مسئلہ 569 : اگر میت کو جان بوجھ کر ، بھولے سے یامجبوری سے بغیر نماز کے دفن کردیا جائے یادفن کے بعد معلوم ہو کہ جو نماز اس میت پر پڑھی گئی تھی وہ باطل ہے تو اس کی قبر پر نماز اسی ترتیب سے پڑھنی واجب ہے۔
مسئلہ571۔ تکبیروں اور دعاؤں کو یکے بعد دیگرے اس طرح پڑھے کہ نماز اپنی صورت سے خارج نہ ہوجائے اور احتیاط واجب یه هے که نماز کے بیچ میں کسی سے بات نه کرے.
مسئلہ572۔ نماز میت با جماعت پڑهنا مستحب هے لیکن جوشخص نمازمیت کوجماعت سے پڑھے وہ تمام تکبیروں اوردعاؤں کوخودبھی پڑھے اور جیسا که کها گیامفصل دعاوں کا پڑھنا مستحب هے اگر کسی کو زبانی یاد نه هو تو کتاب دیکھ کر بھی پڑھ سکتا هے۔
مسئلہ 575 : اگر میت کو زمین میں دفن کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ اس کو کسی جگہ[عمارت ] یا تابوت میں رکھ کر چاروں طرف کو بند کردیں۔
مسئلہ 576 : دفن کرتے وقت میت کو قبر میں داہنی کروٹ اس طرح لٹائں کہ قبلے کی طرف چہرہ ہو۔
مسئلہ 578 : اگر خطرہ ہو کہ دشمن میت کی قبر کھود کر میت کو نکال لے گا یا اس کو نقصان پہونچائے گا تو اگر ممکن ہو تو جس طرح پہلے والے مسئلہ میں بیان کیا گیا اسی کے مطابق عمل کرتے ہوئے اس کو سمندر میں ڈال دیں۔
مسئلہ 579 : اگر قبر کو پختہ کرنا ضروری ہو تو اس کا خرچ اور اسی طرح دریا و سمندر میں پھینکنے کا خرچ میت کے اصل مال سے لیا جائے گا۔
مسئلہ 580 : اگر کافرہ عورت مرجائے اور اس کے پیٹ میں بچہ بھی مرجائے اور اس بچے کا باپ مسلمان ہو تو عورت کو قبر میں بائیں کروٹ لٹایا جائے گا تاکہ بچے کا چہرہ قبلے کی طرف رہے حتی اگر روح بھی بچے کے بدن میں داخل نہ ہوئی ہو یعنی ابھی بچے میں حس و حرکت بھی پیدا نہیں ہوئی ہو تب بھی بناء بر احتیاط واجب اسی قاعدے پر عمل کریں۔
مسئلہ 581 : غیر مسلمانوں کے قبرستان میں مسلمان کا دفن کرنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں کافر کو دفن کرنا بناء براحتیاط واجب جائز نہیں ہے اسی طرح مسلمان کو ایسی جگہ دفن کرنا جہاں اس کی بے حرمتی ہو حرام ہےجیسے اس جگہ پر دفن کرنا جہاں کوڑا ڈالا جاتا ہے۔
مسئلہ 582 : میت کو غصبی جگہ پر دفن نہیں کرنا چاہئے اور نہ ان جگہوں پر دفن کرنا چاہئے جو دفن کے لئے وقف نہیں ہیں - جیسے مساجد و دینی مدارس- البتہ اگر ابتداء ہی سے دفن کے لئے ایک جگہ مخصوص کرلیں اور وقف میں اس کو وقف سے الگ رکھیں تو وہاں دفن جائز ہے۔
مسئلہ 583 : دوسرے مردے کی قبر میں میت کو دفن کرنا اگر نبش قبر کا سبب نہ ہو یعنی پہلے والے مردہ کا بدن ظاہر نہ ہونے پائے اور زمین بھی مباح ہو یا وقف عام ہو تو جائز ہے۔
مسئلہ 584 : بناء بر احتیاط واجب میت کی جو چیزیں جدا ہوجائیں چاہے وہ بال، ناخن یا دانت ہی ہوں اس کو میت کے ساتھ دفن کردینا چاہئے لیکن اس طرح سے دفن کریں کہ نبش قربر کا سبب نہ ہو لیکن جو ناخن یا دانت زندگی میں جدا ہوجائے اس کا میت کے ساتھ دفن کرنا واجب نہیں ہے اگر چہ بہتر ہے۔

