سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1015بولنا (1012)

کھانسنا اور آہ کھينچنا

مسئلہ1015۔ کھانسنے ،آہ کرنے اورچھینکنے سے نمازباطل نہیں ہوتی ہے چاہے یہ عمداہو،لیکن آخ اورآہ اوراس کے مانندجس میں دوحرف ہوں ان کواگرعمداکہاجائے توبنا بر احتیاط واجب نمازباطل ہوجاتی ہے۔

مسئله شماره 1016بولنا (1012)

ذکر خدا

مسئلہ1016۔ ذکر خدا ، تلاوت قرآن اور دعا نمازمیں هر جگه جائز هےاگرکسی جملہ کو مثلا “اللہ اکبر” کوذکرخداکی نیت سے کہے اورکہتے وقت آوازبلندکردے کہ جس سے دوسرے کوکچھ سمجھانامقصود ہوتوکوئی اشکال نہیں ہے البتہ دعا ہو یا ذکر کو عربی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھنے میں اشکال ہے۔

مسئله شماره 1033مبطلات نماز (1005)

رونا

مسئله 1033 : زور سے رونے سے بھی نماز باطل ہوجاتی ہے چاہے رونا بے اختیار آئے بلکہ بناء برا حتیاط واجب بغیر آواز کے گریہ سے بھی نماز باطل ہوجاتی ہے یہ اس صورت میں ہے کہ جب رونا خدا اور آکرت کے لئے نہ ہو لیکن اگر خوف خدا سے ہو اور آخرت کے لئے ہو تو نماز باطل نہیں ہوتی بلکہ یہ بہترین عمل ہے اور خاصان خدا کے کاموں میں سے ہے۔

مسئله شماره 1034مبطلات نماز (1005)

نماز کي شکل کا ختم ہوجانا

مسئله 1034 ۔ جن چیز وں سے نمازکی صورت ختم ہوجاتی ہے جیسے تالی بجانا اوراچھلناوغیرہ ان سے نمازباطل ہوجاتی ہے خواہ وہ چیزیں جان بوجھ کربجالائی جائیں یا بھولے سے ،لیکن جن چیزوں سے نمازکی صورت نہ بگڑتی ہواس میں کوئی اشکال نہیں ہے مثلاہاتھ سے اشارہ کرنا۔

مسئله شماره 1037مبطلات نماز (1005)

شک

مسئله 1037 اگردورکعتي ياتين رکعتي نمازميں رکعتوں کے بارے ميں شک ہوجائے ياچاررکعتي نمازميں پہلي اوردوسري رکعت کے بارے ميں شک ہوجائے تونماز باطل ہے.

مسئله شماره 1038مبطلات نماز (1005)

رکن میں کمی یازیادتی کرنا

مسئله 1038 : اگر ارکان نمازمیں سے کسی رکن میں کمی یازیادتی کرے خواہ عمدا ہو یا بھولے سے تواس کی نمازباطل ہوجاتی ہے جیسے رکوع کی کمی یازیادتی یادونوں سجدوں کی کمی یازیادتی ہاں اگروہ چیزیں جورکن نہیں ہیں تواگرعمداکمی یازیادتی کی ہوتب تونمازباطل ہوگی۔ جیسے ایک سجدہ کی کمی یا زیادتی لیکن اگر بھولے سے ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

مسئله شماره 1014بولنا (1012)

ايک حرفي کلمہ کہنا

مسئلہ1014۔ اگرایسالفظ کہے جس میں صرف ایک حرف ہو اوراس کے معنی بھی ہوں ،مثلا “قِ” جس کے معنی عربی میں بچنے کے ہیں، اوروہ معنی کاقصدبھی کرے تونمازباطل ہے اوراگرمعنی کاقصدنہ کرے لیکن اس کی طرف متوجہ ہوتواحتیاط واجب یہ ہے کہ نمازکااعادہ کرے۔

مسئله شماره 1024احکام سلام اور اس کا جواب (1018)

ہنسي مذاق کا جواب دينا

مسئلہ1024 اگرسوخي، مذاق، تفريح کے عنوان سے سلام کياجائے يا اتنا غلط سلام کيا جائے جو سلام ہي شمار نہ ہو تو اس کا جواب واجب نہيں ہے اور احتياط واجب يہ ہے کہ غير مسلم کے سلام کے جواب ميں صرف سلام کہے يا صرف عليک کہے.

مسئله شماره 1032ہنسنا (1031)

ہنسي کو روکنا

مسئلہ1032 اگر قہقہ کوروکنے کے لئے اپنے پراس طرح جبرکرے کہ اس کي حالت متغيرہوجائے رنگ سرخ ہوجائے، بدن ہلنے لگے اوراس طرح ہوکہ نماز گزارکي حالت سے خارج ہوجائے تواس کي نمازباطل ہے ليکن اگر اس حد تک نہ پہنچے تو کوئي اشکل نہيں ہے.

مسئله شماره 1042وہ موارد جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے (1041)

نماز کے دوران قرض خواہ اپنا قرض مانگے

مسئلہ1042۔ اگر نماز کے دوران قرض خواہ اپناقرض مانگنے آجائے اور وہ شخص بغیر اس کے کہ نماز کی صورت بگڑے قرض ادا کرسکتا ہو تو بہتر ہے کہ فورا دا کردے۔ لیکن اگر قرض کی ادائیگی نماز توڑے بغیر ممکن نہ ہو تو اتنی دیر صبر کرے کہ نماز ختم ہوجائے۔ او راتنی سی تاخیرفورا قرض ادا کرنے کے منافی[خلاف ] نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی خاص ضرورت ہو مثلا اگر اتنی بھی دیر ہوگئی تو اس کے ساتھی اور ہمسفر چلے جائیں گے اور اس کو زحمتوں کا سامنا کرنا پڑے گا [ایسی صورت میں نماز کو توڑ دے]۔

مسئله شماره 1043وہ موارد جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے (1041)

نماز پڑھتے وقت متوجہ ہوجائے کہ مسجد نجس ہوگئي ہے

مسئلہ1043۔ اگرنمازپڑھتے میں پتہ چل جائے کہ مسجدنجس ہوگئی اورمسجدکے پاک کرنے سے نمازخراب نہیں ہوتی تو مسجد کو پاک کرے اور اگر ایسا نہ ہو تو میں نماز پڑھ کر مسجد کو پاک کرے۔ البتہ احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو طولانی نہ کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت