سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 111نجاسات88

کتا اور سور

مسئلہ ۱۱۱: خشکی کے کتے اور سور نجس ہیں یہاں تک کہ انکے بال، پنجہ، ناخن اور جسم سے نکلنے والی دوسری رطوبتیں بھی نجس ہیں۔ البتہ دریائی کتے اور سور پاک ہیں۔

مسئله شماره 113نجاسات88

کافر

مسئلہ 113: کافر سے مراد وہ شخص ہے جو خدا يا رسول اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کو نہ مانے ياخدا کے لئے شريک قرار دےو ہ بناء برا حتياط نجس ہے چاہے کسي آسماني دين کا قائل ہو جيسے يہودي ونصاري.

مسئله شماره 95مردار (94)

مردار کے وہ اجزاء جن ميں روح نہيں ہوتي

مسئلہ 95 : مردارکے وہ اجزاء جس میں روح نہیں ہوتی جیسے پشم ،بال ،ناخن ،وہ پاک ہیں لیکن ہڈی اور دانتوں کے کسی حصے اور سینگ جس میں روح نہیں ہوتی لیکن اگر اس پر کوئی چیز جا لگے تو جانور کو اذیت ہوتی ہے اس کے پاک ہونے میں اشکال ہے۔

مسئله شماره 103خون (102)

ذبح شدہ حيوان کے جسم ميں باقيماندہ خون کا حکم

مسئلہ 103 : جس حلال گوشت جانور کو شريعت کے حکم کے مطابق ذبح کيا جائے، اور اس کامعمول کے مطابق خون نکل جائے تو جسم ميں باقي رہ جانے والا خون پاک ہے البتہ اگر حيوان کے سر کو بلند جگہ پر رکھيں اور خون حيوان کے بدن ميں واپس چلا جائے تو نجس ہے اور اگر سانس لينے کي وجہ سے خون واپس بدن ميں چلا جائے تو احتياط کي بناء پر اس سے اجتناب کرنا چاہئے.

مسئله شماره 106خون (102)

مسوڑھے سے نکلنے والے خون کا حکم

مسئلہ ۱۰۶ : مسوڑھے یا منہ کے دوسری جگہ سے نکلنے والا خون اگر لعاب دہن میں مل جائے او ربالکل ختم ہوجائے تو پاک ہے اور ایسی صورت میں لعاب دہن کا نگلنا بھی جائز ہے. لیکن عمدا یہ کام نہیں کرنا چاہئے.

مسئله شماره 107خون (102)

ناخن کے نيچے جم جانے والے خون کا حکم

مسئلہ ۱۰۷: وہ خون جو ناخن یاچمڑے کے نیچے چوٹ لگنے کی وجہ سے بے جان ہوجاتاہے. اگر وہ ایسی حالت اختیار کرلے کہ اسے اب خون نہ کہاجائے تو وہ پاک ہے اور اگر اسے خون کہتے ہیں تو جب تک کھال اورناخن کے نیچے ہے. وضو و غسل اور نماز میں کوئی اشکال نہیں اور سوراخ ہوجانے کی صورت میں اگر دشوار نہ ہو تو وضو و غسل کے لئے اس خون کو نکال لینا چاہئے. اور اگر زحمت ہو تو اس کے اطراف کو وضو وغسل کرتے وقت دھولیں اور اس کے اوپر ایک کپڑا رکھ کر تر ہاتھ پھیر دیں اور احتياط مستحب کي بنا پر تيمم بھي کريں.