سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 870نيت (865)

اگر اصل نماز تو خدا کے لئے پڑھے

مسئلہ 870 : اگر اصل نماز تو خدا کے لئے پڑھے لیکن ریا کاری کے لئے مسجد میں یا اول وقت یا جماعت کے ساتھ پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے لیکن اگر ریا کاری مقصود نہیں ہے بلکہ اول وقت یا مسجد میں پڑھنے سے اس کے لئے زیادہ ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره 8تقليد(1)

مجتہد کے فتوی بدل جانا

مسئلہ 8: اگر یہ گمان ہوکہ مجتہد کا فتوی بدل گیا ہے تو پہلے فتوے پر عمل کر سکتا ہے اور تحقیق کرنا ضروری نہیں ہے۔

مسئله شماره 97مردار (94)

جوکھال دوسرے حصوں سے جدا ہو جاتی ہے

مسئلہ 97: جوکھال ہونٹ ،سر اور انسان کے بدن کے دوسرے حصوں سے جدا ہو جاتی ہے پاک ہے لیکن اگر اس کو زبردستی نوچ کر الگ کریں تو بناء بر احتیاط واجب اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔

مسئله شماره 269ہاتھوں کا دھونا (263)

سر کا مسح

مسئلہ269۔ ہاتھوں کودھونے کے بعد وضو کے پانی کی تری جو ہاتھ میں رہ گئی ہے اسی سے سرکے اگلے حصہ کا مسح کرنا چاہئے اور احتیاط واجب هے که (مسح) داہنے ہاتھ سے ہو اور بهتر یه هے که اوپر سے نیچے کی طرف ہاتھ کھینچے ویسے نیچے سے اوپر کی طرف کھینچنے میں بھی اشکال نهیں هے

مسئله شماره 413 مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

اگر پہلی نماز کے بعد خون نہ دیکھے دوسری نماز کا حکم

مسئلہ 413: اگر مستحاضہ نماز کے بعد اپنی جانچ کرے اور خون نہ دیکھے تو اپنے اسی وضو کے ساتھ دوسری نماز پڑھ سکتی ہے چاہے کچھ دیر بعد اس کو دوبارہ خون آجائے۔ ليکن اگر نمازوں کو لگاتار (بغير فاصله کے) پڑھ رهي هو اور خون آنے کا یقین نہ ہو تو تحقيق اور جانچ کي ضرورت نهيں هے۔

مسئله شماره 6141۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

معین فاصلے سے زیادہ دوری پر پانی موجود ہے

مسئلہ 614 : اگر یہ اطمینان ہو کہ معین فاصلے سے زیادہ دوری پر پانی موجود ہے اور نماز کا وقت بھی تنگ نہیں ہے تو اگرخلاف معمول(ضرورت سے زیادہ) مشقت نہ ہو تو پانی کی تلاش میں وہاں تک جانا چاہئے لیکن اگر صرف احتمال ہو یا گمان ہو کہ معین فاصلے سے زیادہ دوری پر پانی موجود ہے تو جستجو لازم نہیں ہے۔

مسئله شماره (615)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 615 : جس شخص پر اطمینان ہو اس کو پانی کی تلاش کے لئے بھیجا جاسکتا ہے اسی طر ح کئی آدمیوں کی طرف سے اگر ایک آدمی(جو مورد اطمینان ہو) چلا جائے تو کافی ہے۔

مسئله شماره (616)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 616 : اگر نماز کے وقت سے پہلے پانی تلاش کرچکا ہے اور پانی نہیں ملاہے اور وہ نماز کے وقت تک اسی جگہ رہے تو نماز کا وقت آنے کے بعد دوبارہ تلاش لازم نہیں ہے۔ البتہ اگرجگہ کی صورت حال بدل گئی ہو تو دوبارہ تلاش کرنا چاہئے اسی طرح اگر ایک نماز کے لئے پانی تلاش کرچکا ہے تو جب تک صورت حال بدل نہ جائے دوسری نمازوں کے لئے پانی کی تلاش لازم نہیں ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت