خدا و رسول
مسئلہ ۱۴۰۶: اگر روزہ دار خدا یا رسول کی طرف جھوٹی نسبت دے تو صرف ایک کفارہ کافی ہے تینوں کفارے واجب نہیں ہیں۔
مسئلہ ۱۴۰۶: اگر روزہ دار خدا یا رسول کی طرف جھوٹی نسبت دے تو صرف ایک کفارہ کافی ہے تینوں کفارے واجب نہیں ہیں۔
مسئلہ ۱۴۰۷: اگر ماہ رمضان میں روزہ دارکئی مرتبہ جماع کرے تو صرف ایک کفارہ واجب ہے اور اگر جماع حرام ہوتو تینوں کفارے لازم ہوں گے۔ اسی طرح اگر ایک دن میں چند مرتبہ روزے کو باطل کرنے والا کام انجام دے [تو صرف ایک کفارہ واجب ہوگا]
مسئلہ 1408: روزہ دار اگر اپنے روزے کو پہلے تو حلال چيز سے افطار کرے اس کے بعد ايسا حرام کام کرے جو روزہ کو باطل کرديتا ہے تو احتياط واجب ہے کہ ہر ايک کے لئے ايک کفارہ دے.
مسئلہ 1409: ڈکار لينے سے اگر روزہ دار کے منہ ميں کوئي چيز اجائے تو اس کو نگلنا نہيں چاہئے ور نہ روزہ باطل ہوجائے گا اور قضا و کفارہ بھي لازم ائے گا ليکن تينوں کفائے لازم نہ ہوں گے.
مسئلہ 1410: اگر کسي معين دن کے لئے نذر کرے کہ خدا کے لئے روزہ رکھوں گا اور عمدا نہ رکھے يا اپنے روزہ کو باطل کردے تو کفارہ دے اور اس کا کفارہ ماہ رمضان کے کفارہ کي طرح ہے.
مسئلہ ۱۴۱۱: اگر نا قابل اعتماد شخص کے کہنے پر کہ مغرب کا وقت ہوگیا، کوئی روزہ افطار کرلے اور بعد میں معلوم ہوکہ مغرب کا وقت نہیں ہوا تھا تو اس پر کفارہ و قضا (دونوں) واجب ہیں۔
مسئلہ ۱۴۱۲: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو عمدا باطل کرلے اور پھر سفر پر چلا جائے تو کفارہ ساقط نہیں ہوگا لیکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بیماری یا حیض یا نفاس جیسا کوئی عذر در پیش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 1412: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو باطل کرکے تو کفارہ ساقط نہيں ہوگا ليکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بيماري يا حيض يا نفاس جيسا کوئي عذر در پيش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہيں ہے.
مسئلہ 1413: اگر روزہ دار رمضان ميں اپني روزہ دار بيوي سے جماع کرے تو اگر اس نے بيوي کو مجبور کر کے جماع کياہو تو اپنا اور اپني بيوي دونوں کا کفارہ خود ادا کرے اور اگر بيوي جماع پر راضي تھي تو دونوں پر ايک ايک کفارہ واجب ہوگا ليکن اگر (جماع کے علاوہ) دوسرے مغطرات (وہ چيزيں جو روزے کو باطل کرديتي ہيں) پر مجبور کرے تو گناہگار ہے ليکن کسي پر بھي کفارہ واجب نہيں ہے ليکن روزہ توڑنے والے کو قضا بہرحال کرنا پڑے گا.
مسئلہ 1419: کفارہ کو فورا ادا کرنا واجب نہيں ليکن ايسا بھي نہيں ہونا چاہئے کہ کہاجائے کہ کوتاہي کي ہے.
مسئلہ 1420: اگر چند سال تک کفارہ نہ دے تو کفارے ميں کوئي اضافہ نہيں ہوتا.
مسئلہ ۱۴۲۱: اگر کسی نے روزہ کے کفارہ کے لئے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا منتخب کیا ہے تو ہر ایک کو ایک مد غذا(تقریبا ۷۵۰ گرام) دینا ہوگی۔ ایک ہی فقیر کو کئی مد غذا نہیں دے سکتا البتہ اگر ساٹھ مسکین نہ مل سکیں[ تو ایک کو چند مد دے سکتاہے]۔ لیکن اگر اطمینان ہو کہ فقیر غذا کو اپنے اہل و عیال کو بھی دے گا اور ان کے ساتھ کھائے گا تو ہر ایک کیلئے چاہے وہ چھوٹے چھوٹے ہوں ایک ایک مد فقیر کو دیا جاسکتا ہے۔