سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1321روزہ کي نيت (1316)

جو شخص نيت کو بھول گيا ہو اس کو مفطرات سے پرہيزکرنا چاہئے

مسئلہ 1321 : اگر ماہ رمضان ميں روزہ کي نيت بھول جائے اور اذان ظہر سے پہلے ياد مسئلہ ۱۳۲۱ : اگر ماہ رمضان میں روزہ کی نیت بھول جائے اور اذان ظہر سے پہلے یاد آجائے اور فورا نیت کرلے تو اس کا روزہ صحیح ہے بشرطیہ کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر ظہر کے بعد نیت کرے توصحیح نہیں ہے۔

مسئله شماره 1326روزہ کي نيت (1316)

صبح کي اذان سے پہلے يا بعد ميں بالغ ہونے والے بچہ کا روزہ

مسئلہ ۱۳۲۶ : اگر بچہ اذان صبح سے پہلے بالغ ہوجائے تو روزہ رکھے اور اگر اذان کے بعد بالغ ہو اور روزہ کے باطل کرنے والی کسی چیز کا ارتکاب نہ کیا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ روزہ رکھے اور رمضان کے بعد قضا بھی کرے۔

مسئله شماره 1327روزہ کي نيت (1316)

جس پر قضا روزہ واجب ہو وہ مستحب روزہ نہيں رکھ سکتا

مسئلہ ۱۳۲۷ : جس کے ذمہ ماہ رمضان کے قضا روزے ہوں یا دوسرا کوئی واجب روزہ ہو اس کے لئے مستحبی روزہ رکھنا جائز نہیں ہے لیکن اگر بھول کر مستحبی روزہ رکھ لے اور ظہر سے پہلے یاد آجائے تو واجب روزہ کی نیت کرسکتا ہے لیکن اگر ظہر کے بعد یاد آئے تو اس کا روزہ باطل ہے۔

مسئله شماره 1330روزہ کي نيت (1316)

غير معين واجب روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ ۱۳۳۰ : اگر کسی کے ذمہ غیر معین روزہ واجب ہو(مثلا رمضان کے قضاروزے یا کفارہ کا روزہ)تو اس کی نیت کا وقت ظہر تک ہے۔ یعنی اگر اس وقت تک اس نے کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے اور ظہر سے پہلے نیت کرلے تو روزہ صحیح ہے۔

مسئله شماره 1331روزہ کي نيت (1316)

ظہر سے پہلے مسلمان ہونے والے کافر کا حکم

مسئلہ ۱۳۳۱ : اگر کوئی کافر ماہ رمضان میں ظہر سے پہلے مسلمان ہوجائے تو بنا برا حتیاط واجب اس پر اس دن کا روزہ واجب ہے بشرطیکہ اس وقت تک کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے، اور اس کی قضا بھی نہیں ہے۔ اسی طرح اگر رمضان میں مریض ظہر سے پہلے ٹھیک ہوجائے اور اس وقت تک روزہ باطل کرنے والا کوئی کام انجام نہ دیا ہو تو روزہ کی نیت کرلے اور احتیاط واجب کی بنا پر قضا بھی کرے۔ لیکن اگر ظہر کے بعد ٹھیک ہو تو اس دن کا روزہ واجب نہیں ہے۔ فقط قضا واجب ہے۔

مسئله شماره 1332روزہ کي نيت (1316)

يوم الشک ميں مکلف کا وظيفہ

مسئلہ1332يوم الشک يعني جس دن شک ہو کہ اج پہلي رمضان ہے يا تيسويں ماہ شعبان ہے تو وہ روزہ واجب نہيں ہے اور اگر روزہ رکھنا ہي چاہتاہےتو تيسويں ماہ شعبان کي نيت سے روزہ رکھے يا اس کے ذمہ اگر قضا روزہ ہوتو قضاکينيت کرے اب اگر بعد ميں معلوم ہو کہ رمضان تھا تو رمضانميں حساب ہوجائےگا، البتہ اگر دن ہي ميں معلوم ہو جائے تو فورا رمضان کےروزےکي نيت کرلے.

مسئله شماره 1333روزہ کي نيت (1316)

واجب روزے ميں نيت سے روگرداں يا شش و پنج ميں مبتلا ہونا

مسئلہ 1334 مستحبي روزے اور غير معين واجبي روزے (مثلا قضا روزے )ميں اگر نيت کر لے کہ کوئي ايسا کام کروں گا جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے يا مردد ہوجاے کہ کروں يا نہ کروں اور پھر کوئي ايسا کام نہ کرے جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اور ظہر سے پہلے دوبارہ نيت کرلے تو اس کا روزہ صحيح ہے .

مسئله شماره 1334روزہ کي نيت (1316)

مستحب ياغير معين واجب روزہ کي نيت ميں روگرداں يا شش و پنج ميں مبتلا ہونا

مسئلہ1334مستحبي روزے اور غير واجبي روزے (مثلا قضا روزے) ميں اگر نيت کر لے کہ کوئ ايسا کام کروں گا جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے يا مردد ہو جائے کہ کروں يا نہ کروں اور پھر کوئي ايسا کام نہ کرے جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اور ظہر سے پہلے دوبارہ نيت کرلے تو اس کا روزہ صحيح ہے.

مسئله شماره 1336روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

کھانا اور پينا

مسئلہ ۱۳۳۶: جان بوجھ کر کھانے پینے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے خواہ وہ عام طور پر کھائی جانے والی چیز ہو جیسے روٹی ،پانی یا عام طور پر کھائی جانے والی چیز نہ ہو جیسے درخت کے پتے، کم کھائے یا زیادہ ،انتہا یہ ہے کہ اگر مسواک کو منہ سے نکال کر دوبارہ منہ میں لے جائے اوراسکی رطوبت کو نگل لے تو روزہ باطل ہوجاتاہے۔ البتہ اگر مسواک کی رطوبت اتنی کم ہو کہ تھوک میں گھل کر ختم ہوجائے تو روزہ باطل نہ ہوگا۔

مسئله شماره 1345روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

جماع

مسئلہ ۱۳۴۵: جماع (عورت سے ہمبستری کرنا) دونوں کے روزے کو باطل کردیتا ہے چاہے صرف ختنے کی مقدار کے برابر داخل ہوا ہو ادر منی بھی نہ نکلی ہو۔ لیکن اگر اس سے کم داخل ہوادر منی بھی نہ نکلے تو روزہ باطل نہیں ہوگا۔ اور اگر شک ہو کہ ختنہ کی مقدار میں داخل ہواتھا یا نہیں تو اس کا روزہ صحیح ہے۔

مسئله شماره 1347روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں (1335)

استمناء

مسئلہ ۱۳۴۷: اگر روزہ دار اپنے ساتھ کوئی ایسا کام کرے جس سے منی باہر آجائے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے لیکن اگر بے اختیاری طور سے سوتے ہوئے یا بیداری میں منی نکل آئے تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت