سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2183غصب کے احکام (2178)

جب غصبي مال دوسري چيز ميں مل جائے

مسئلہ 2183: جب غصبي مال دوسري چيز ميں مل جائے اور اس کا جدا کرنا ممکن ہو تو جدا کرنا چاہئيے اور جدا کرکے مالک کو ديدے چاہے اس ميں زحمت ہي ہو اور اگر اسے بہت دور پہونچادياہے تو مالک تک پہونچانے کے تمام اخراجات غاصب پرہوں گے.

مسئله شماره 2184غصب کے احکام (2178)

اگر غصب شدہ مال غاصب کے پاس خراب ہوجائے

مسئلہ 2184: غصبي بر تن يا کوئي دوسري چيز اگر خراب ہوجائے تو اس چيز کو اتني قيمت کے ساتھ جو کم ہوگئي ہے مالک کو واپس کرے اور اگر اتني قيمت جو کم ہوگئي ہے نہ دے اور کہے کہ ميں کو پہلے کي طرح بنا کردوں گا تو مالک مجبور نہيں ہے کہ قبول کرے اور نہ مالک غاصب کو اس بات پر مجبور کرسکتاہے کہ اس کو پہلے کہ طرح بنا کردو صرف جو قيمت کم ہوگئي ہے وہ لے سکتاہے.

مسئله شماره 2185غصب کے احکام (2178)

اگر غصبي شدہ مال کو بدل ديا جائے

مسئلہ 2185:اگر غصبي مال کو اس طرح بدل دے کہ وہ پہلے سے بہتر ہوجائے مثلا غصبي سونے کا گوشوارہ يا گلوبند بنادے اور مالک کہے کہ تم مجھے اسي طرح ديد و تو اس کو دينا واجب ہے او وہ اپني مزدوري بھي نہيں لے سکتا بلکہ مالک کي اجازت کے بغير اس کو پہلي صورت ميں نہيں تبديل کرسکتا اور اگر مالک کي اجازت کے بغير پہلي صورت ميں تبديل کردے تو احتياط واجب ہے جس قدر قيمت کم ہوئي ہے وہ بھي مالک کو ادا کرے.

مسئله شماره 2187غصب کے احکام (2178)

غصبي زمين ميں اگر غاصب درخت يا زاعت کر لے

مسئلہ 2187: جس غصبي زمين ميں غاصب زراعت کرے يا درخت لگادے تو زراعت و درخت او ر اس کا پھل يہ سب غاصب کا ہوگا ليکن جتني مدت تک زراعت کي ہو يا درخت لگايا ہو اتني مدت کا کرايہ زمين کے مالک کودے اور اگر در ميان ميں مالک راضي نہ ہو کہ زراعت يا درخت کو اس کي زمين ميں باقي رکھاجائے تو غاصب فورا زمين خالي کردے چاہے اس ميں اس کا نقصان ہو اور اگر اس ہے زمين ميں کوئي نقصان پيدا ہوجائے تو جتني قيمت کم ہوجائے وہ بھي ادا کرے مگر غاصب زمين کے مالک کو مجبور نہيں کرسکتا کہ وہ زمين اس کے ہاتھ بيچ دے يا کرايہ پر ديدے اسي طرح زمين کا مالک بھي غاصب کو مجبور نہيں کرسکتا کہ زراعت يا درخت کو اس کے ہاتھ بيچ دے.

مسئله شماره 2188غصب کے احکام (2178)

اگر غصبي مال تلف ہو جائے

مسئلہ 2188:اگر غصبي مال تلف ہوجائے اور وہ مال ايسا رہاہو کہ معمولا اس کا مثل کمياب ہو جيسے بعض جانور يا بعض ہاتھ سے بنے ہوئے قالين تو پھر اس کي قيمت دے اور اگر بازر کي قيمت ميں فرق ہوگيا ہو تو جس دن مال تلف ہوا ہے اس دن اس کي قيمت جو بھي رہي ہو وہ قيمت دے اگر وہ ايسا رہاہو کہ اس کا مثل ملتا ہو جيسے گيہوں، جو، مشين سے بنے ہوئے قالين، پردے، برتن، کپڑا جو کارخانوں ميں بنائے جاتے ہيں جن کا مثل بہت فراواں طور سے ملتاہے تو غصبي چيز کي مثل دے ليکن يہ خيال رہے کہ اس ميں بھي وہي خصوصيات ہوں جو تلف شدہ غصبي مال ميں تھيں.

مسئله شماره 2189غصب کے احکام (2178)

اگر غصب شدہ حيوان مرجائے

مسئلہ 2189:اگر حيوان جيسے بھيڑ و غيرہ کو غصب کرے اور وہ تلف ہوجائے تو اگر جتني مدت وہ جانور غاصب کے پاس تھا اس ميں ہوٹا بھي ہوگيا تھا اور اس کے بعد تلف ہوا ہو اس کے موٹا ہونے کي وجہ سے جو قيمت بڑھ گئي تھي وہ قيمت بھي ادا کرے.

مسئله شماره 2191غصب کے احکام (2178)

باطل معاملہ کے مال ميں تصرف کرنا

مسئلہ 2191: جو معاملہ باطل طور سے انجام پاياہو مثلا وزن سے بيچي اور خريدي جانے والي چيز کا بغير وزن معاملہ کيا گيا ہو تو نہ خريدار جنس کا مالک ہو گانہ بيچنے و الا قيمت کا ليکن معاملہ سے قطع نظر کرتے ہوئے اگر ايک دوسرے کے مال پر تصرف کے لئے راضي ہوں تو اشکال نہيں ہے ورنہ غصبي مال کي طرح ہے اس کو واپس کرنا ہوگا اور اگر ہر ايک کا مال دوسرے کے ہاتھ ميں تلف ہوگيا ہو تو اس کا عوض ديں چاہے جانتے ہوں کہ معاملہ باطل تھا يا نہيں جانتے ہوں.

مسئله شماره 2193گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايسا گم شدہ مال جس پر کوئي علامت نہ ہو

مسئلہ 2193:جس کو کوئي ايسا گم شدہ مال مل جائے جس پرکوئي ايسي علامت نہ ہو جس کي بناپر مالک کو معلوم کرسکے، مثلا سو روپے کا نوٹ يا کوئي سونے کا سکہ پڑا ہو امل جائے، تو احتياط واجب کي بناپر اس کو مالک کي طرف سے صدقہ کردے اور اگر وہ خود مستحق ہے تو اپنے لئے اٹھالے ليکن اگر مال اچھا خاصہ ہو تو احتياط يہ ہے کہ حاکم شرع سے اجازت لے.

مسئله شماره 2194گم شدہ مال کے احکام (2193)

ايسا گم شدہ مال جس پر کوئي علامت ہو

مسئلہ 2194: جس کو ايسا مال پڑا ہوامل جائے جس پر علامت و نشاني ہو ليکن اسکي قيمت ايک درہم . 6/12 نخود سکہ دار چاندي، سے کم ہو پس اگر اس کا مالک معلوم ہوتو مالک کي رضامندي کے بغير اس کو اٹھا نہيں سکتا ہاں اگر مالک معلوم نہ ہو تو خود اٹھا کر اپني ملکيت قراردے سکتا ہے اور اس سے استفادہ کرسکتاہے اور تلف ہونے کي صورت ميں عوض دينا بھي ضروري نہيں ہے بلکہ اگر ملکيت بنانے کي نيت نہ بھي کي ہو اور کوتاہي کئے بغير تلف ہوجائے تو اس کا معاوضہ دينا واجب نہيں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت