تیمم کے اعضاء کا پاک ہونا
مسئلہ 653 : بناء بر احتياط واجب تيمم کے اعضاء او رہتھيلياں پاک ہوں البتہ اگر ہتھيلي نجس ہو اور اس کو پاک نہ کرسکتا ہو تو اسي طرح تيمم کرے.
مسئلہ 653 : بناء بر احتياط واجب تيمم کے اعضاء او رہتھيلياں پاک ہوں البتہ اگر ہتھيلي نجس ہو اور اس کو پاک نہ کرسکتا ہو تو اسي طرح تيمم کرے.
مسئلہ 654 : تیمم کے اعضاء تیمم پر جو رکاوٹیں ہوں ان کو دور کردینا چاہئے اگر ہاتھ میں انگوٹھی ہو تو اتار دے اسی طرح اگر سر کے بال پیشانی پر گرے ہوں تو ان کو ہٹا دے یہاں تک کہ اگر قابل توجہ احتمال ہو کہ کوئی رکاوٹ ہے تو اس کی تحقیق کرنی چاہئے۔
مسئلہ 655 : اگر پيشاني يا ہتھيليوں کي پشت يا ہتھيليوں پر زخم ہو اور اس پر کوئي کپڑا يا کوئي دوسري ايسي چيز بندھي ہو جس کا کھولنا ممکن نہ ہو يا کھولنے سے نقصان ہوتا ہو تو اسي طرح تيمم کرے.
مسئلہ 656 : اگر کوئي خود تيمم نہيں کرسکتا تو نائب مقرر کرے جو ا س کے ہاتھوں کو زمين پر مارے يا اگر يہ ممکن نہيں ہے تو زمين پر رکھے اور اسي کے ہاتھ سے اس کو تيمم کردے اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو نائب اپنے ہاتھ کو ايسي چيز پر مارے جس پر تيمم کرنا صحيح ہو اور اپنے ہاتھ کو اس کي پيشاني اور ہاتھ کي پشت پر پھيرے.
مسئلہ 657 : تيمم کرچکنے کے بعد اگر شک ہو کہ صحيح کيا تھا کہ نہيں تو اعتناء نہ کرے ليکن اگر تيمم کرنے کے درميان ميں شک ہوجائے تو بناء بر احتياط واجب پلٹ کر مشکوک حصے کو دوبارہ بجالائے.
مسئلہ 658 : جس کا فريضہ تيمم ہے وہ نماز کے وقت سے پہلے تيمم نہ کرے التبہ اگر کسي دوسرے واجب يا مستحب کام کے لئے تيمم کيا ہو او رنماز کے وقت تک اس کا عذر باقي رہے تو اسي تيمم سے نماز پڑھ سکتا ہے.
مسئلہ 660 : جو شخص تيمم سے نماز پڑھتا ہو وہ اس حال ميں قضا نماز بھي پڑھ سکتا ہے ليکن اگر يقين ہو کہ عذر بہت جلد ختم ہوجانے کي اميد ہو تو تاخير کرے.
مسئلہ 661 : جو شخص وضو يا غسل نہيں کرسکتا اس کے لئے تيمم سے مستحبي نمازيں پڑھني جائز ہے بلکہ اگر نماز شب کا وقت تنگ ہے تو تيمم سے پڑھ سکتا ہے.
مسئلہ662 : جوشخص پاني نہ ہونے کي وجہ سے يا کسي او روجہ سے تيمم کرے پاني مل جانے کے بعد ياعذر ختم ہوجانے کے بعد اس کا تيمم خود بخود باطل ہوجاتا ہے.
مسئلہ 663 : جو چيزيں وضو کو باطل کرديتي ہيں وہ وضو کے بدلے کئے ہوئے تيمم کو بھي باطل کرديتي ہيں اور جو چيزيں غسل کو باطل کرديتي ہيں وہ غسل کے بدلے کئے ہوئے تيمم کو بھي باطل کرديتي ہيں.
مسئلہ 664 : اگر کسي پر کئي غسل واجب ہوجائيں اور وہ غسل نہ کرسکے تو ايک تيمم اگر سب کي نيت سے کيا جائے تو تمام غسلوں کے بدلے کافي ہے.
مسئلہ 665 : اگر غسل کے بدلے تیمم کرے تو اس تیمم کے ساتھ وضو کی ضرورت نہیں ہے نہ کسی ایسے تیمم کی ضرورت ہے جو وضو کے بدلے میں کیا جائے چاہے وہ غسل جنابت ہو یا کوئی دوسرا غسل لیکن احتیاط مستحب ہے کہ (غسل جنابت کے علاوہ) دوسرے غسلوں کے ساتھ وضو بھی کرے یا اگر وضونہیں کرسکتا تو وضو کے بدلے تیمم کرے۔