سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2052وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

اگر عدت کے ايام ميں عورت سےنکاح کرے

مسئلہ 2052: اگر کوئي عدت والي عورت سے اپنا عقد کرے اور دونوں کو يا ان ميں سے کسي ايک کو معلوم ہو کہ عورت عدت ميں ہے اور يہ بھي معلوم ہو کہ عدت والي عورت سے عقد حرام ہے تو صرف عقد کرنے ہي سے وہ عورت اس مرد پر ہميشہ، ہميشہ کے لئے حرام ہوجائے گي چاہے اس سے ہمبستري ہوئي ہو يا نہ ہوئي ہو ليکن اگر دونوں ميں سے کسي کو معلوم ہي نہ ہو کہ عورت عدت ميں ہے يا يہ نہ جانتے ہوں کہ عدت ميں عورت سے عقد حرام ہے تو اگر عقد کے بعد مجامعت بھي ہوچکي ہے تب تو عورت اس پر حرام ہوجائے گي ورنہ حرام نہ ہوگي.

مسئله شماره 2090نگاہ کرنے کے احکام (2080)

پردے ميں چھپانے کي واجب مقدار

مسئلہ 2090: پردے کے سلسلے ميں اگر عورت اپنے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کے علاوہ بدن کو کسي چيز سے چھپالے تو کافي ہے اس کے لئے کسي خاص لباس کي شرط نہيں ہے البتہ تنگ و چست لباس اور فليشن ايبل لباس کے پہننے ميں اشکال ہے.

مسئله شماره 2118دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

اگر شوہر سے مربوط عورت چند بچوں کو دودھ پلائے

مسئلہ 2118: اگر عورت ايک ہي شوہر کے دودھ کو کئي بچوں کو پلائے تو وہ سب کے سب ا?پس ميں بھي اور دودھ پلانے والي عورت اور اس کے شوہر کے محرم ہوجائيں گے نيز اگر کسي کے کئي بيوياں ہوں اور ہر بيوي ايک ايک بچہ کو کامل دودھ پلائے تو وہ سارے بچے اپس ميں اور اس مرد کے اور تمام بيويوں کے محرم ہوجائيں گے.

مسئله شماره 2141طلاق کے شرایط (2135)

جس نے اپني بيوي سے ھمبستري کي ہو اورپھر اسے طلاق دينا چاہے

مسئلہ 2141: اگر بيوي سے ہمبستري کرنے کے بعد اس کو طلاق دينا چاہے تو اتنے دنوں صبر کرے کہ وہ حيض انے کے بعد پاک ہوجائے تب طلاق دے البتہ اگر بيوي حاملہ ہو تو ہمبستري کرنے کے بعد فورا اس کو طلاق دے سکتا ہے اسي طرح اگر يائسہ ہو يعني 50 سال سے زيادہ عمر رکھتي ہو.

مسئله شماره 2142طلاق کے شرایط (2135)

عورت کو طلاق دينےکا طريقہ اگر مرد سفر پر ہو

مسئلہ 2142: جو شخص اپني بيوي سے حيض و نفاس سے پاک ہونے کے بعد ہمبستري کرکے مسافرت کرے اور عورت کي حالت معلوم کرنے کا کوئي ذريعہ نہ ہو اور وہ طلاق دينا چاہے تو احتياط واجب ہے کہ کم از کم ايک ماہ صبر کرنے کے بعد طلاق دے.

مسئله شماره 2158رجوع کے احکام (2157)

رجوع کا طريقہ

مسئلہ 2158 طلاق رجعي ميں مرد عدت کے اندر بيوي سے صيغہ عقد جاري کئے بغير رجوع کرسکتا ہےرجوع کي دو قسميں ہيں:1ايسي بات کہے کہ جس سے پتہ چلے کہ مرد نے اس کو دوبارہ اپني بيوي بنالياہے2 ايسا کوئي کام کرے جس سے پتہ چلے اس کو دوبارہ اسے اپني بيوي بناليا.

مسئله شماره 2186غصب کے احکام (2178)

اگر مالک کہے کہ ميرا مال جيسے غصب کيا تھااسي طرح لوٹاءئے

مسئلہ 2186: اگر غصبي مال کو اس طرح بدل دے کہ وہ پہلے سے بہتر ہوجائے ليکن مالک کسي خاصي وجہ سے کہے اس کو پہلے کي طرح کردو تو واجب ہے کہ پہلے کي طرح کردے اور ايسي صورت ميں اگر عيب پيدا ہوجائے اور اس کي قيمت پہلے سے کم ہوجائے تو جس قدر قيمت کم ہوئي وہ بھي مالک کو اداکرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت