رفع حاجت کي جگه اور سر کا جهپانا
مسئلہ84 مستحب ہے کہ رفع حاجت کے لئے ايسي جگہ بيٹھاجائے کہ جہاں بالکل کوئي نہ ديکھ سکے اسي طرح اس وقت سر ڈھانپنا بھي مستحب ہے.
مسئلہ84 مستحب ہے کہ رفع حاجت کے لئے ايسي جگہ بيٹھاجائے کہ جہاں بالکل کوئي نہ ديکھ سکے اسي طرح اس وقت سر ڈھانپنا بھي مستحب ہے.
مسئلہ 71 : پاخانہ کے مقام کو پاني سے بھي دھويا جاسکتا ہے اور تين ٹکڑے کاغذ، تين عدد پتھر يا تين کپڑے کے ٹکڑوں سے بھي پاک کيا جاسکتا ہے، البتہ اگر پاخانہ معمول سے زيادہ پھيل گيا ہو اور پاخانے کے مقام کے اطراف کو بھي آلودہ کرديا ہو يا کوئي دوسري نجاست مثلا خون وغيرہ پاخانے کے مقام سے باہر آئے يا الگ سے کوئي نجاست لگ جائے تو ان صورتوں ميں صرف پاني ہي سے طہارت کي جاسکتي ہے.
مسئلہ 94: خون جہندہ رکھنے والے حیوان کامردار نجس ہے اگر وہ خود سے مرا ہو لیکن اگر دستور شرع کے خلاف اس کو ذبح کیاگیا ہے تو پاک ہے لیکن احتیاط مستحب کی بناء پر پرہیز کرنا چاہئے، لہذا غیر اسلامی ملکوں سے جو گوشت و پوست لایا جاتا ہے پاک ہے، البتہ اس گوشت کا کھانا حرام ہے۔ ہاں اگر یقین ہوجائے کہ شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے یا لانے والا خبر دے کہ شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہے۔ تو گوشت کا کھانا جائز ہے۔
مسئلہ 89 : انسان اورہرحرام گوشت حیوان جوخون جہندہ رکھتاہے یعنی اگر اس کی رگ کوکاٹ دیں تو خون دھار مار کرنکلے ،اس کاپیشاب و پاخانہ نجس ہے ۔ اوربناء براحتیاط واجب اس حرام گوشت جانور سے بھی اجتناب کریں جو خون جہندہ نہیں رکھتا لیکن چھوٹے حیوانات ” جیسے مچھر، مکھی وغیرہ“ کا فضلہ پاک ہے اس بناء پر چوہے، بلی اور درندہ حیوان وغیرہ کے فضلہ سے اجتناب کرنا چاہئے۔س
مسئلہ ۱۱۱: خشکی کے کتے اور سور نجس ہیں یہاں تک کہ انکے بال، پنجہ، ناخن اور جسم سے نکلنے والی دوسری رطوبتیں بھی نجس ہیں۔ البتہ دریائی کتے اور سور پاک ہیں۔
مسئلہ 95 : مردارکے وہ اجزاء جس میں روح نہیں ہوتی جیسے پشم ،بال ،ناخن ،وہ پاک ہیں لیکن ہڈی اور دانتوں کے کسی حصے اور سینگ جس میں روح نہیں ہوتی لیکن اگر اس پر کوئی چیز جا لگے تو جانور کو اذیت ہوتی ہے اس کے پاک ہونے میں اشکال ہے۔
مسئلہ 98: مرغی کاوہ انڈا جو مردہ مرغی کے پیٹ سے نکلتاہے پاک ہے۔بشرطیکہ اس کی جھلی سخت ہوگئی ہو۔ لیکن پھر بھی اس اوپری حصے کو پاک کرنا چاہئے ۔
مسئلہ99: اگربھیڑ یا بکری کابچہ (میمنا) جو ابھی گھاس نه کھاتا هو مرجائے ان کے شیردان میں موجود پنیرمایہ پاک ہے لیکن اس کے ظاہری حصہ کو بناء بر احتیاط واجب پاک کرنا چاهئے ۔