موالات
مسئلہ993 نمازي کوموالات کي بھي رعايت کرني چاہئے، يعني نمازکے کاموں کے درميان،مثلارکوع،سجود،تشہدکے درميان اتنافاصلہ نہ کرے کہ صورت نمازسے خارج ہوجائے اوراگرايساکرے گاتونمازباطل ہے خواہ عمداکرے ياسہوا.
مسئلہ993 نمازي کوموالات کي بھي رعايت کرني چاہئے، يعني نمازکے کاموں کے درميان،مثلارکوع،سجود،تشہدکے درميان اتنافاصلہ نہ کرے کہ صورت نمازسے خارج ہوجائے اوراگرايساکرے گاتونمازباطل ہے خواہ عمداکرے ياسہوا.
مسئلہ992۔ نمازی کو چاہئے کہ نماز کے تمام امور کو ترتیب سے انجام دے اور اگر عمدا اس کی خلاف ورزی کرے مثلا سجدہ کو رکوع سے پہلے یا تشہد کو سجدہ سے پہلے بجا لائے تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر بھولے سے خلاف ورزی کی ہے تو جب تک بعد والے رکن میں داخل نہیں ہوا ہے پلٹ کر اس طرح انجام دے کہ ترتیب صحیح ہوجائے او راگر بعد والے رکن میں داخل ہو چکا ہے تو اس کی نماز صحیح ہے مگر یہ کہ بھولا ہو ا جزء نماز کے ارکان میں سے ہو مثلا رکوع بھول گیا ہو یہاں تک کہ دوسرے سجدہ میں پہونچ جائے تو ایسی صورت میں نماز باطل ہے۔
مسئلہ 866 : نيت کرتے وقت يہ قصد کرنا بھي ضروري ہے کہ ظہر کي نماز ہے ياعصر کي يا کوئي اور صرف يہ قصد کرلينا کہ چار رکعت نماز پڑھتا ہوں کافي نہيں ہے بلکہ جو بھي نماز پڑھ رہا ہے اس کو اپنے دل ميں معين کرے اور احتياط واجب ہے کہ قضا ہے يا ادا اس کو بھي معين کرے.
مسئلہ867 ابتداء سے آخرتک نمازہي کي نيت رہني چاہئے اوراگرغافل ہوجائے اوريہ خيال نہ رہے کہ کياکررہاہے تواس کي نمازباطل ہے.
مسئلہ868۔ جوشخص ریاکاری کے لئے نمازپڑھے گااس کی نماز باطل ہونے کے ساتھ ساتھ، وہ گناہ کبیرہ کا بھی مرتکب ہوگا اور اگر خدا اور لوگ دونوں پیش نظر ہوں تب بھی اس کا عمل باطل اور گناہ کبیرہ ہے۔
مسئلہ875۔ جولوگ کسی بیماری یاگونگے پن کی وجہ سے”اللہ اکبر“ کوصحیح طریقہ سے ادانہیں کرسکتے جتنابھی اداکرسکتے ہوں اداکریں اوراگربالکل ادانہیں کرسکتے تو احتياط واجب يه هے که اشارہ سے کہیں اوراس طرح زبان سے اداکریں جوگونگوں اوربہروں میں رائج ہے اوردل میں بھی گزاریں۔
مسئلہ876۔ تکبیرةالاحرام کے بعد به قصد رجاء يعني ثواب کي اميد سے اس دعا کا پڑھنامستحب ہے :یامحسن قداتاک المسئی وقدامرت المحسن ان یتجاوزعن المسئی انت المحسن واناالمسئی بحق محمدوآل محمدصل علی محمدوآل محمدوتجاوزعن قبیح ماتعلم منی۔ترجمہ : اے احسان کرنے والے اللہ!تیری بارگاہ میں گنہگارآیاہے تونے نیکوکاروں کوحکم دیاہے کہ گنہگاروں کومعاف کردیاکریں تونیکوکارہے میں گنہگارہوں، محمدوآل محمدکے طفیل میں [ان پررحمت نازل فرمااور]میری جن برائیوں سے توواقف ہے ان کومعاف فرمادے۔
مسئلہ878۔ اگرشک ہوکہ تکبیرةالاحرام کہی ہے کہ نہیں تو اگرحمدکے پڑھنے میں مشغول ہوگیاہے تواپنے شک کااعتنانہ کرے اوراگرابھی حمدشروع نہیں کی توضروری ہے کہ تکبیرةالاحرام کہہ لے۔ اگرتکبیرةالاحرام کہه لی هو مگر شک کرے کہ صحیح کہی ہے کہ نہیں تواگرتکبیرکہنے کے بعدشک ہواہے توپروہ نہ کرے۔
مسئلہ880۔ اگررکوع بھول جائے اورحمدوسورہ کے بعدبیٹھ جائے پھریادآئے کہ رکوع نہیں کیاہے تو ضروری ہے کہ کھڑاہوجائے پھررکوع کرے اوراگرخمیدگی کی حالت میں رکوع کی طرف پلٹے تواس کی نمازباطل ہے کیوں کہ قیام متصل بہ رکوع کوترک کردیا۔
مسئلہ881۔ قیام کی حالت میں بدن کوحرکت نہیں دینی چاہئے نہ کسی طرف جھکناچاہئے، نہ کسی چیزپرٹیک لگاناچاہئے، البتہ اگرمجبوری کی وجہ سے ہو تو کوئی حرج نہیں۔
مسئلہ883۔ اگر قیام کی حالت میں ایک پیر پر کھڑا ہو تو اسکی نماز میں اشکال ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ بدن کابوجھ دونوں پیروں پربرابر ہو ۔
مسئلہ885 اگرنمازميں تھوڑاساآگے ياپيچھے ہوناچاہے يابدن کوداہني يابائيں طرف حرکت ديناچاہے توکچھ نہ کہے صرف ”بحول اللہ وقوتہ واقوم واقعد“ کوحرکت کي حالت ميں کھڑے ہوتے ہوئے کہناچاہئے.