سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1497کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

ضروريات زندگي پر خمس نہيں ہے

مسئلہ 1497: ضروريات زندگي پر خمس نہيں ہے يعني انسان اپنے سالانہ اخراجات مثلا کھانا، لباس، مکان، گھريلو سامان، شادي بياہ، لڑکے کا جہيز، واجب يا مستحب زيارت، بخشش، عطيہ مہمان داري و غيرہ پر جو امدني خرچ کرتاہے اگر اخراجات ميں فضول خرچي نہ کي ہو تو ان مصارف کا خمس نہيں ہے اخر سال ميں جوبھي بچ جائے صرف اسي بچت کا خمس واجب ہوگا.

مسئله شماره 1498کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جن اموال کو انسان نذر، کفارہ وغيرہ پر خرچ کرتاہے وہ اخراجات ميں شمار ہوں گے

مسئلہ 1498: جن اموال انسان نذر، کفارہ و غيرہ ميں خرچ کرتاہے وہ سالانہ اخراجات ميں شمار ہوتے ہيں اسي طرح جو مال دوسروں کو ديتا ہے يا انعام ديتا ہے اگر اس کي شا ن سے زيادہ نہيں ہے تو سالانہ اخراجات ميں شمار ہوگا.

مسئله شماره 1499کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

گھر خريدنے ميں جو رقم خرچ کرے اس ميں خمس نہيں ہے

مسئلہ 1499: جس کو گھر کي ضرورت ہو اور وہ ايک رقم سے گھر خريدے تو جتني رقم ميں مکان خريد اہے اس رقم کا خمس نہين ہے ليکن اگر سالانہ امدني ميں مکان خريد نے کي گنجائش نہ ہو اور وہ چند سال پس انداز کرنے پر مجبور ہو تا کہ اس سے گھر خريد سکے تو جس رقم پر سال گزر گيا اس رقم پرخمس ہے ليکن اگر پہلے سال کے وسط ميں مکان کے لئے زمين خريدے اور مکان ميں استعمال کي جانے والي چيزوں کو دوسرے سال کے در ميان خريدے اور مز دوروں کي مزدوري تيسرے سال کے اندر دے توان ميں سے کسي پر خمس نہيں ہے.

مسئله شماره 1499کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

گھر خريدنے کے لئے جو پيشہ جمع کرے اس ميں خمس ہے

مسئلہ 1499: جس کو گھر کي ضرورت ہو اور وہ ايک رقم سے گھر خريدے تو جتني رقم ميں مکان خريد اہے اس رقم کا خمس نہين ہے ليکن اگر سالانہ امدني ميں مکان خريد نے کي گنجائش نہ ہو اور وہ چند سال پس انداز کرنے پر مجبور ہو تا کہ اس سے گھر خريد سکے تو جس رقم پر سال گزر گيا اس رقم پرخمس ہے ليکن اگر پہلے سال کے وسط ميں مکان کے لئے زمين خريدے اور مکان ميں استعمال کي جانے والي چيزوں کو دوسرے سال کے در ميان خريدے اور مز دوروں کي مزدوري تيسرے سال کے اندر دے توان ميں سے کسي پر خمس نہيں ہے.

مسئله شماره 1500کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جہيز کا خمس

مسئلہ 1500: بہت سے گھرانوں ميں رسم ہے کہ لڑکي کا جہيز تھوڑا تھوڑا کرکے اکٹھا کرتے ہيں تو اگر اس جہيز پر سال گزرجائے تو اس کا خمس واجب ہوگا سوائے ان شہروں کے جہاں جہيز کو پہلے ہي سے مہيا کرلياجاتا ہے کہ اگر ايسا نہ کريں تو عيب ہے تو ان شہروں ميں جہيز پر خمس نہيں ہے.

مسئله شماره 1503کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

حج اور زيارات کيلئے نام لکھوانے ميں خرچ کا خمس

مسئلہ 1503: جيسا کہ پہلے کہا گيا حج يا مستحبي زيارتوں پر جو اخراجات ہوتے ہيں ان پر خمس واجب نہيں ہوتا بشرطيکہ اخراجات اسي سال کي امدني سے کئے گئے ہوں اور اگر چند سال پہلے نام لکھوانے پر مجبرو ہو اور خرچ ديدے تو اسي سال کے اخراجات ميں شمار ہوگا اور خمس واجب نہ ہوگا نہ اس سال اور نہ ہي اس کے بعد کسي سال ميں.

مسئله شماره 1504کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

اگر کسي کے پاس دو مال ہوں اور ايک کا خمس ديديا ہو اور دوسرے کا نہ ديا ہو ان کو الگ کرے

مسئلہ 1504:جو شخص کسي پيشے و تجارت و غيرہ سے امدني حاصل کرے اور اس کے پاس دوسرا ايسا مال بھي ہو کہ جس پر خمس واجب نہيں ہے يا اس کا خمس ديا جا چکاہے تو وہ دونوں مال کو الگ کرکے اپنا سالانہ خرچ ہونے والي امدني سے لے سکتاہے ليکن اگر اپنے اخراجات کو اس مال سے لے لے جس پر خمس واجب نہيں ہے يا جس کا خمس دياجاچکاہے توان اخراجات کو اس سال کي امدني سے کم نہيں کرسکتا.

مسئله شماره 1505کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

گهر ميں جو آذوقه بچ جائے سال کے آخر ميں اس کا خمس

مسئلہ 1505:اگر کوئي تجارت کے منافع سے سال کے اخراجات کے لئے کوئي چيز خريدے اور اخر سال ميں اس چيزے کچھ اضافي بچ جائے تو اس کا خمس دے اور احتياط يہ ہے کہ کم اہميت والي چيزوں کا بھي حساب کرے (جيسے کھانے پينے کي مختصر سي بچي ہوئي چيزيں) اور اس بات کا خيال رکھے کہ اگر اس کي قيمت دينا چاستي ہے تو اخر سال کي قيمت کا لحاظ کرے چاہے وہ قيمت خريدي ہوئي قيمت سے کم ہو يا زيادہ.

مسئله شماره 1506کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

سال کے درميان ضرورت کي چيزوں کو خريدنے پر خمس نہيں ہے

مسئلہ 1506:اگر سال کے در ميان کچھ ضرورت کي چيزيں خريدے تو اس کا خمس نہيں ہے بلکہ اگر اس کي ضرورت بعد ميں نہ رہ جائے جب بھي اس کا خمس دينا لازم نہيں ہے اسي طرح عورتوں کے زيورات جو سن و سال گزرنے کے بعد ان کي ضرورت نہيں دستي اس پر بھي خمس واجب نہيں ہے البتہ احتياط مستحب ہے کہ عورتوں کے ان زيورات اور وہ ضرورت کي خريدي ہوئي چيزيں جو بعد ميں غير ضروري ہوگئيں ہوں ان کا بھي خمس دے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت