سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 878تکبيرة الاحرام (871)

تکبيرة الاحرام کے کہنے ميں شک

مسئلہ878۔ اگرشک ہوکہ تکبیرةالاحرام کہی ہے کہ نہیں تو اگرحمدکے پڑھنے میں مشغول ہوگیاہے تواپنے شک کااعتنانہ کرے اوراگرابھی حمدشروع نہیں کی توضروری ہے کہ تکبیرةالاحرام کہہ لے۔ اگرتکبیرةالاحرام کہه لی هو مگر شک کرے کہ صحیح کہی ہے کہ نہیں تواگرتکبیرکہنے کے بعدشک ہواہے توپروہ نہ کرے۔

مسئله شماره 750نمازي کے لباس کے شرائط (735)

تیسری شرط، نمازی کا لباس مردہ حیوان کے اجزا کا نہ ہو۔

مسئلہ 750 : نمازی کا لباس اس مردہ حیوان کے اجزا کا نہ ہو جو خون جہندہ رکھتا ہے۔ بلکہ احتیا ط واجب یہ ہے کہ ان مردہ حیوانوں کے اجزاء کے لباس سے بھی پرہیز کرے جوخون جہندہ نہیں رکھتے (جیسے مچھلی سانپ)۔

مسئله شماره 809نماز پڑھنے کي جگہ کے شرايط (793)

تیسری شرط : نماز کی جگہ ایسی ہو جہاں واجبات کوانجام دے سکے

ايسي جگہ نمازپڑھے جہاں واجبات کوانجام دے سکےمسئلہ 809۔ ایسی جگہ نمازپڑھنی چاہئے جہاں واجبات کوانجام دے سکے، اس لیے اتنی نیچی چھت کے نیچے نمازباطل ہے جہاں ادمی کھڑانہ ہوسکے یاجگہ اتنی تنگ ہوکہ رکوع وسجودنہ کرسکے۔

مسئله شماره 918

تیسری و چوتھی رکعت میں تسبیحات اربعہ پڑھنا

مسئلہ 918 : تین رکعتی اورچار رکعتی نماز کی تیسری و چوتھی رکعت میں اختیار ہے چاہے صرف حمد پڑھے(بغیر سورہ)یاتین مرتبہ تسبیحات اربعہ یعنی سبحان اللہ والحمد للہ و لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر۔ بلکہ ایک مرتبہ بھی کافی ہے۔ یہ بھی کرسکتا ہے کہ ایک رکعت میں حمد اور ایک میں تسبیحات پڑھے۔

مسئله شماره 1258جماعت کے احکام (1246)

تیسری یا چوتھی رکعت میں اقتداء کرنا

مسئلہ 1258 : اگر امام کي تيسري يا چوتھي رکعت ہو اور ماموم جانتا ہو کہ اگر ابھي شريک ہو کر حمد پڑھے گا تو امام کو رکوع ميںنہيں پائے گا تو احتياط واجب ہے کہ صبر کرے جب امام رکوع ميں جائے تو نيت کرکے شريک ہوجائے.

مسئله شماره 660تيمم کے احکام (649)

تیمم سے قضا نماز پڑھنا

مسئلہ 660 : جو شخص تيمم سے نماز پڑھتا ہو وہ اس حال ميں قضا نماز بھي پڑھ سکتا ہے ليکن اگر يقين ہو کہ عذر بہت جلد ختم ہوجانے کي اميد ہو تو تاخير کرے.

مسئله شماره 657تيمم کے احکام (649)

تیمم میں شک

مسئلہ 657 : تيمم کرچکنے کے بعد اگر شک ہو کہ صحيح کيا تھا کہ نہيں تو اعتناء نہ کرے ليکن اگر تيمم کرنے کے درميان ميں شک ہوجائے تو بناء بر احتياط واجب پلٹ کر مشکوک حصے کو دوبارہ بجالائے.

مسئله شماره 648تيمم (612)

تیمم کا طریقہ

مسئلہ 648 : تیمم کے لئے پہلے نیت کرے پھر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو کسی ایسی چیز پر جس پر تیمم صحیح ہو مارے پھر بناء بر احتیاط واجب دونوں ہتھیلیوں کو پوری پیشانی اور اس کے دونوں طرف سر کے بالوں کے اگنے کی جگہ سے لیکر ابرو تک اور ناک کے اوپر تک کھینچے او راحتیاط واجب ہے کہ دونوں ابرووں پر بھی مسح کرے اس کے بعدبائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو داہنے ہاتھ کی پوری پشت پر پھیرے اور اس کے بعد داہنے ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پوری پشت پر پھیرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت