اگر عورت شوہرکي اطاعت نہ کرے
مسئلہ 2063: جن چيزوں کے لئے اس سے پہلے والے مسئلے ميں بيان کياجا چکاہے اگر ان ميں بيوي شوہر کي اطاعت نہ کرے تو وہ گناہگار ہے اور پھر وہ نان و نفقہ مکان، ہم بستري کا حق نہيں رکھتي، البتہ اس کا مہر اس کو ملے گا
مسئلہ 2063: جن چيزوں کے لئے اس سے پہلے والے مسئلے ميں بيان کياجا چکاہے اگر ان ميں بيوي شوہر کي اطاعت نہ کرے تو وہ گناہگار ہے اور پھر وہ نان و نفقہ مکان، ہم بستري کا حق نہيں رکھتي، البتہ اس کا مہر اس کو ملے گا
مسئلہ 2064: گھر کا کام کرنا، کھانا پکانا، گھرکي صفائي کرنا و غيرہ عورت کا فريضہ نہيں ہے ہاں وہ اپني مرضي سے ان کاموں کو انجام دے سکتي ہے اور اگر مرداپني بيوي کو ان کاموں پر مجبور کرتاہے تو عورت ان کاموں کي اجرت لے سکتي ہے.
مسئلہ 2065 اگر عورت کے مطالبے کي بعد شوہر اس کا خرچ نہ دے تو وہ اپنے روزانہ کا خرچ ہر روز شوہر کي اجازت کے بغير اس کے مال سے لے سکتي ہے.ليکن احتياط واجب ہے کہ يہ کام حاکم شرع کي اجازت سے کرے اور اگر اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کسي کام کرنے پر مجبور ہو تو جس وقت وہ کام کررہي ہو شوہر کي اطاعت واجب نہيں ہے.
مسئلہ 2066: مرد کويہ حق نہيں کہ اپني بيوي کو اس طرح چھوڑدے کہ وہ نہ شوہر دار عورتوں ميں رہے اور نہ بے شوہر عورتوں ميں رہے ليکن يہ بھي واجب نہيں سے کہ ہرچار راتوں ميں ايک رات اس کے پاس رہے ہاں اگر کئي بيوياں ہوں تو ان کے در ميان سے اس اعتبار سے انصاف سے کام لے (جسکي تفصيل فقہ کي کتابوں ميں ہے).
مسئلہ 2067 چار ماہ سے زيادہ بيوي سے ہم بستري کو ترک نہيں کيا جاسکتا بلکہ اگر عورت جوان ہو اور اس مدت ميں خطرہ ہو کہ گناہ ميں مبتلا ہوسکتي ہے تو احتياط واجب ہے کہ وہ طريقہ اختيار کرے جس سے وہ گناہ ميں مبتلا نہ ہوسکے.
مسئلہ 2068 نکاح ميں مہر کا معين کرنا واجب نہيں ہے اس کے بغير بھي عقد صحيح ہے ليکن اس کے بعد جب عورت سے جب عورت سے ہم بستري کرنا چاہے تو ان جيسي عورتوں کا جو مہر ہوتاہے وہي مہر ادا کرے.
null
مسئلہ 2069 اگر عقد ميں مہر کي ادائيگي کا وقت معين نہ کيا گيا ہو تو عورت فورا اپنے مہر کا مطالبہ کرسکتي ہے جبکہ مہر لينے سے پہلے شوہر کو مجامعت سے روک سکتي ہے چاہے مرد مہر کے دينے پر قدرت رکھتا ہو يا نہ رکھتاہو البتہ اگر اس کي عدم قدرت اس بات کا قرينہ بن سکے کہ شروع ہي سے مہر اس کے ذمہ واجب تھا نقد واجب نہيں تھا تو پھر نہيں روک سکتي.
مسئلہ 2070: متعہ ميں وقت اور مہر کو معين کرنا ضروري ہے ورنہ عقد باطل ہوجائيگا.
مسئلہ 2071: متعہ چاہے لذت حاصل کرنے کي لئے نہ ہو بلکہ اس لڑکي کے رشتہ داروں سے محرم ہونے کے لئے ہو پھر بھي جائزہے ليکن يہ شرط ضروري ہے کہ جس لڑکي سے متعہ کررہاہے وہ جنسي لذت کے قامل ہو مثلا اگر ابھي بچي ہے تو وقت اتنا زيادہ رکھے کہ اس ميں بچي اس قابل ہوسکتي ہو چاہے بعد ميں مدت کو بخش ہي دے.
مسئلہ 2072 متعہ ميں بھي بنابر احتياط واجب شوہر چار ماہ سے زيادہ مجامعت کو ترک نہيں کرسکتا.
مسئلہ 2073 متعہ ميں عورت يہ بھي شرط کرسکتي ہے کہ اس سے مجامعت نہ کي جائے مجامعت کے علاوہ ديگر لذتوں کو حاصل کيا جاسکتاہے ليکن اگر بعد ميں مجامعت پريتا ہوجائے تو کوئي حرج نہيں ہے?.