سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1203قضا نماز (1193)

قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ پڑھنا

مسئلہ 1203 : قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ بھی پڑھا جا سکتا ہے چاہے امام جماعت کی نماز ادا ہو یا قضا ۔ لیکن احتیاط واجب یہی ہے کہ دونوں ایک ہی نماز پڑھیں مثلا نماز ظہر کی قضا، ظہر کے ساتھ اور عصر کی قضا نماز عصر کے ساتھ پڑھے۔

مسئله شماره 1204قضا نماز (1193)

مميز بچے کو نماز پڑھنے اور قضا نمازوں کي تشويق کرنا مستحب ہے

مسئلہ 1204 : ایسا بچہ جو نیک و بد کو سمجھتا ہو اس کو نماز اور دیگر عبادتوں کا عادی بنانا مستحب ہے۔ بلکہ اس کو قضا نمازوں کی تشویق (شوق دلانا) بھی مستحب ہے۔ لیکن اس بات کا لحاظ رہے کہ بچہ کو اس طرح عادی نہ بنائیں کہ اسکی نا رضایتی کا سبب بن جائے اور وہ نماز سے بیزار ہوجائے۔

مسئله شماره 1207وہ موارد جن میں ماں باپ کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں (1206)

اگر بڑے بيٹے کو معلوم نہ ہو کہ والدين پر ان کے روزے نمازيں قضا ہيں يا نہيں

مسئلہ 1207 : اگر بڑے بیٹے کو معلوم نہ ہو کہ ماں باپ کے روزے اور نمازیں قضا ہیں کہ نہیں تو اس پر کچھ واجب نہیں ہے۔ اور تفحص و جستجو بھی ضروری نہیں ہے۔

مسئله شماره 1209وہ موارد جن میں ماں باپ کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں (1206)

بڑا بيٹا معلوم نہ ہو

مسئلہ1209 : اگر یہی معلوم نہ ہو کہ بڑا بیٹا کون ہے ”یعنی لڑکوں کی تاریخ پیدائش صحیح طور سے واضح نہ ہو“ تو ماں باپ کے نماز و روزہ کی قضا کسی پر واجب نہیں ہے۔ ہاں احتیاط مستحب ہے کہ وہ لڑکے آپس میں تقسیم کرلیں۔

مسئله شماره 1212وہ موارد جن میں ماں باپ کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں (1206)

والدين کے مرتے وقت بڑا بيٹا نابالغ يا ديوانہ ہو

مسئلہ 1212 : ماں يا باپ کے مرتے وقت اگر بڑا لڑکا نا بالغ يا ديوانہ ہو تو جس وقت بھي بالغ ہوجائے يا عاقل ہوجائے اس وقت باپ يا ماں کے نمازاور روزوں کي قضا بجالائے.

مسئله شماره 1215نمازاجارہ (1213)

اجير کے شرائط

مسئلہ 1215 : ميت کي قضا نمازوں کو بجا لانے کيلئے جوشخص اجير ہو اس کے لئے ضروري ہے کہ نماز کے مسائل کو اچھي طرح جانتا ہو اور اس کي قرائت بھي صحيح ہو.

مسئله شماره 1214نمازاجارہ (1213)

مستحب کاموں کيلئے اجير بنانا

مسئلہ 1214 : بعض مستحبی کاموں جیسے رسول خدا [ص]اور آئمہ معصومین [ع]کی زیارت کے لئے زندہ کی طرف سے اجیر بن سکتا ہے لیکن احتیاط واجب ہے کہ رقم مقدمات کام کے لئے لے(نہ کہ خود زیارت کیلئے) ۔ اسی طرح مستحبی اعمال بجالا کر اس کا ثواب مردوں یا زندوں کو ہدیہ کر سکتا ہے۔

مسئله شماره 1218نمازاجارہ (1213)

ميت کس طرح بري الذمه هوگي

مسئلہ 1218 : میت کا وقت ذمہ اسی وقت ادا ہوسکتا ہے جب یہ اطمینان ہوجائے کہ نائب نے نماز پڑھ لی ہے اور اگرشک ہو تو کافی نہیں ہے اور اگر یقین ہو کہ نماز تو پڑھ لی مگر یہ نہ معلوم ہو کہ صحیح طور سے بجا لایا تھا کہ نہیں تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت