سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1457مہنيہ کي پہلي تاريخ کے ثابت ہونے کا طريقہ (1456)

پہلي تاريخ جنتريوں اور نجوميوں کے حساب سے ثابت نہيں ہوتي

مسئلہ 1457: مہينہ کي پہلي تاريخ جنتر يوں اور نجوميوں کے حساب سے ثابت نہيں ہوتي.چاہے وہ لوگ اہل اطلاع و دقت نظر کے مالک ہوں البتہ اگر ان کے کہنے سے يقين ہوجائے تو يقين پر عمل کرسکتا ہے اسي طرح چاند کا اونچا ہونا، دير ميں غروب ہو نا اس بات کي دليل نہيں ہے کہ سابقہ رات چاندرات تھي.

مسئله شماره 1458مہنيہ کي پہلي تاريخ کے ثابت ہونے کا طريقہ (1456)

کسي شہر ميں چاند ثابت ہونے سے نزديک کے شہروں کا حکم

مسئلہ ۱۴۵۸: اگر کسی شہر میں مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہوجائے تو اس کے نزدیک والے شہروں میں بھی چاندمان لیاجائے گا یا اگر شہر دور ہیں مگر افق ایک ہی ہو تب بھی چاند ثابت ہوجائے گا اسی طرح اگر مشرقی شہروں میں چاند دیکھا جائے تو جو شہر مغرب میں ہیں ان کے لئے بھی پہلی تاریخ ثابت ہوجائے گی (مثلا مشہد میں چاند ثابت ہوجائے تو تہران والوں کے لئے کافی ہے لیکن اگر تہران میں چاند دکھائی دے تو یہ مشہد والوں کے لئے کافی نہ ہوگا۔

مسئله شماره 1461مہنيہ کي پہلي تاريخ کے ثابت ہونے کا طريقہ (1456)

قيدي کے روزے کاحکم

مسئلہ ۱۴۶۱: قیدی کو اگر ماہ رمضان کا یقین نہ ہو سکے تو اپنے گمان پر عمل کرے اور جس مہینہ کے لئے زیادہ احتمال ہو کہ یہ رمضان ہے اس میں روزہ رکھے اور اگر گمان حاصل نہ ہو تو جس ماہ میں بھی روزہ رکھے صحیح ہے۔ لیکن اگر قید لمبی ہو تو احتیاط واجب ہے کہ دوسرے سال اسی ماہ میں روزہ رکھے جس میں پہلے سال رکھا تھا۔

مسئله شماره 1464حرام روزے (1462)

نقصان پهنچنےکي صورت ميں روزے

مسئلہ ۱۴۶۴: جس کو معلوم ہو روزہ اس کے لئے نقصان دہ ہے تو وہ روزہ نہ رکھے اور اگر رکھے تو صحیح نہیں ہے۔ اسی طرح اگر یقین تو نہ ہو لیکن قابل توجہ احتمال ہو کہ روزہ نقصان دہ ہے تب بھی روزہ نہ رکھے خواہ یہ احتمال شخصی تجربہ سے حاصل ہو یا ڈاکٹر کہنے سے۔

مسئله شماره 1463حرام روزے (1462)

شوهر کي اجازت کے بغير مستحب روزه رکهنا

مسئلہ ۱۴۶۳: عورت کے مستحبی روزہ رکھنے سے اگر شوہر کا حق بر باد ہوتا ہو تو شوہر کی اجازت کے بغیر روزہ نہیں رکھ سکتی بلکہ اگر شوہر کا حق ضائع نہ بھی ہوتا ہوتب بھی احتیاط واجب ہے کہ شوہر کی اجازت کے بغیر مستحبی روزہ نہ رکھے۔ اسی طرح اولاد کا مستحبی روزہ اگر ماں باپ کی اذیت کا سبب ہو تو جائز نہیں ہے۔ لیکن ماں باپ سے روزہ کا اجازت لینا واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 1471مستحب روزے (1470)

مستحبي روزے کوپورا کرناواجب نہيں ہے

مسئلہ ۱۴۷۱: مستحبی روزہ رکھنے کے لئے یہ واجب نہیں ہے کہ اسے پورا کرے بلکہ جس وقت چاہے توڑسکتا ہے بلکہ اگر کوئی مومن بھائی کھانے کی دعوت دے تو اس کی دعوت کوقبول کرنا اور دن میں کھا لینا مستحب ہے۔

مسئله شماره 1473روزه (1314)

افطار سے پہلے نماز مغربين کا پڑھنا مستحب ہے

مسئلہ ۱۴۷۳: روزہ دار کے لئے مستحب ہے کہ روزہ افطار کرنے سے پہلے مغرب و عشاء کی نماز پڑھ لے۔ لیکن اگر حضور قلب کے ساتھ نہ پڑھ سکتا ہو یا کوئی شخص افطار کے لئے اس کا انتظار کر رہاہو۔ تو بہتر ہے کہ پہلے افطار کرے لیکن بس اتنا افطار کرے کہ جس کے بعد نماز کو اس کے فضیلت کے وقت میں پڑھ سکے۔

مسئله شماره 1474خمس (1474)

خمس سات چيزوں پر واجب ہے

مسئلہ ۱۴۷۴: خمس سا ت چیزوں پر واجب ہوتا ہے۔۱۔۔۔کار روبار کے منافع۔۲۔۔معادن (کا نیں)۔۳۔۔ خزانے۔۴۔۔ حلال مال جو حرام مال میں مخلوط ہوجائے۔۵۔۔۔در یا میں غوطہ خوری کے ذریعہ حاصل ہونے وا لے جواہرات ۔۶۔۔۔ جنگ کا مال غنیمت۔۷۔۔۔ جوز مین مسلمان سے کا فرذ می خریدے (بناء بر احتیاط واجب)

مسئله شماره 1474خمس (1474)

خمس کے ساتوں موارد کے احکام

مسئلہ ۱۴۷۴: خمس سا ت چیزوں پر واجب ہوتا ہے۔۱۔۔۔کار روبار کے منافع۔۲۔۔معادن (کا نیں)۔۳۔۔ خزانے۔۴۔۔ حلال مال جو حرام مال میں مخلوط ہوجائے۔۵۔۔۔در یا میں غوطہ خوری کے ذریعہ حاصل ہونے وا لے جواہرات ۔۶۔۔۔ جنگ کا مال غنیمت۔۷۔۔۔ جوز مین مسلمان سے کا فرذ می خریدے (بناء بر احتیاط واجب)

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت