سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1616سونے چاندي کانصاب

چاندي کا نصاب

مسئلہ 1616: چاندي کے بھي دو نصاب ہيں :پہلا نصاب : 105 مثقال معمولي ہے جب چاندي ديگر تمام شرائط کے ساتھ 105 مثقال ہو جا ئے تو ڈھا ئي فيصد کے حساب سے اس پر زکوة واجب ہو گي اور اگر 105 اسے کم ہے تو زکوة واجب نہ ہو گي .دوسرانصاب 21مثقال ہے يعني اگر 105 مثقال پر 21مثقال زيادہ ہو جائے تو پو رے 126 کي زکوة واجب ہو گي اور اگر 21سے کم کا اضافہ ہو تو صرف 105 پر زکوة ہو گي باقي پر نہيں ہو گي اسي طرح چاہے جتني زيادہ ہو جائے اسي حساب سے زکوة ہو گي ليکن اساني کے لئے اگر انسان سونے وچاندي کي زکوة ڈھائي فيصد کے حساب سے نکال دے تو واجب کي ادائيگي ہو جائے گي البتہ کبھي يہ ہو گا کہ مقدار واجب سے کچھ زيادہ چلا جائے گا .

مسئله شماره 1626جانوروں کي زکات (1625)

چارہ دينے اور بيابان ميں چرانے ميں کوئي فرق نہيں ہے

مسئلہ 1626:احتياط واجب ہے کہ گائے، بھيڑ ، اونٹ اگر نصاب کي مقدار کے برابر ہوں تو ان کي زکوة دے چاہے وہ جنگل ميں چرتے ہوں يا ہاتھ سے ان کو چارہ ديا جاتا ہويا کبھي جنگل ميں چرتے ہوں اور کبھي چارہ ديا جاتاہو.

مسئله شماره 1628جانوروں کي زکات (1625)

بھيڑ کا نصاب

مسئلہ 1628:بھيڑ کے پانچ نصاب ہيں:1۔اگر 40 بھيڑ ہوں تو ان پر ايک بھيڑ واجب ہے 40سے کم پر زکوة واجب نہيں ہے.2. 121 بھيڑ پر دو بھيڑ زکوة ميں دينا واجب ہے.3 201بھيڑ اس پر تين بھيڑ واجب ہے.4 301بھيڑ اس پر چار بھيڑ واجب ہے5 400بھيڑ اس سے زيادہ ہو تو ہر سو پر ايک بھيڑواجب ہوگي اور سوسے کم پر زکوة واجب نہيں ہے اور دو نصاب کے در ميان جو تعداد ہو اس پر بھي زکوة واجب نہيں ہے يعني چاليس بھيڑ کے بعد جب تک دوسرا نصاب نہ اجائے يعني 121 بھيز نہ، ہوجائيں ايک ہي بھيڑ واجب رہے گي يہي صورت بعد کے نصابوں ميں بھي ہوگي.

مسئله شماره 1630جانوروں کي زکات (1625)

گائے کا نصاب

مسئلہ 1630: گائے کے دو نصاب ہيں:1 30گائے ہوں تو اگر ديگر تمام شرائط موجود ہوں ايک گائے کا ايسا بچہ نر ہو يا مادہ يا جائے جو کم سے کم دوسرے سال ميں داخل ہوچکا ہو.2 40گائے ہوں تو گائے کا ايک ايسا بچہ جو کم از کم تيسرے سال ميں داخل ہوچکا ہو اور مادہ ہو اس کو دياجائے اور 30، 40 کي در ميان جو تعداد ہے اس پر زکوة واجب نہيں ہے مثلا اگر کسي کے پاس 35 گائے ہوں تو صرف تيس (30) گائے کي زکوة واجب ہوگي اسي طرح اگر چاليس سے زيادہ ہو تو جب تک ساٹھ نہ ہوجائے و ہي چاليس والي زکوة دے اور اگر ساٹھ کي تعداد ہوجائے تو دو ايسے گوسالہ ديئے جائيں گے جو کم سے کم دوسرے سال ميں داخل ہوچکے ہوں اسي طرح چاہے تعداد جتني زيادہ ہوجائے ان کي زکوة يا تو تيس تيس کے حساب سے دے يا چاليس کے حساب سے دے اور يا اگر ممکن ہو تو تيس اور چاليس دونوں کے اعتبار سے دے ليکن حساب اس طرح کرے کہ کچھ باقي نہ بچے اور اگر بچے تو نو سے زيادہ نہ بچے مثلا جس کے پاس 70 گائے ہوں وہ 30 اور 40 دونوں سے حساب کرے اور ہر ايک کا حساب او پر بيان کئے گئے قاعدے کے مطابق کرے اور جس کے پاس 80 گائيں ہوں وہ 40، 40 کرکے حساب کرے اور جس کے پاس 90 ہوں وہ تيس تيس کرکے حساب کرے.

مسئله شماره 1631جانوروں کي زکات (1625)

اونٹ کا نصاب

مسئلہ 1631: اونٹ کے بارہ نصاب ہيں:1 : 5اونٹ: زکوة ايک بھيڑہے پانچ اونٹ سے کم پر زکوة نہيں ہے.2 : 10اونٹ: اس کي زکوة دو بھيڑ ہے.3 : 15اونٹ: اس کي زکوة تين بھيڑ ہے.4 : 20اونٹ: اس کي زکو ة چار بھيڑہے.5 : 125اونٹ: اس کي زکوة پانچ بھيڑ ہے.6 : 26اونٹ: اس کي زکوة ايک ايسا اونٹ کا بچہ ہے جو دوسرے سال ميں داخل ہو چکاہو.7 : 36اونٹ: اس کي زکوة ايک ايسا اونٹ کا بچہ ہے جو تيسرے سال ميں داخل ہوچکاہو.8 : 46اونٹ: اس کي زکوة ايک ايسا اونٹ کا بچہ ہے جو چوتھے سال ميں داخل ہوچکاہو.9 : 61اونٹ: اس کي زکوة ايک ايسا اونٹ کا بچہ ہے جو پانچويں سال ميں داخل ہوچکاہو.10: 76اونٹ: اس کي زکوة دو ايسے اونٹ کے بچے ہيں جو تيسرے سال ميں داخل ہوچکے ہوں.11 : 91اونٹ: اس کي زکوة دو ايسے اونٹ کي بچے ہيں جو چوتھے سال ميں داخل ہوچکے ہوں.12 : 121اور اس سے زيادہ ہو تو ان کا حساب چاليس، چاليس کرکے کرے اور ہر چاليس اونٹ پر ايک ايسا اونٹ دے جو تيسرے سال ميں داخل ہوچکاہو يا پچاس پچاس کرکے حساب کرے اور ہر پچاس دونوں سے حساب کرے ليکن يہاں بھي ضروري ہے کہ اس عدد کو اختيار کرے جس سے کچھ باقي نہ بچے اور اگر باقي بچے تو سے زيادہ باقي نہ بچے يہ ملحوظ رہے کہ زکوة ميں اونٹني ہي دي جائے گي.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت