سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 652تيمم کے احکام (649)

تيمم کي نيت

مسئلہ 652 : نيت کرتے وقت يہ معين کرنا ضروري نہيں ہے کہ يہ تيمم وضو کے بدلے ميں ہے، يا غسل کے بدلے ميں ہے صرف اگر اللہ کے حکم کي اطاعت کا قصد ہو تو کافي ہے بلکہ اگر ايک کي جگہ دوسرے کي نيت کرے ليکن اس کا قصد اللہ کے حکم واقعي کي اطاعت ہو تو تيمم صحيح ہے.

مسئله شماره 654تيمم کے احکام (649)

اگر اعضاء تیمم پر رکاوٹ ہو

مسئلہ 654 : تیمم کے اعضاء تیمم پر جو رکاوٹیں ہوں ان کو دور کردینا چاہئے اگر ہاتھ میں انگوٹھی ہو تو اتار دے اسی طرح اگر سر کے بال پیشانی پر گرے ہوں تو ان کو ہٹا دے یہاں تک کہ اگر قابل توجہ احتمال ہو کہ کوئی رکاوٹ ہے تو اس کی تحقیق کرنی چاہئے۔

مسئله شماره 655تيمم کے احکام (649)

اعضاءتیمم پر زخم

مسئلہ 655 : اگر پيشاني يا ہتھيليوں کي پشت يا ہتھيليوں پر زخم ہو اور اس پر کوئي کپڑا يا کوئي دوسري ايسي چيز بندھي ہو جس کا کھولنا ممکن نہ ہو يا کھولنے سے نقصان ہوتا ہو تو اسي طرح تيمم کرے.

مسئله شماره 656تيمم کے احکام (649)

تیمم کے لئے نائب لینا

مسئلہ 656 : اگر کوئي خود تيمم نہيں کرسکتا تو نائب مقرر کرے جو ا س کے ہاتھوں کو زمين پر مارے يا اگر يہ ممکن نہيں ہے تو زمين پر رکھے اور اسي کے ہاتھ سے اس کو تيمم کردے اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو نائب اپنے ہاتھ کو ايسي چيز پر مارے جس پر تيمم کرنا صحيح ہو اور اپنے ہاتھ کو اس کي پيشاني اور ہاتھ کي پشت پر پھيرے.

مسئله شماره 657تيمم کے احکام (649)

تیمم میں شک

مسئلہ 657 : تيمم کرچکنے کے بعد اگر شک ہو کہ صحيح کيا تھا کہ نہيں تو اعتناء نہ کرے ليکن اگر تيمم کرنے کے درميان ميں شک ہوجائے تو بناء بر احتياط واجب پلٹ کر مشکوک حصے کو دوبارہ بجالائے.

مسئله شماره 658تيمم کے احکام (649)

نماز کے وقت سے پہلے تیمم

مسئلہ 658 : جس کا فريضہ تيمم ہے وہ نماز کے وقت سے پہلے تيمم نہ کرے التبہ اگر کسي دوسرے واجب يا مستحب کام کے لئے تيمم کيا ہو او رنماز کے وقت تک اس کا عذر باقي رہے تو اسي تيمم سے نماز پڑھ سکتا ہے.

مسئله شماره 660تيمم کے احکام (649)

تیمم سے قضا نماز پڑھنا

مسئلہ 660 : جو شخص تيمم سے نماز پڑھتا ہو وہ اس حال ميں قضا نماز بھي پڑھ سکتا ہے ليکن اگر يقين ہو کہ عذر بہت جلد ختم ہوجانے کي اميد ہو تو تاخير کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت