سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2288نذر کے شرائط و احکام (2274)

اگر کوئي نذر کرے کہ ايک عمل کو ہميشہ ترک کرے گا

مسئلہ 2288 اگر کوئي نذر کرے کہ ايک عمل کو ہميشہ ترک کرے گا اور اس کے لئے زمانہ يا وقت معين نہ کيا ہو اور اختياري طور پر اس کو بجالائے تو پہلي دفعہ کے لئے کفارہ دے اور اگر نذر اس طرح کي ہو کہ ہر مرتبہ کو بطور مستقل نذر قرار ديا گياہو تو احتياط واجب ہے کہ ہر مرتبہ پر کفارہ دے ليکن اگر يہ نيت نہ ہو يا شک ہو کہ اس کي نيت کيسي تھي تو ايک کفارہ سے زيادہ اس پر واجب نہيں ہے.

مسئله شماره 2289نذر کے شرائط و احکام (2274)

جس دن کي نذر کرے اگر اس روز اتفاقا عيد يا بقرعيد ہوجائے

مسئلہ2289:اگر نذر کرے کہ ہر ہفتے ايک معين دن مثلا روز جمعہ روزہ رکھا کرے گا اور کسي ايک جمعہ کو عيد فطر يا عيد قربان ہوجائے يا عورت کو حيض و نفاس اجائے تو اس دن روزہ نہ رکھے البتہ احتياطا اس کي قضا کرڈالے.

مسئله شماره 2292نذر کے شرائط و احکام (2274)

جو شخص کسي امام کي زيارت کي نذر کرے تو دوسرے امام کي زيارت کافي نہيں ہے

مسئلہ 2292:جو شخص کسي امام کي زيارت کي نذر کرے مثلا امام حسين (ع) کي زيارت کي نذر کرے اور دوسرے امام کي زيارت کوجائے تو کافي نہيں ہے ليکن اگر کسي مجبوري کي بناء پر اس امام کي زيارت نہ کرسکے تو اس پر کچھ بھي واجب نہيں ہے.

مسئله شماره 2294نذر کے شرائط و احکام (2274)

جو شخص آئمہ عليہم السلام کے حرم کيلے کسي چيز کي نذر کرے

مسئلہ 2295:جو شخص ائمہ عليہم السلام يا امام زادوں کے حرم کيلئے کسي چيز کي نذر کرے تو اسکو حرم کے مصارف ميں خرچ کرے مثلا تعمير، قالين، روشني اور حرم کے خادموں کو دے سکتاہے اور اسي طرح کے کام حرم کے لئے کرسکتاہے ليکن اگر کسي چيز کي نذر خود امام کے لئے يا امام زادہ کے لئے کرے اور حرم کا نام نہ لے تو اس کو مذکورہ امور کے علاوہ مجالس يا ان کے اثار کے نشر کرنے يا ن کے زائرين کي مدد کرنے ميں خرچ کرسکتاہے بلکہ جو کام ان حضرات سے نسبت رکھتا ہو اس ميں خرچ کرسکتاہے.

مسئله شماره 2295نذر کے شرائط و احکام (2274)

جس بھيڑ کي نذر کرے

مسئلہ 2295:جس بھيڑ کو صدقہ يا کسي امام کے لئے نذر کيا ہو تو اس کا اون اور موٹاپا بھي نذر کا جزء ہوگا اور بھيڑ کو نذر ميں صرف کرنے سے اگر اس کے بچہ ہوجائے يا دودھ دے تو احتياط واجب ہے کہ ان کو بھي نذر کے اخراجات ميں خرچ کرے.

مسئله شماره 2296نذر کے شرائط و احکام (2274)

جس چيز کےلئے نذر کي ہے اس کو انجام دينا

مسئلہ 2296: اگر نذر کرے کہ اگر مريض اچھا ہوجائے گا يا مسافر سفر سے بخيريت واپس اجائے گا تو فلان نيک کام انجام دوں گا اور اس کو معلوم ہوجائے کہ نذر کرنے سے پہلے ہي مسافر اچکاتھا يا مريض اچھا ہوگيا تھا تو نذر پر عمل کرنا واجب نہيں ہے.

مسئله شماره 2298عہد کے احکام (2298)

عہد پر عمل کرنا واجب ہے

مسئلہ 2298:نذر کي طرح عہد پر بھي عمل کرنا واجب ہے بشرطيکہ عہد کا صيغہ پڑھا کياہو مثلا اس نے کہاہو ميں نے اپنے خدا سے عہد کياہے کہ فلاں نيک کام انجام دونگا ليکن اگر صيغہ نہ جاري کيا گياہو يا وہ کام شرعا جائز نہ ہو اگر اس کا عہد کا کوئي اعتبار نہيں ہے.

مسئله شماره 2298عہد کے احکام (2298)

عہدکے صيغہ

مسئلہ 2298: نذر کي طرح عہد پر بھي عمل کرنا واجب ہے بشرطيکہ عہد کا صيغہ پڑھا کياہو مثلا اس نے کہاہو ميں نے اپنے خدا سے عہد کياہے کہ فلاں نيک کام انجام دونگا ليکن اگر صيغہ نہ جاري کيا گياہو يا وہ کام شرعا جائز نہ ہو اگر اس کا عہد کا کوئي اعتبار نہيں ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت