اگر نجس لباس کے علاوہ کوئي دوسرا لباس نہ ہو
مسئلہ 744 : اگر کسي کے پاس نجس لباس کے علاوہ دوسرا لباس نہ ہو اور يہ بھي احتمال نہ ہو کہ آخر وقت تک دوسرا پاک لباس مل سکے گا تو اسي لباس سے نماز پڑھے.
مسئلہ 744 : اگر کسي کے پاس نجس لباس کے علاوہ دوسرا لباس نہ ہو اور يہ بھي احتمال نہ ہو کہ آخر وقت تک دوسرا پاک لباس مل سکے گا تو اسي لباس سے نماز پڑھے.
مسئلہ 745 : جس کے پاس دو لباس ہوں اور ان دونوں میں ایک لباس نجس ہو لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس میں سے کون سا نجس ہے تو دونوں میں سے کسی سے نماز نہیں پڑھ سکتا دونوں کو پاک کرے اور اگر یہ نہیں کرسکتا تو ایک ہی نماز کو ایک ایک باردونوں میں لباس میں پڑھے۔
مسئلہ 747 : اگر نماز پڑھنے ميں متوجہ ہو کہ اس کا لباس غصبي ہے تو اگر شرمگاہ چھپانے والي کوئي چيز بدن پر ہے تو غصبي لباس کو فورا اتار دے او رنماز پڑھتا رہے اور اگر شرمگاہ چھپانے کے لئے کوئي چيز نہيں ہے تونماز توڑ کر غير غصبي لباس پہن کر نماز پڑھے.
مسئلہ 748 : اگر کوئي اپني جان کي حفاظت کيلئے غصبي لباس ميں نماز پڑھتا ہے تو نماز صحيح ہے اسي طرح اگر اس لباس کي حفاظت کے لئے کہ مبادا چور يا اس قسم کے لوگ نہ اٹھاليں اس لباس کو پہن کر نماز پڑھتا ہے تو نماز صحيح ہے.
مسئلہ 749 : ان پیسوں سے کہ جس کا خمس یا زکات نہ دی ہو لباس خریدکر اس میں نماز پڑھنے میں اشکال ہے اسی طرح اگر لباس قرض لے اور معاملے کے وقت یہ قصد رہا ہو کہ جس رقم کا خمس یا زکات نہیں دی ہے اس سے قرض ادا کروں گا یا قرض بالکل ادا نہیں کروں گا تو اس کی نماز محل اشکال ہے۔
مسئلہ754 اگرکسي حرام گوشت جانورکالعاب دہن، ناک ياکوئي دوسري رطوبت نمازي کے بدن يالباس پرہو (مثلابلي کالعاب دہن) توجب تک نجاست برطرف نه هوگي اس کے ساتھ نماز ميں اشکال ہے، ليکن اگرخشک ہوجائے اورعين برطرف ہوجائے تونمازصحيح ہے.
مسئلہ 756 : نمازی کے ساتھ اگر موم یا مروارید ہو تو اس کی نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن سیپ کے بٹن میں نماز محل اشکال ہے کیوں کہ وہ حرام گوشت حیوان سے بنایا جاتا ہے۔
مسئلہ758۔ آج کل جومصنوعی کھال پلاسٹک کے مادے سے بنائی جاتی ہے یااسی طرح کی کسی دوسری چیزسے تواس میں نمازپڑھی جاسکتی ہے اوراگرشک ہوکہ یہ مصنوعی کھال ہے یاواقعی اوروہ بھی حرام گوشت جانورکی ہے یامردہ کی تواس میں بھی ا شکال نہیں ہے ۔
مسئلہ759۔ بناء بر احتیاط واجب نیولے اور گلہری کی کھال میں نمازپڑھنے سے اجتناب کرے۔
مسئلہ761۔ سونے سے زینت مردوں کے لئے حرام ہے جیسے سونے کی انگوٹھی، سونے کی کلائی گھڑی وغیرہ اورنمازبھی باطل ہوجاتی ہے اوراحتیاط واجب یہ ہے کہ سونے کی عینک سے بھی اجتناب کریں، لیکن یہ سب چیزیں عورتوں کے لئے نماز اورنمازکے علاوہ دونوں صورتوں میں جائز ہیں۔
مسئلہ 762 : سونے کے دانت اگر آگے لگے ہيں اور اس ميں زينت کا پہلو ہے تو مردوں کے لئے اشکال ہے چاہے نماز کي حالت ميں ہو يا اس کے علاوہ البتہ اگر مجبور ہو تو جائز ہے.
مسئلہ 766 : اگر لباس ریشم اور دوسری چیز سے مل کر بناہو تو کسی کےلئے بھی اشکال نہیں ہے لیکن اگرریشم سے دوسری چیز اتنی کم ہو کہ اس کا شمار ہی نہ ہو تو مرد کے لئے جائز نہیں ہے۔