وضوئے جبيرہ سے نماز کا حکم
مسئلہ ??? : جن نمازوں کو وضوئے جبيرہ ياغسل جبيرہ سے پڑھا ہو ان کے اعادہ کي ضرورت نہيں ہے البتہ اگر وقت ختم ہونے سے پہلے عذر دور ہوگيا ہو تو بناء بر احتياط واجب اس نماز کے اعادہ کي ضرورت ہے?
مسئلہ ??? : جن نمازوں کو وضوئے جبيرہ ياغسل جبيرہ سے پڑھا ہو ان کے اعادہ کي ضرورت نہيں ہے البتہ اگر وقت ختم ہونے سے پہلے عذر دور ہوگيا ہو تو بناء بر احتياط واجب اس نماز کے اعادہ کي ضرورت ہے?
مسئلہ 351 : اگر جبیرہ [پٹّی یا پلاستر ] زخم کے اطراف کو معمول سے زیادہ گھیرے ہوئے ہو اور اس کو ہٹانا ممکن بھی نہ ہو تو جبیرہ والے قاعدہ پر عمل کریں اور بناء بر احتیاط مستحب تیمم بھی کریں۔ اور اگر اضافی جبیرہ کا ہٹا دینا ممکن ہو تو اس کو ہٹا دیں۔
مسئله 284: وضو میں بارہ چیزیں شرط ہیں 1۔وضوکاپانی پاک ہو 2۔ وضوکاپانی مطلق ہو،اس لیے مضاف اور نجس پانی سے وضو باطل ہے چاہے نہ جانتا ہو یا بھول گیاہو اور اگر اس وضو سے نماز پڑھ لی ہے تو اس نمازکوبھی دوبارہ پڑھے۔
مسئلہ298 : پنجم :وضو اور مسح کے اعضاء دھوتے وقت يا مسح کرتے وقت پاک ہوں ليکن اگر ايک عضو کا وضو تمام ہوجانے کے بعد وہ نجس ہوجائے تو وضو صحيح ہے.
مسئلہ 304: قربت کی نیت سے وضو کرے،یعنی صرف خدا کے لئے اس کام کو بجالائے، چنانچہ ریاکاری، خودنمائی یا ٹھنڈک وغیرہ کی نیت سے وضو کرے تو باطل ہے لیکن اگر عزم محکم تو یہ ہے کہ فرمان خداوندی بجالانے کے لئے وضو کرے اور ضمنا معلوم ہے کہ ٹھنڈک بھی پہنچے گی تو کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ 307: وضو میں ترتیب کا لحاظ رکھے یعنی پہلے چہرہ ،اس کے بعد داہنا ہاتھ ،اس کے بعد بایاں ہاتھ، اس کے بعدسر کا مسح اس کے بعد پیروں کا مسح کرے اور احتياط واجب کي بنا پر بائیں پیر کا مسح داہنے پیر سے پہلے نہ کرے۔
مسئلہ 308: [موالات یعنی ]وضو کے تمام افعال کو پے در پے بجالائے اگر ایسا کرتا ہے تو اس کا وضو صحیح ہے چاہے ہوا کی گرمی یا ہوا کی تیزی کی وجہ سے پہلے والے اعضاء خشک ہوچکے ہوں مثلا داہنے ہاتھ کو دھونے سے پہلے اس کا چہرہ خشک ہوگیا ہو لیکن اگر اس طرح انجام نہ دے(یعنی پے در پے) تو اس کا وضو باطل ہے چاہے سردی کی وجہ سے پہلے والے اعضاء خشک بھی نہ ہوئے ہوں۔
مسئلہ 310 : دھم : مباشرت(يعني انسان اپنے چہرے اورہاتھوں کو خود دھوئے اور سر و پيروں کا مسح کرے) اور اگر دوسرا وضو کرائے يا چہرہ اورہاتھوں کو دھوتے وقت اور سر و پيروں کے مسح کرتے وقت اس ميں مدد کرے تو اس کا وضو باطل ہے ہاں مقدمات وضو ميں مدد لينے ميں کوئي حرج نہيں ہے.
مسئلہ 313 : پانی کا استعمال نقصان کا سبب نہ ہو اس لئے اگر نقصان کا خوف ہو یایہ خطرہ ہو کہ اگر پانی سے وضو کرے گا تو پیاسا رہ جائے گا تو تیمم کرنا چاہئے۔
مسئلہ 316 : دوازدھم : پاني کے پہنچنے ميں کوئي چيز رکاوٹ نہ ہو اگر معلوم کہ کوئي چيز اعضائے وضو سے چپکي ہوئي ہے ليکن شک ہو کہ پاني کے پہونچنے ميں رکاوٹ ہے کہ نہيں تو اس کو دور کردينا چاہئے.
مسئلہ285 اگر مضاف پاني کے علاوہ دوسراپاني نہ ہو تو تيمم کرناچاهئے اوراگر مضاف پاني مٹياله هو تو بناء بر احتياط واجب اگر وقت ہو تو اتنا صبرکرے کہ پاني صاف ہوجائے.
مسئله 286 وضو کا پاني اور جس فضا ميں وضو کر رها هے اور وه جگه جهاں وضو کا پاني گر رها هے بناء بر احتياط واجب مباح ہوغصبي پاني سے وضوکرناياايسے پاني سے جس کے متعلق معلوم نہ ہوکہ اس کامالک راضي ہے وضو کر نے ميں اشکال هے.