سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 553حنوط کے احکام (552)

حنوط کي ترتيب

مسئلہ 553 : احتياط يہ ہے کہ پہلے کافور ميت کي پيشاني پر مل ديں، اس کے بعد دوسرے اعضاء پر اور يہ کام کفن پہنانے سے پہلے يا کفن پہناتے وقت کرليں کفن پہنا نے کے بعد نہيں.

مسئله شماره 560نماز ميت (560)

وہ مردے جن کي نماز ميت ہے

مسئلہ 560 : ہر مسلمان بالغ مرنے والے پر نماز ميت واجب ہے اور نابالغ بچہ اگر چھ سال سے کم نہ ہو تو اس پر بھي بناء بر احتياط واجب نماز پڑھيں.

مسئله شماره 561نماز ميت (560)

نماز ميت کا وقت

مسئلہ 561 : نماز ميت غسل، حنوط و کفن کے بعد پڑھني چاہئے اگر اس سے پہلے يا اس کے درميان پڑھي جائے تو نماز باطل ہے چاہے بھول کر ہو يا مسئلہ نہ جاننے کي وجہ سے ہو.

مسئله شماره 562نماز ميت (560)

نماز ميت پڑھنے والے کے شرايط

مسئلہ 562 : نماز ميت ميں نہ تو وضو، غسل اور تيمم کي شرط ہے اور نہ بدن و لباس کے پاک ہونے کي البتہ احتياط مستحب ہے کہ دوسري نمازوں ميں جن امور کي رعايت کي جاتي ہے اس ميں بھي کي جائے.

مسئله شماره 563نماز ميت (560)

نمار ميت کے شرايط

مسئلہ 563 : نماز ميت کو قبلے کي طرف چہرہ کرکے پڑھنا واجب ہے اسي طرح بناء بر احتياط واجب ميت کو نمازي کے سامنے اس طرح چت لٹانا واجب ہے کہ ميت کا سرنمازي کے داہني طرف اور پير بائيں طرف رہيں.

مسئله شماره 568نماز ميت (560)

کسي ميت پر چند مرتبہ نماز پڑھنا

مسئلہ 568 : کسي ميت پر چند مرتبہ نماز پڑھني مکروہ ہے بلکہ اگر ايک ہي آدمي چند مرتبہ پڑھے تو محل اشکال ہے ليکن اگر ميت اہل علم او رمتقي و پرہيزگار انسان کي ہو تو مکروہ نہيں ہے.