سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 541کفن کے احکام (541)

کفن کے کپڑے

مسئلہ 541 : مسلمان ميت کو تين کپڑوں ميں کفن دينا واجب ہے ايک لنگ دوسرا پيراہن(قميض) تيسرے سرتا سري(چادر).

مسئله شماره 542کفن کے احکام (541)

کفن کے ہر کپڑے کي مقدار

مسئلہ 542 : لنگ ايسي ہو کہ ناف سے زانو تک تمام اطراف بدن کو چھپا سکے اور بہتر يہ ہے کہ سينہ سے پيروں تک پہونچ جائے اور بناء بر احتياط واجب قميص کاندھے سے آدھي پنڈلي تک تمام بدن کو چھپا سکنے والي ہو اور چادر بناء براحتياط واجب اتني لمبي ہو کہ سر اور پيروں کي طرف سے باندھنا ممکن ہو اور چوڑائي اتني ہو کہ ايک طرف کا حصہ دوسري طرف ڈالا جاسکے.

مسئله شماره 543کفن کے احکام (541)

کفن خريدنے کے پيسہ

مسئلہ 543 : واجب اور مستحب کفن رفا(دونوں)کو ميت کے مال سے ليا جاسکتا ہے چاہے ميت کے ورثاء ميں نابالغ بھي موجود ہوں ليکن عرف سے زائد مقدار کو نابالغ کے حق سے نہيں ليا جاسکتا مگر يہ کہ اس نے وصت کردي ہو تو ايسي صورت ميں زايد کو تيسرے حصے سے ليا جاسکتا ہے.

مسئله شماره 545کفن کے احکام (541)

بيوي کا کفن شوہر کے ذمہ ہے

مسئلہ 545 : عورت کا کفن شوہر کے ذمہ ہے چاہے عورت خود مالدار ہو جس عورت کو طلاق رجعي دي گئي ہے اگر وہ عدت تمام ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کابھي کفن شوہر کے ذمہ ہوگا.

مسئله شماره 544کفن کے احکام (541)

اگر ميت کے پاس مال نہ ہو

مسئلہ 544 : کفن کي مقدار واجب اور ديگر واجبات مثلا غسل، حنوط، دفن کے اخراجات کو اصل مال سے ليا جائے گا اس ميںکسي وصيت کي ضرورت نہيں ہے اور اگر ميت کے پاس مال نہيں ہے تو يہ اخراجات بيت المال سے کئے جائيں گے.

مسئله شماره 548کفن کے احکام (541)

غصبي کپڑے ميں کفن دينا

مسئلہ 548 : غصبي کپڑے ميں کفن دينا جائز نہيں ہے چاہے کفن کے لئے کوئي دوسري چيز مہيا نہ ہوسکے اور اگر ميت کو غصبي کفن ديا گيا ہو اور اس کا مالک راضي نہ ہو تو ميت کے بدن سے اس کفن کا اتار لينا واجب ہے چاہے اس کودفن بھي کرچکے ہوں اور يہ ذمہ داري اس شخص کي ہے س نے يہ کام کيا ہے اسي طرح مردار کي کھال اور نجس چيز ميں بھي کفن دينا جائز نہيں ہے اور احتياط واجب يہ ہے کہ خالص ريشمي کپڑے اور سونے کي تاروں سے بنے ہوئے کپڑے اور اس لباس ميں جس کو حرام گوشت جانور کي اون اور بال سے بنايا گيا ہو کفن نہ ديں ہاں اگر مجبور ہوں تو اور بات ہے.

مسئله شماره 549کفن کے احکام (541)

جانوروں کي کھال ميں کفن دينا

مسئلہ 549 : جانوروں کي کھال ميں کفن دينا چاہے وہ حلال گوشت حيوان کي ہو مجبوري کے علاوہ محل اشکال ہے البتہ حلال گوشت حيوان کے اون اور بال سے بنے ہوئے لباس ميں کفن دينے ميں کوئي حرج نہيں ہے اگر چہ احتياط مستحب يہي ہے کہ اس کو بھي ترک کرديں.

مسئله شماره 550کفن کے احکام (541)

کفن کا نجس ہونا

مسئلہ 550 : اگر کفن کسي بيروني نجاست سے يا خود ميت کي نجاست سے نجس ہوجائے تو اس کو دھو ڈاليں يا اگر کفن برباد نہ ہوتا ہو تو اس کو کاٹ ديں اور اگر يہ سب ممکن نہ ہو اور بدل سکتے ہوں تو کفن کو بدل دينا چاہئے.

مسئله شماره 551کفن کے احکام (541)

محرم

مسئلہ 551 : حج يا عمرے کا احرام باندھے ہوئے اگر کوئي مرجائے تو دوسروں کي طرح اس کو بھي کفن ديں اور اس کے سر اور چہرے کو چھپانے ميں کوئي حرج نہيں ہے.

مسئله شماره 552حنوط کے احکام (552)

حنوط کے سات مقام

مسئلہ 552 : غسل تمام ہونے کے بعد ميت کو حنوط کرنا واجب ہے يعني سجدہ کے ساتوں مقامات : پيشاني، دونوں ہتھيلياں، دونوں گھٹنے، دونوں پيروں کے انگوٹھے پر کافور کا ملنا اور احتياط يہ ہے کہ تھوڑا(تھورا) کافور ان اعضا پر ڈال ديں کافور کو پاک، مباح، تازہ اور خوشبو دار ہونا چاہئے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت