سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1785رقم و جنس کے شرائط (1782)

جنس ميں تصرف يا تبديلي کرنا معاملہ کےباطل ہونےکي صورت ميں

مسئلہ 1785: گذشتہ شرائط ميں سے اگر ايک شرط بھي نہ ہو تو معاملہ باطل ہے ليکن اگر بيچنے والا اور خريد نے والا معاملہ کے باطل ہونے کے با وجود ايک دوسرے کے مال پر تصرف کے لئے راضي ہوں تو کوئي حرج نہيں ہے.

مسئله شماره 1788رقم و جنس کے شرائط (1782)

جس ملک کو کرائے پر ديا ہو اس کو مالک فروخت کر سکتا ہے

مسئلہ 1788: جس ملکيت کو اجارہ پر ديا گياہے اس کا مالک اپني ملک کو بيچ سکتا ہے اور اجازہ بھي باطل نہ ہوگا جب تک کا اجارہ ہے کرايہ دار کو حق ہے کہ وہ اس سے استفادہ کرے ليکن اگر خريدار کو معلوم نہ ہو کہ يہ جگہ کرايہ پر اٹھي ہے يا اس کو خيال ہو کہ کرايہ کي مدت بہت کم ہے تو علم حاصل ہوجانے کے بعد معاملہ کو فسخ کرسکتا ہے.

مسئله شماره 1827شرکت کے احکام (1825)

مال کا اپني مرضي سے خريدنا اور بيچنااورفايدےميں شريک ہونا

مسئلہ 1827: اگر دو ادمي اپس ميں يہ قرار داد کريں کہ ہر شخص اپنے طور پر سال خريدے اور اس کي قيمت کا خود ہي ذمہ دار ہو ليکن مال ميں اور اس سے فاعدہ حاصل کرنے ميں دونوں شريک ہوں گے تو يہ شرکت صحيح نہيں ہے ليکن اگر ہر ايک دوسرے کو وکيل کردے کہ تم مال ک و ميرے لئے بطور مشترک خريد و تو شرکت صحيح ہے.

مسئله شماره 1834شرکت کے احکام (1825)

شرکت کا سرمايا کسي سےتلف ہو جائے

مسئلہ 1834 شرکت کے سرمايہ سےمعاملہ کرنے والا اگر سرمايہ کي حفاظت ميں کوئي کوتاہي يا زيادہ روي نہ کرے اور پورا سرمايہ يا اس کا کچھ حصہ اچانک حادثے کي بنا پر تلف ہو جائے تو وہ ضامن نہيں ہے .

مسئله شماره 1920وکالت کے احکام (1915)

معين اور غير معين امور ميں وکالت

مسئلہ 1920: اپنے تمام کاموں کو انجام دينے کے لئے يا بعض معين امور انجام دينے کے لئے (مثلا تمام وہ کام اموال سے متعلق ہوں) وکيل بناناجائز ہے ليکن بغير معين کئے صرف کسي ايک کام کے لئے وکيل بنانا صحيح نہيں ہے.

مسئله شماره 1922وکالت کے احکام (1915)

وکيل دوسرا وکيل نہيں بنا سکتا

مسئلہ 1922: وکيل کے سپرد جو کام کيا گياہے اس کو موکل کي اجازت کے بغير وکيل کسي اور کے حوالہ نہيں کرسکتا ہاں اگر موکل نے کہہ ديا ہو کہ تم خود انجام دو يا کسي دوسرے کو وکيل بنادو تو وہ اجازت کے مطابق عمل کرسکتا ہے.

مسئله شماره 1923وکالت کے احکام (1915)

وکيل اول دوسرے وکيل کو معزول نہيں کر سکتا

مسئلہ 1923: اگر موکل کي اجازت سے وکيل کسي دوسرے کو (بھي) موکل کي طرف سے وکيل بنادے تو وکيل اول دوسرے وکيل کو معزول نہيں کرسکتا اور نہ وکيل اول کے مرنے سے يا وکالت سے عليحدہ ہوجانے کي وجہ سے دوسرے وکيل کي وکالت باطل ہوگي ليکن اگر موکل کي اجازت سے وکيل نے کسي دوسرے کو اپنا وکيل بناياہے تو موکل اور پہلا وکيل دونوں دوسرے وکيل نے کسي دوسرے کو اپنا وکيل بناياہے تو موکل اور پہلا وکيل دونوں دوسرے وکيل کو معزول کرسکتے ہيں اور پہلے وکيل کے مرجانے پر پھي دوسرے وکيل کي وکالت باطل ہوجائے گي اور پہلے وکيل کے معزول ہوجانے پر بھي دوسرے وکيل کي وکالت ختم ہوجائيگي.

مسئله شماره 1924وکالت کے احکام (1915)

اگر ايک شخص کےکئي وکيل ہوں

مسئلہ 1924: اگر کسي کام کو انجام دينے کے لئے کئي ادميوں کو وکيل قراردے او سب سے کہدے کہ اپ تمام حضرات ميرے وکيل ہيں توانميں سے جو بھي کام کو انجام دے صحيح ہے اور کسي ايک کے مرنے سے دوسروں کي وکالت باطل نہيں ہوگي اور اگر کہدے کہ اپ لوگ با ہم (ايک ساتھ) ميرے وکيل ہيں توانميں سے کوئي بھي تنہا کام انجام نہيں دے سکتا اور ايک کے مرنے سے سبھوں کي وکالت ختم ہوگي.

مسئله شماره 1926وکالت کے احکام (1915)

وکيل يا موکل کے مرجانے سے وکالت کا باطل ہونا

مسئلہ 1926: جاعل کو بالغ، عاقل اور قصد و ارادہ قصد و ارادہ اور اختيار سے قرارداد کرنا ضروري ہے نيز شرعا وہ اپنے مال ميں تصرف کا حق رکھتاہو اسي لئے شخص سفيہ (جو اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں صرف کرتاہو) کا جعالہ باطل ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت