سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 447 احکام حائض

نماز پڑھتے ہوئے حیض آجانا

مسئلہ447 : اگر عورت نماز پڑھتے ہوئے حائض ہوجائے تو اس کی نماز باطل ہے اور اس کو نماز توڑ دینی چاہئے لیکن اگر شک ہوکہ حائض ہوئی کہ نہیں تو اس کی نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره 448احکام حائض

حیض سے پاک ہونے کے بعد عورت کا وظیفہ [ذمہ داری]

مسئلہ448 :عورت جب حیض سے پاک ہوجائے تو اسے اپنی عبادتوں کو بجالانے کے لئے غسل کرنا چاہئے اور اگر پانی نہ مل سکے تو تیمم کرے، غسل حیض کا طریقہ غسل جنابت کی طرح ہے اور اس کے بعد بھی وضو کی ضرورت نہیں ہے ویسے احتیاط مستحب ہے کہ غسل سے پہلے یا بعد میں وضو بھی کرے۔

مسئله شماره 449احکام حائض

وہ کام جن کو خون حیض سے پاک ہونے کے بعد انجام دیا جا سکتا ہے

مسئلہ 449 : عورت جب خون حیض سے پاک ہو جائے چاہے ابھی غسل نہ کیا ہو پھر بھی اس کی طلاق صحیح ہے اور اس کا شوہر اس سے ہمبستری کرسکتا ہےاگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ غسل سے پہلے مجامعت نہ کرے البتہ جو دوسرے کام حیض کے وقت اس پر حرام تھے جیسے مسجدوں میں ٹہرنا، قرآن کی تحریر کو چھونا بناء بر احتیاط واجب وہ اس وقت تک جائز نہ ہوں گے جب تک غسل نہ کرلے۔

مسئله شماره 456ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

وہ جو حائض عورت کے لئے مستحب ہیں

مسئلہ 456 : حائض عورت کے لئے مستحب ہے کہ نماز کے وقت خود کو خون سے پاک کرے اور روئی یا کپڑے کے بنے ہوئے پیڈ کو بدل کر وضو کرے اور اگر وضو ممکن نہیں ہے تو تیمم کرے اور اپنی جا نماز پر روبقبلہ بیٹھ کر ذکر الہی و دعا و صلوات میں مشغول ہوجائے۔ لیکن قرآن کی تلاوت کرنا اس کا ہمراہ رکھنا، خواشی قرآن کا چھونا، دو سطروں کے بیچ کو چھونا، مہندی کا خضاب لگانا حائض کے لئے مناسب نہیں ہے(مکروه هے)۔

مسئله شماره (452)حیض سے پہلے نماز کے وقت کا داخل ہونا (451)

مسئلہ 452 : اگر عورت نماز کے اول وقت میں اتنی دیر پاک رہے کہ ایک نماز کے واجبات ادا کرسکتی تھی مگر اس نے نماز نہیں پڑھی اور حائض ہو گئی تو اس نماز کی بعد میں قضا کرے اور نماز کے واجبات کے انجام دینے کا وقت ہے کہ نہیں اس کا اندازہ لگانے کے لئے اپنی حالت کو پیش نظر رکھے مثلا مسافر کے لئے دو رکعت اور حاضر کے لئے چار رکعت کے برابر اور جو با وضو نہیں ہے وہ وضو کے وقت کو اور اسی طرح لباس و بدن کی طہارت کو بھی پیش نظر رکھے اور اگر صرف نماز کا وقت ہے تو احتیاط واجب نماز کے قضا کرنے میں ہے۔

مسئله شماره (454)نماز کے آخری وقت میں حیض سے پاک ہونا(453)

مسئلہ 454 : اگر آخر وقت میں پاک ہو اور غسل کے لئے وقت نہ ہو بلکہ صرف تیمم کرکے نماز کے وقت میں ایک رکعت وقت کے اندر پڑھ سکتی ہو اور باقی وقت کے بعد تو اس پر نماز واجب نہیں ہے لیکن اگر تنگی وقت کے علاوہ اس کی شرعی ذمہ داری ہی تیمم ہو مثلا پانی اس کے لئے مضر ہو تو اسے تیمم کرکے نماز پڑھنا چاہئے ۔

مسئله شماره 458حائض عورتوں کی قسمیں (457)

1۔ صاحب عادت وقتیہ و عددیہ

مسئلہ 458: ایسی عورتیں ایام عادت میں خون دیکھتے ہی حائضہ ہوجاتی ہیں اور انہیں عادت کے اختتام تک حائضہ کے احکام پر عمل کرنا ہوگا چاہے عادت کے دنوں میں آنے والے خون میں حیض کی صفات ہوں یا نہ ہوں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت