہ کو قبول کرچکا ہو۔ جوز مین مسلمان سے خریدے واجب هے که اس کي پيداوار سے عام زکات کے دوبرابر ادا کرےيعني آدھے خمس کے بجائے ايک خمس کے برابر ۔

مسئله شماره 1476کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

قرض اور ورثہ کا حکم

مسئلہ ۱۴۷۶: مختلف تجارتوں اور ان کی آمدنیوں میں کسی قسم کا فرق نہیں ہے (سب ہی میں خمس واجب ہے) البتہ اگر انسان کسی سے قرض لے یا جو مال میراث میں ملے اس میں خمس نہیں ہے۔ ہاں اگر معلوم ہو کہ میت نے خمس ادا نہیں کیاہے یا دیگر اموال کی وجہ سے خمس کا مقروض ہے تب میراث میں خمس ہوگا اورا گر ميراث کے مال کي قيمت بڑھ جائے اور خمس کي تاريخ آجائے جتنا قيمت ميں ميں اضافه هو هے اس پر خمس هے۔

مسئله شماره 1476کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

مختلف تجارتوں اور آمدنيوں مي کوئي فرق نہيں ہے

مسئلہ ۱۴۷۶: مختلف تجارتوں اور ان کی آمدنیوں میں کسی قسم کا فرق نہیں ہے (سب ہی میں خمس واجب ہے) البتہ اگر انسان کسی سے قرض لے یا جو مال میراث میں ملے اس میں خمس نہیں ہے۔ ہاں اگر معلوم ہو کہ میت نے خمس ادا نہیں کیاہے یا دیگر اموال کی وجہ سے خمس کا مقروض ہے تب میراث میں خمس ہوگا اورا گر ميراث کے مال کي قيمت بڑھ جائے اور خمس کي تاريخ آجائے جتنا قيمت ميں ميں اضافه هو هے اس پر خمس هے۔

مسئله شماره 1477کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

قرض ميں خمس نہيں ہے

مسئلہ ۱۴۷۷: جس کو کوئی چیز بخشی گئی ہو اور اس بخشی گئی چیز سے سال بھر کا خرچ نکالنے کے بعد کچھ بچ جائے تو احتیاط واجب ہے کہ اس کا خمس ادا کرے۔ اسی طرح اگر کسی ایسی میت کی میراث ملے جس سے دور کی رشتہ داری ہو اور اس کو اس رشتہ داری کی اطلاع نہ ہو اور نہ اس سے اس قسم کی میراث کی توقع نہ رہی ہو تویہاں بھی احتیاط واجب ہے کہ اس کا خمس ادا کرے۔

مسئله شماره 1477کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

خمس ارث غير منتظرہ

مسئلہ ۱۴۷۷: جس کو کوئی چیز بخشی گئی ہو اور اس بخشی گئی چیز سے سال بھر کا خرچ نکالنے کے بعد کچھ بچ جائے تو احتیاط واجب ہے کہ اس کا خمس ادا کرے۔ اسی طرح اگر کسی ایسی میت کی میراث ملے جس سے دور کی رشتہ داری ہو اور اس کو اس رشتہ داری کی اطلاع نہ ہو اور نہ اس سے اس قسم کی میراث کی توقع نہ رہی ہو تویہاں بھی احتیاط واجب ہے کہ اس کا خمس ادا کرے۔

مسئله شماره 1478کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

وجوہات شرعی یعنی خمس و زکات وغیرہ کا خمس

مسئلہ 1478: مستحق افراد جو خمس و زکوہ ليتے ہيں چاہے سالانہ اخراجات کے بعد اس سے کچھ بچ بھي جائے پھر بھي اس بچت پر خمس نہيں ہے البتہ اگر خمس و زکوہ سے حاصل کردہ مال سے نفع حاصل ہو مثلا خمس ميں ملے ہوئے درخت ميں پھل پيدا ہو تو اس نفع سے سال بھر کا خرچ نکالنے کے بعد جو بچت ہو اس بچت پر خمس واجب ہے.

مسئله شماره 1479کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

خمس اور زکات کے مال ميں خمس نہيں ہے

مسئلہ 1479مستحق افراد جو خمس و زکات ليتےہيں چاہے سالانہ اخراجات کےبعد اس سے کچھ بچ بھي جائے پھر بھي اس بچت پر خمس نہيں ہے البتہ اگر خمس و زکات سے حاصل کردہ مال سے نفع حاصل ہوجا? مثلا خمس ميں ملے ہوئے درخت ميں پھل پيدا ہو تو نفع سے سال بھر کا خرچ نکالنےکے بعد جو بچت ہو اس پر خمس واجب ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت