رھن ميں مال کے منافع مالک کا حق ہيں
مسئلہ 1969: جس چيز کو گروي رکھا جائے اس کے منافع کا مالک صاحب مال ہي ہوگا مثلا جانور کا دودھ، درخت کا پھل و غيرہ.
مسئلہ 1969: جس چيز کو گروي رکھا جائے اس کے منافع کا مالک صاحب مال ہي ہوگا مثلا جانور کا دودھ، درخت کا پھل و غيرہ.
مسئلہ 2017: جس چيز ميں حلال و حرام دونوں فائدے ہوں اس کو فائدہ حرام کي نيت سے عاريتا نہيں دياجاسکتا.
مسئلہ 2052: اگر کوئي عدت والي عورت سے اپنا عقد کرے اور دونوں کو يا ان ميں سے کسي ايک کو معلوم ہو کہ عورت عدت ميں ہے اور يہ بھي معلوم ہو کہ عدت والي عورت سے عقد حرام ہے تو صرف عقد کرنے ہي سے وہ عورت اس مرد پر ہميشہ، ہميشہ کے لئے حرام ہوجائے گي چاہے اس سے ہمبستري ہوئي ہو يا نہ ہوئي ہو ليکن اگر دونوں ميں سے کسي کو معلوم ہي نہ ہو کہ عورت عدت ميں ہے يا يہ نہ جانتے ہوں کہ عدت ميں عورت سے عقد حرام ہے تو اگر عقد کے بعد مجامعت بھي ہوچکي ہے تب تو عورت اس پر حرام ہوجائے گي ورنہ حرام نہ ہوگي.
مسئلہ 2090: پردے کے سلسلے ميں اگر عورت اپنے چہرہ اور گٹوں تک ہاتھوں کے علاوہ بدن کو کسي چيز سے چھپالے تو کافي ہے اس کے لئے کسي خاص لباس کي شرط نہيں ہے البتہ تنگ و چست لباس اور فليشن ايبل لباس کے پہننے ميں اشکال ہے.
null
مسئلہ ????: بيوہ عورت جو عدت ميں نہ ہو اگر کوئي اس سے زنا کرے تو بعد ميں اس سے شادي بھي کرسکتاہے اور اگر دونوں سے کوئي بچہ پيدا ہوجائے اور معلوم نہ ہو کہ حلال نطفہ سے ہے تو وہ حلال زادہ ہے?
مسئلہ 2118: اگر عورت ايک ہي شوہر کے دودھ کو کئي بچوں کو پلائے تو وہ سب کے سب ا?پس ميں بھي اور دودھ پلانے والي عورت اور اس کے شوہر کے محرم ہوجائيں گے نيز اگر کسي کے کئي بيوياں ہوں اور ہر بيوي ايک ايک بچہ کو کامل دودھ پلائے تو وہ سارے بچے اپس ميں اور اس مرد کے اور تمام بيويوں کے محرم ہوجائيں گے.
مسئلہ 2125: جس کے چچا کے بيٹے نے دودھ پياہے اپنے شوہر پر حرام نہيں ہوگي.
مسئلہ 2141: اگر بيوي سے ہمبستري کرنے کے بعد اس کو طلاق دينا چاہے تو اتنے دنوں صبر کرے کہ وہ حيض انے کے بعد پاک ہوجائے تب طلاق دے البتہ اگر بيوي حاملہ ہو تو ہمبستري کرنے کے بعد فورا اس کو طلاق دے سکتا ہے اسي طرح اگر يائسہ ہو يعني 50 سال سے زيادہ عمر رکھتي ہو.
مسئلہ 2142: جو شخص اپني بيوي سے حيض و نفاس سے پاک ہونے کے بعد ہمبستري کرکے مسافرت کرے اور عورت کي حالت معلوم کرنے کا کوئي ذريعہ نہ ہو اور وہ طلاق دينا چاہے تو احتياط واجب ہے کہ کم از کم ايک ماہ صبر کرنے کے بعد طلاق دے.
مسئلہ 2158 طلاق رجعي ميں مرد عدت کے اندر بيوي سے صيغہ عقد جاري کئے بغير رجوع کرسکتا ہےرجوع کي دو قسميں ہيں:1ايسي بات کہے کہ جس سے پتہ چلے کہ مرد نے اس کو دوبارہ اپني بيوي بنالياہے2 ايسا کوئي کام کرے جس سے پتہ چلے اس کو دوبارہ اسے اپني بيوي بناليا.
مسئلہ 2186: اگر غصبي مال کو اس طرح بدل دے کہ وہ پہلے سے بہتر ہوجائے ليکن مالک کسي خاصي وجہ سے کہے اس کو پہلے کي طرح کردو تو واجب ہے کہ پہلے کي طرح کردے اور ايسي صورت ميں اگر عيب پيدا ہوجائے اور اس کي قيمت پہلے سے کم ہوجائے تو جس قدر قيمت کم ہوئي وہ بھي مالک کو اداکرے.