سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 597

قبرکھولنے کے احکام

مسئلہ597۔ مسلمان کی قبرکھولناحرام ہے چاہے وہ قبربچے یادیوانہ کی ہو قبر کھولنے سے مراد یہ ہے کہ اس طرح کھولا جائے کہ میت کا بدن ظاہر ہوجائے ۔ لیکن اگر بدن ظاہر نہ ہو تو کھولنے میں کوئی اشکال نہیں ہے مگر یہ کہ کھولنا ذلت و بے احترامی کا باعث ہو (تو حرام ہے)۔

مسئله شماره (553)احکام حنوط (552)

مسئلہ 553 : احتیاط واجب یہ ہے کہ پہلے کافور میت کی پیشانی پر ملیں، اس کے بعد دوسرے اعضاء پر اور یہ کام کفن پہنانے سے پہلے یا کفن پہناتے وقت کرلیں نہ کہ کفن پہنا نے کے بعد۔

مسئله شماره (554)احکام حنوط (552)

مسئلہ 554 : احرام حج یا عمرہ باندھے ہوئے اگر کوئی شخص مرجائے تو حنوط اور دوسری خوشبو(بھی) اس کے لئے جائز نہیں ہے۔

مسئله شماره (555)احکام حنوط (552)

مسئلہ555: جو عورت وفات کی عدت میں ہو اس کے لئے خوشبو لگانا حرام ہے لیکن اگر مرجائے تو حنوط کرنا واجب ہے۔

مسئله شماره (556)احکام حنوط (552)

مسئلہ 556 : احتیاط واجب یہ ہے کہ میت کو مشک، عنبر اور دوسری عطریات سے معطر نہ کریں حتی کہ حنوط کے لئے کافور کے ساتھ کوئی دوسری خوشبو نہ ملائی جائے۔

مسئله شماره (557)احکام حنوط (552)

مسئلہ557 : اگر غسل و حنوط دونوں کے لئے کافور کافی نہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب غسل کے لئے مقدم کردیں اور اگر کافور ساتوں اعضاء کے لئے کفایت نہ کرے تو پیشانی کو مقدم کریں۔

مسئله شماره (558)احکام حنوط (552)

مسئلہ 558 : کافور کے ساتھ تھوڑی سے خاک شفا کا ملادینا بہتر ہے لیکن اتنی زیادہ بھی نہ ہو کہ کافور، کافور ہی نہ رہے۔

مسئله شماره (559)احکام حنوط (552)

مسئلہ 559 : دو تر وتازہ لکڑیوں کا میت کے ہمراہ قبر میں رکھنا مستحب ہے خواہ کفن کے اندر ہو یا باہر۔

مسئله شماره (561)نماز میت (560)

مسئلہ 561 : نماز میت غسل، حنوط و کفن کے بعد پڑھنی چاہئے اگر اس سے پہلے یا اس کے درمیان پڑھی جائے تو نماز باطل ہے چاہے بھول کر ہو یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے ہو۔

مسئله شماره (562)نماز میت (560)

مسئلہ 562 : نماز میت میں نہ تو وضو، غسل اور تیمم کی شرط ہے اور نہ بدن و لباس کے پاک ہونے کی البتہ احتیاط مستحب ہے کہ دوسری نمازوں میں جن امور کی رعایت کی جاتی ہے اس میں بھی کی جائے۔

مسئله شماره (563)نماز میت (560)

مسئلہ 563 : نماز میت کو قبلے کی طرف چہرہ کرکے پڑھنا واجب ہے اسی طرح بناء بر احتیاط واجب میت کو نمازی کے سامنے اس طرح چت لٹائیں کہ میت کا سرنمازی کے داہنی طرف اور پیر بائیں طرف رہیں۔

مسئله شماره (564)نماز میت (560)

مسئلہ 564 : نمازی کی جگہ میت سے اونچی یا نیچی نہ ہو ہاں تھوڑی سی اونچائی یا نیچائی میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح نمازی کو میت سے دور نہیں ہونا چاہئے ہاں جماعت سے پڑھنے والے اگر دور ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے بس صف سے اتصال ہونا چاہئے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت