تسبيحات حضرت زهرا
null
null
مسئلہ 1239 : جو شخص ستون کے پیچھے کھڑا ہے اگر داہنی یابائیں طرف کے ماموم کے واسطہ سے امام سے متصل ہے تو کافی ہے۔
null
مسئلہ ۱۴۰۲: اگر ان تینوں میں سے کوئی کام نہیں کر سکتا تو جتنے مُدفقراء میں تقسیم کرسکتا ہے،کرے لیکن اگر نہ کرسکتے تو ۱۸ روزہ رکھے اور اگر یہ بھی نہ کرسکتا ہو تو جتنے دن کے روزے رکھ سکتا ہو رکھے اور اگر یہ بھی نہ کرسکتا ہو تو استغفار کرے اور دل میں استغفراللہ کہہ لینا بھی کافی ہے۔ اب اگر بعد میں قدرت پیدا ہوجائے تو پھر کفارہ دینا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ 1403: جو شخص ساٹھ روزے رکھنا چاہتا ہے اس کے لئے احتياط واجب ہے کہ دن تو پے در پے رکھے ليکن او پر جو دن کے روزے کے لئے کہا گيا ہے ان کا پے در پے بجالانا واجب نہيں ہے.
مسئلہ ۱۴۰۴: جہاں روزے پے در پے رکھنا چاہئے اگر کوئی در میان میں جان بوجھ کر ایک دن روزہ نہ رکھے تو اس کو پھر شروع سے روزہ رکھنا ہوگا۔لیکن اگر کوئی رکاوٹ پیش آجائے مثلا عورت حیض یا نفاس میں مبتلا ہوجائے یا کوئی ضروری سفر در پیش ہوجائے تو عذر برطرف ہونے کے بعد سے پھر شروع کردے لیکن اس میں ابتداء سے رکھنا ضروری نہیں ہے بلکہ جہاں سے چھوڑ ے تھے اس کے بعد سے شروع کردے۔
مسئلہ ۱۴۰۵: اگر روزہ دار حرام چیز سے روزہ کو توڑے تو چاہئے کہ احتیاط واجب کی بنا پر تینوں کفارے دے (یعنی ایک غلام آزاد کرے، ساٹھ روزے رکھے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے) یا ہر فقیر کو ایک مد طعام دے ہر مد تقریبا ۷۵۰ گرام کا ہوتا ہے اور اگر تینوں ممکن نہ ہوں توجو بھی ممکن ہو وہ کرے [چاہے وہ حرام چیز زنا، اور شراب کی طرح حرام ہو یا ماہانہ عادت کے دنوں میں بیوی سے ہمبستری کرناہو]
مسئلہ ۱۴۰۶: اگر روزہ دار خدا یا رسول کی طرف جھوٹی نسبت دے تو صرف ایک کفارہ کافی ہے تینوں کفارے واجب نہیں ہیں۔
مسئلہ ۱۴۰۷: اگر ماہ رمضان میں روزہ دارکئی مرتبہ جماع کرے تو صرف ایک کفارہ واجب ہے اور اگر جماع حرام ہوتو تینوں کفارے لازم ہوں گے۔ اسی طرح اگر ایک دن میں چند مرتبہ روزے کو باطل کرنے والا کام انجام دے [تو صرف ایک کفارہ واجب ہوگا]
مسئلہ 1408: روزہ دار اگر اپنے روزے کو پہلے تو حلال چيز سے افطار کرے اس کے بعد ايسا حرام کام کرے جو روزہ کو باطل کرديتا ہے تو احتياط واجب ہے کہ ہر ايک کے لئے ايک کفارہ دے.
مسئلہ 1409: ڈکار لينے سے اگر روزہ دار کے منہ ميں کوئي چيز اجائے تو اس کو نگلنا نہيں چاہئے ور نہ روزہ باطل ہوجائے گا اور قضا و کفارہ بھي لازم ائے گا ليکن تينوں کفائے لازم نہ ہوں گے.
مسئلہ 1410: اگر کسي معين دن کے لئے نذر کرے کہ خدا کے لئے روزہ رکھوں گا اور عمدا نہ رکھے يا اپنے روزہ کو باطل کردے تو کفارہ دے اور اس کا کفارہ ماہ رمضان کے کفارہ کي طرح ہے.