سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (592)دفن کے مستحبات (588)

مسئلہ592۔ اگرشوہراپنی بیوی یابیٹے کی موت پراپنالباس پھاڑڈالے یاعورت میت کی مصیبت پراپنے چہرے کواس طرح زخمی کرے کہ خون نکل آئے یابالوں کونوچ ڈالے تو بناء بر احتیاط واجب کفاره قسم کی مانند کفارہ دے، یعنی ایک غلام آزادکرے یادس فقیروں کوکھاناکھلائے بلکہ اگرخون بھی نہ نکلے تب بھی اسی قاعدہ کے مطابق عمل کرے۔

مسئله شماره (593)دفن کے مستحبات (588)

مسئلہ593۔ احتیاط واجب ہے کہ میت پرروتے وقت بہت بلندآوازسے نہ روئے اورنہ فریادکرے۔

مسئله شماره (598)قبرکھولنے کے احکام (597)

مسئلہ598۔ اگر یقین ہو کہ بدن بالکل گل کر اور خاک ہو چکا ہے تو پھر قبر کے کھودنے میں اشکال نہیں ہے۔ البتہ اگر کسی امام زادہ، شہید، عالم دین ، صالح شخص کی قبر ہو تو چاہے جتنی مدت گزر جائے اس کا کھولنا جائز نہیں ہے۔

مسئله شماره (599)قبرکھولنے کے احکام (597)

مسئلہ599: چندجگہوں پرقبرکھولنا حرام نہیں ہے :1۔ اگرمیت غصبی زمین میں دفن ہوگئی ہو اور مالک زمین راضی نہ ہو۔اسی طرح کفن یاکوئی دوسری چیزجومیت کے ساتھ دفن ہوگئی ہویامیت کے اموال میں سے ایسی چیزجس کاتعلق ورثاء سے ہووہ میت کے ساتھ دفن ہوگئی ہو اور ورثاء راضی نہ ہوں کہ وہ چیزمیت کے ساتھ قبرمیں رہے، (جیسے انگوٹھی یا کوئی اور قیمتی چیز) یہاں تک کہ اگر ورثاء راضی بھی ہون لیکن اسکا قبر مین رہنا اسراف ہو تو اسکو نکال ضروری ہے لیکن اگرمیت نے وصیت کردی ہو کہ کوئی دعاء،قرآن، انگوٹھی ا س کے ساتھ دفن کردی جائے تو اگر وصیت ایک تہائی سے زیادہ میں نہ ہواوراسراف بھی نہ ہوتوقبر کو نہیں کھول سکتے۔2۔ کسی حق کاثابت کرنامیت کے بدن کے دیکھنے ہی پرموقوف ہو۔3۔ میت کوایسی جگہ پردفن کردیاگیاہوجہاں اس کی بے حرمتی ہوجیسے کافروں کاقبرستان یاجہاں کوڑاوغلاظت ڈالاجاتاہے۔4۔ کسی ا یسے شرعی مقصدکوانجام دینے کے لئے جس کی اہمیت قبر کھولنے سے زیادہ ہومثلازندہ بچہ کوحاملہ عورت کے پیٹ سے نکالنامقصودہو۔ (اگر چہ معلوم ہے کہ بچہ ماں کے تھوڑی دیر بعد تک ممکن ہے زندہ ہو(5۔ جس جگہ یہ خوف ہوکہ درندہ میت کے بدن کوکوئی نقصان پہنچائے یا دشمن لاش نکال لے جائے گا۔6۔ جہاں پرمیت کاتھوڑاساحصہ میت کے ساتھ دفن نہ ہوا ہو . لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اس حصہ کواس طرح دفن کریں کہ میت کابدن ظاہرنہ ہو۔

مسئله شماره (600)قبرکھولنے کے احکام (597)

مسئلہ 600 : اگر کوئی وصیت کرجائے کہ اس کو معین جگہ پر دفن کیا جائے اور اس کی وصیت پر عمل نہ کیا جائےاور کسی دوسری جگہ دفن کردیں تو پھر جائز نہیں ہے کہ قبر کھول کر میت کو وصیت کی گئی جگہ پر دفن کردیں۔

مسئله شماره (601)قبرکھولنے کے احکام (597)

مسئلہ 601 : اگر کوئی وصیت کرے کہ دفن کے بعد اس کی قبر کھود کر میت کو مشاہد مشرفہ یا کسی اور جگہ منتقل کردیا جائے تو ایسی وصیت پر عمل کرنا مشکل ہے۔

مسئله شماره (602)قبرکھولنے کے احکام (597)

مسئلہ 602 : اگر میت کے دفن میں تاخیر کرنا توہین اور بے حرمتی کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے۔

مسئله شماره 603

شهید کے احکام

مسئله 603۔ مسلمان کی میت کو غسل و کفن دینا واجب ہے لیکن دو گروه اس حکم سے خارج ہیں : 1۔ «شهیدان راه خدا» یعنی جو لوگ اسلام کے لئے ، میدان جہاد میں، پیغمبر(ص) یا امام معصوم(ع) یا ان کے نایب خاص کے ساتھ قتل ہوگئے ، اسی طرح سے وہ لوگ کہ جو غیبت امام‏ زمان(عج) میں دشمنان اسلام سے دفاع [بچاو]کرتے ہوئے قتل ہوجائیں، چاہے مرد ہوں ، یا عورتیں، بڑے ہوں یا بچے،ایسے موارد میں غسل و کفن اور حنوط واجب نہین ہے، بلکه ان پر نماز پڑھنے کے بعد اسی لباس میں دفن کیا جائگا۔

مسئله شماره 594

نمازوحشت

مسئلہ594۔ مستحب ہے کہ اس امید سے که مطلوب و مقبول پروردگار هے قبرکی پہلی رات میت کے لئے دورکعت نمازوحشت پڑھے جس کاطریقہ یہ ہے،پہلی رکعت میں الحمد کے بعدایک مرتبہ آیة الکرسی اور دوسری رکعت میں الحمدکے بعددس مرتبہ اناانزلناہ پڑھے اور سلام کے بعدکہے۔اللہم صل علی محمد و آل محمد وابعث ثوابھا الی قبر فلاں [فلاں کی جگہ پرمیت کانام لے[

مسئله شماره (595)نمازوحشت (594)

مسئلہ 595- نماز وحشت کو دفن کی پہلی رات میں کسی وقت بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ رات کے شروع ہی میں یعنی نماز عشاء کے بعد پڑھ لے۔

مسئله شماره (596)نمازوحشت (594)

مسئلہ596۔ اگر دفن میت میں کسی وجه سے تاخیر ہوجائے تونمازوحشت میں بھی قبر کی پہلی رات تک تاخیرکی جائے۔

مسئله شماره (604)شهید کے احکام (603)

مسئله 604۔ شہید کا حکم ان لوگوں کے لئے ہے جن کو میدان جنگ میں قتل کیا گیا ہو ، یعنی اس پہلے کہ مسلمان ان کے تک پہونچے وہ جان دے چکے ہوں ، لیکن تک مسلمان پہونچ جائیں ، یا زخمی کو اٹھا کر میدان جنگ سے خارج کردیں اور وہ اسپتال یا کسی اور جگہ پر دنیا سے چلا جائے تو اگر یہ لوگ بھی شہیدوں کے ثواب کے مستحق ہیں لیکن [غسل و کفن نہ دینے کے اعتبار سے ]یہ لوگ شہیدوں کے حکم میں نہیں ہیں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت