خطبوں کے پڑھنے کا وقت
null
null
null
null
مسئلہ 701 : روزانہ کے نوافل حسب ترتیب ذیل ہیں :نافلہ ظہر : آٹھ رکعت۔نافلہ عصر : آٹھ رکعتنافلہ مغرب : چار رکعت۔نافلہ عشاء : دو رکعت کہ جو بيٹھ کر پڑھي جاتي هيں۔نافلہ شب : گیارہ رکعت۔نافلہ صبح : دو رکعت۔چونکہ دو رکعت نافلہ عشاء ایک رکعت شمار کی جاتی ہے اس لئے تمام نوافل کی مجموعی تعداد چونتیس (34) رکعتیں ہوں گی۔البتہ جمعہ کے دن اڑتیس (38) ہوں گی کیوں کہ چار رکعت کا نافلہ ظہر وعصر کے ساتھ اضافہ ہوجاتا ہے (تمام نافلہ نمازیں دو دو رکعت کرکے پڑھی جائیں گی)۔
مسئلہ 702 : گیارہ رکعت نافلہ شب میں 8 رکعت نماز ، نافلہ شب کی نیت سے دو رکعت نافلہ شفع اور ایک نافلہ وتر کی نیت سے پڑھی جائے گی۔
مسئلہ 705 : ظہرین کا نافلہ سفر میں ساقط ہے سفر میں نہیں پڑھنا چاہئے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ نافلہ عشاء کو بھی ترک کردے۔ باقی نوافل ۔ نافلہ صبح، نافلہ مغرب،نماز شب سفر میں ساقط نہیں ہوتے۔
مسئلہ708۔ نافلہ عصرجو نماز عصر سے پہلے پڑھی جاتی ہے اس کا وقت اس وقت ختم ہوجاتاہے جب شاخص کاسایہ 7/4 تک پہنچ جائے ۔
مسئلہ 707 : نافلہ ظہر کا وقت نماز ظہر سے پہلے ہے اول ظہر سے شروع ہوتا ہے اور جب شاخص کا سايہ 2/7 سے زيادہ ہوجائے تو ختم ہوجاتا ہے مثلا اگر شاخص سات بالشت ہے توجب سايہ دو بالشت سے زيادہ ہوجائے (يعني وہ سايہ جو ظہر کے بعد پيدا ہوتا ہے) تو نافلہ ظہر کا وقت ختم ہو جاتا ہے.
مسئلہ709 نافلہ مغرب کاوقت نمازمغرب کے بعدسے اس وقت تک رہتاہے جب تک مغرب کي سرخي ختم نہ ہوجائے، يعني وہ سرخي جوغروب آفتاب کے بعدسے پيدا ہوتي ہے.
مسئلہ710 نمازعشاء ختم ہونے کے بعدسے نصف شب تک نافلہ عشاء کاوقت رہتاہے اوربہترہے کہ نمازعشاء کے بعدبلا فاصلہ پڑھا جائے.
مسئلہ 711۔ نافلہ صبح کاوقت نمازصبح سے پہلے ہے طلوع فجر سے مشرق کی طرف سرخی ہونے تک ۔ویسے نماز شب کے بعد بلافاصلہ بھی پڑھ سکتا ہے۔
مسئلہ712۔ نافلہ شب کاوقت بناء بر احتیاط و اجب نصف شب سے اذان صبح تک رہتاہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ سحر کے وقت یعنی رات کی آخری تہائی میں پڑھے۔