سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1310نماز عيد اور بقرعيد (1306)

نماز عيد و بقرعيد کے مستحبات

مسئلہ1310 نماز عيدين ميں با اميد ثواب درج ذيل امور کي رعايت کرنا مستحب ہے 1 . عيدين کي نمازميں قرائت بلند آواز سے پڑھے?2 . 3. ان نمازوں ميں کسي مخصوص سورہ کي شرط نہيں ہے ليکن بہتريہ ہے کہ پہلي رکعت ميں ” سورہ ”سبح اسم/ سورہ??“ اوردوسري رکعت ميں سورہ ”والشمس“ کوپڑھنا بهتر هے?4 . عيدالفطر ميں نمازسے پہلے کھجور سے افطار کريں اور عيدقربان ميں نماز کے بعد تھوڑا سا قرباني کا گوشت کھائيں5 . نماز عيد سے پہلے غسل کريں اور نماز سے پهلے اور بعد دعاهائے ماثوره کو پڑھيں6 . نمازعيدميں زمين پرسجدہ کريں اورتکبير کہتے وقت ہاتھوں کوبلندکريں .مسئلہ????? نمازعيدکوصحراميں پڑھنامستحب ہے ليکن مکہ ميں مستحب يہ ہے کہ مسجدالحرام ميں پڑھي جائے?7 . شب عيدفطر، نمازمغرب وعشاء کے بعد اور روز عيد نماز صبح و ظہر و عصر کے بعد اور نماز عيد کے بعد ان تکبيروں کو پڑھنا مستحب ہے:اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد اللہ اکبر علي ماہدانا 8. عيدقربان ميں دس نمازوں کے بعد گزشتہ تکبيروں کوکہے عيد قربان کو نماز ظہر کے بعد سے بارہويں کي نمازصبح کے بعد تک دس نمازيں ہوتي ہيں، البتہ ان تکبيروں ميں اتنا اضافہ اور کردے:اللہ اکبر علي مارزقنا من بھيمة الانعام والحمدللہ علي ماابلانا اور اگر عيد قربان کے دن مني ميں ہو تو ان تکبيروں کو پندرہ نمازوں کے بعدکہے يعني عيد کے دن نماز ظہر کے بعد سے تيرہ ذي الحجہ کي نمازصبح کے بعد تک کہے9 . نماز عيد کو کهلي فضا مي پڑھے نه که چهت کے نيچے.

مسئله شماره 1309نماز عيد و بقرعيد کے پڑھنے کا طريقہ (1308)

قنوت کي دعا

مسئلہ1309 ويسے توقنوت ميں ہردعاکافي ہے ليکن بقصدثواب اس دعاکاپڑھنامناسب ہے:اللہم اہل الکبرياء والعظمة واہل الجودوالجبروت واہل العفووالرحمة واہل التقوي والمغفرة اسالک بحق ہذا اليوم الذي جعلتہ للمسلمين عيدا ولمحمد صلي اللہ عليہ وآلہ ذخراوشرفا وکرامة ومزيدا ان تصلي علي محمد وآل محمد وان تدخلني في کل خيرادخلت فيہ محمدا وآل محمدا وان تخرجني من کل سوء اخرجت منہ محمدا وآل محمد صلواتک عليہ وعليہم اللہم اني اسالک خيرماسالک بہ عبادک الصالحون واعوذبک ممااستعاذ منہ عبادک المخلصون.

مسئله شماره 1313عيد فطر و بقرعيد کي نماز کے احکام (1311)

سجدہ يا تشہد کا بھول جانا

مسئلہ 1313 اگر نماز عيد ميں ايک سجدہ يا تشہد بھول جائے تو احتياط واجب ہےکہ نماز کے بعد اس کو بجا لائے اور اگر کوئي ايسا کام کرے جس کے کرنے سے نماز پنچگانہ ميں سجدہ سہو کرنا پڑتا ہے تو احتياط واجب يہ ہےکہ نماز کےبعد سجدہ بجا لائے.

مسئله شماره 1314روزه (1314)

روزہ کے واجبات

مسئلہ 1314 : ہر سال تمام مکلف افراد پر بيان کي جانے والي تفصيل کے مطابق رمضان المبارک کے مہينے کے روزے واجب ہيں.

مسئله شماره 1315روزه (1314)

روزہ کي تعريف

مسئلہ ۱۳۱۵ : روزے کا مطلب یہ ہے کہ انسان ، فرمان خداوندی کی اطاعت کےلئے اذان صبح سے لے کر مغرب تک روزے کو باطل کرنے والی چیزوں سے اجتناب کرے۔

مسئله شماره 1316روزه (1314)

روزہ کي نيت

مسئلہ ۱۳۱۶ : روزہ چونکہ عبادات میں سے ہے اس لئے اس کا نیت کے ساتھ بجالانا ضروری ہے البتہ نیت کو نہ تو اس کا زبان پر جاری کرنا ضروری ہے اور نہ دل سے گزارنا صرف اتنا نظر میں رکھنا کافی ہے کہ اطاعت خدا کے لئے اذان صبح سے مغرب تک روزے کو توڑنے والی کسی چیز کا استعمال نہیں کرے گا۔

مسئله شماره 1335روزه (1314)

روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں

مسئلہ ۱۳۳۵: بناء بر احتیاط واجب روزے کو باطل کرنے والی چیزیں نو (۹) ہیں۔۱۔ کھانا پینا۔۲ جماع۔۳ استمناء۔۴۔ خدا ، رسول خدا اور ائمہ[ع] پر جھوٹ باندھنا۔۵۔ غلیظ غبار کا حلق میں پہونچانا۔۶۔ پانی میں سرڈبونا۔۷۔ ۔ جنابت یا حیض یا نفاس پر صبح کی اذان تک باقی رہنا۔۸۔ کسی بہنی والی چیز سے حقنہ (اینما)کرنا۔۹۔ جان بوجھ کراُلٹی کرنا۔

مسئله شماره 1317روزہ کي نيت (1316)

واجب روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ ۱۳۱۷ : احتیاط واجب کی بنا پر اذان صبح سے کچھ پہلے اور مغرب کے تھوڑی دیر بعد تک مفطرات(روزہ توڑنے والی چیزوں)سے اجتناب کرے تاکہ یقین حاصل ہوجائے کہ اس پوری مدت میں روزہ رہا ہے۔

مسئله شماره 1325روزہ کي نيت (1316)

ماہ رمضان کے روزے کو بھول جانا

مسئلہ 1325 : اگر کسي کو معلوم نہ ہو يا بھول جائے کہ رمضان ہے اور روزہ نہ رکھے اور ظہر کے بعد متوجہ ہو يا ظہر سے پہلے متوجہ ہو مگر افطار کر چکا ہو تو ماہ رمضان کے احترام ميں مغرب تک روزہ باطل کرنے والے کسي کام کا ارتکاب نہ کرے اور رمضان کے بعد اس کي قضا کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت