سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1012مبطلات نماز (1005)

بولنا

مسئله 1012 :اگرنمازمیں عمدا بولے چاہے ایک جملہ یا ایک کلمہ یہاں تک کہ دو حرفی کلمے کو زبان سے جاری کرے مثلا ہم یا تم کہےتو اسکی نماز باطل ہے بلکہ احتياط واجب کي بنا پر دو حرفی کلمہ اگر بے معنی بھی ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔[مبطلات نماز میں احتیاط کا مطلب یہ ہے کہ نماز کو تمام کرکے دوبارہ پڑھے]

مسئله شماره 1031مبطلات نماز (1005)

ہنسنا

1031 : ساتويں چيزسے جس نمازباطل ہوجاتي ہے وہ آوازکے ساتھ ہنسناہے( يعني قہقہ لگانا) خواہ وہ عمدا ہو يا بے اختيار ي طور سے، البتہ تبسم ومسکرانے سے نمازباطل نہيں ہوتي ہے چاہے جان بوجھ کر مسکرائے اسي طرح اگر يہ گمان ہو کہ نماز نہيں پڑھ رہا ہے اور بھولے سے قہقہ لگائے تو نماز باطل نہيں ہوتي.

مسئله شماره 1006مبطلات نماز (1005)

وضو کا باطل ہوجانا

مسئلہ 1006۔ اگر نمازکے درمیان ایساکام کرے جس سے طہارت وضو وغیرہ ٹوٹ جائے خواہ عمداہویاسہوا یامجبورا تو اسکي نماز باطل هے ، البتہ جوشخص پیشاب، پاخانہ کونہیں روک سکتااس کووضوکے احکام میں بتائے ہوئے قاعدہ پرعمل کرناچاہئے،اسی طرح اگرحالت نمازمیں مستحاضہ عورت کوخون آجائے تواگروہ مستحاضہ کے لئے معین شدہ دستورپرعمل کرتی رہی ہے تواس کی نمازباطل نہیں ہوگی۔

مسئله شماره 1008مبطلات نماز (1005)

ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا

مسئلہ1008۔ اگرکوئی شخص بعض اسلامی فرقوں کی طرح ہاتھ باندھ کرنمازپڑھے تواس کی نمازباطل ہے، یہاں تک کہ اگرادب کے قصدسے ہاتھوں کوباندھ کر ، یاسینہ پرہاتھ رکھ کرنمازپڑھے توچاہے ان کے مشابہ نہ بھی ہواحتیاط واجب کی بناپرنمازکااعادہ کرے،لیکن اگربھولے سے ہویامجبوری کی وجہ سے ہو،یاکسی دوسرے کام کی وجہ سے ہو،مثلاہاتھ کھجانے کے لئے توکوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره 1009مبطلات نماز (1005)

آمين کہنا

مسئلہ 1009۔ حمدکے بعدآمین کہنے سے نمازباطل ہوجاتی ہے، اور احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو تمام کرکے پھر سے اعادہ کرے۔ لیکن اگراشتباہاکہہ لیاہویاتقیہ کی وجہ سے کہا ہوتوکوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره 1010مبطلات نماز (1005)

پشت بہ قبلہ ہوکر نماز پڑھنا

مسئله 1010 : اگر نماز ميں پشت بہ قبلہ ہوجائے يامکمل طورسے قبلہ کے داہنے يابائيں طرف مڑجائے خواہ عمداہويابھولے سے اسي طرح اگراتنامڑجائے کہ يہ نہ کہا جاسکے کہ روبہ قبلہ ہے تواس کي نمازباطل ہے.

مسئله شماره 1015بولنا (1012)

کھانسنا اور آہ کھينچنا

مسئلہ1015۔ کھانسنے ،آہ کرنے اورچھینکنے سے نمازباطل نہیں ہوتی ہے چاہے یہ عمداہو،لیکن آخ اورآہ اوراس کے مانندجس میں دوحرف ہوں ان کواگرعمداکہاجائے توبنا بر احتیاط واجب نمازباطل ہوجاتی ہے۔

مسئله شماره 1016بولنا (1012)

ذکر خدا

مسئلہ1016۔ ذکر خدا ، تلاوت قرآن اور دعا نمازمیں هر جگه جائز هےاگرکسی جملہ کو مثلا “اللہ اکبر” کوذکرخداکی نیت سے کہے اورکہتے وقت آوازبلندکردے کہ جس سے دوسرے کوکچھ سمجھانامقصود ہوتوکوئی اشکال نہیں ہے البتہ دعا ہو یا ذکر کو عربی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھنے میں اشکال ہے۔

مسئله شماره 1033مبطلات نماز (1005)

رونا

مسئله 1033 : زور سے رونے سے بھی نماز باطل ہوجاتی ہے چاہے رونا بے اختیار آئے بلکہ بناء برا حتیاط واجب بغیر آواز کے گریہ سے بھی نماز باطل ہوجاتی ہے یہ اس صورت میں ہے کہ جب رونا خدا اور آکرت کے لئے نہ ہو لیکن اگر خوف خدا سے ہو اور آخرت کے لئے ہو تو نماز باطل نہیں ہوتی بلکہ یہ بہترین عمل ہے اور خاصان خدا کے کاموں میں سے ہے۔

مسئله شماره 1034مبطلات نماز (1005)

نماز کي شکل کا ختم ہوجانا

مسئله 1034 ۔ جن چیز وں سے نمازکی صورت ختم ہوجاتی ہے جیسے تالی بجانا اوراچھلناوغیرہ ان سے نمازباطل ہوجاتی ہے خواہ وہ چیزیں جان بوجھ کربجالائی جائیں یا بھولے سے ،لیکن جن چیزوں سے نمازکی صورت نہ بگڑتی ہواس میں کوئی اشکال نہیں ہے مثلاہاتھ سے اشارہ کرنا۔

مسئله شماره 1037مبطلات نماز (1005)

شک

مسئله 1037 اگردورکعتي ياتين رکعتي نمازميں رکعتوں کے بارے ميں شک ہوجائے ياچاررکعتي نمازميں پہلي اوردوسري رکعت کے بارے ميں شک ہوجائے تونماز باطل ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت