سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1623سونے اور چاندي کي زکات کے شرائط (1615)

اس سونے يا چاندي کي زکات جس ميں اچھا اور خراب ہو

مسئلہ 1623: اگر اچھا خراب سونا و چاندي دونوں ہوں يا معيار کے اعتبار سے کم و زيادہ ہو تو ہر ايک کي زکوة اسي سے دے يعني اچھے کي زکوة ميں اچھا سونا يا چاندي دے اور خراب ميں خراب دے ليکن بہتر يہي ہي کہ سب کي زکوة اچھے سے دے.

مسئله شماره 1624سونے اور چاندي کي زکات کے شرائط (1615)

اگرسونے چاندي ميں دوسري دھات ملي ہو

مسئلہ 1624: اگر سونے چاندي ميں خلاف معمول دوسري دھات اتني ملي ہو کہ اس کو سونا و چاندي نہ کہا جاسکے تو اگر خالص سونا يا چاندي نصاب بھر ہو تب تو زکوة واجب ہے ور نہ نہيں اور اگر شک ہو کہ نصاب بھر ہے کہ نہيں تب بھي زکوة واجب نہ ہوگي ليکن اگر امتحان کر سکتا ہو تو احتياط واجب ہے کہ امتحان کرے.

مسئله شماره 1629بھيڑ کا نصاب (1628)

ضروري نہيں ہےکہ بھيڑوں کي زکات ميں اسي بھيڑ کودياجائے

مسئلہ 1629: يہ ضروري نہيں ہے کہ بھيڑوں کي زکوة ميں اسي بھيڑ کو دياجائے بلکہ اگر دوسري بھيڑ ديدے جب بھي کافي ہے اسي طرح بھيڑ و گائے و اونٹ کے بدلے انکي قيمت بھي دے سکتاہے ليکن اگر مستحق کے لئے حيوان (بھيڑ مثلا) ہي کا دينا مفيد ہو تو احتياط يہي ہے پھربھيڑ ہي دے.

مسئله شماره 1636جانوروں کي زکات (1625)

زکات ميں دي جانے والي بھيڑ کي قيمت

مسئلہ 1636: زکوة ميں دي جانے والي بھيڑ کي قيمت اگر کالک کے ديگر بھيڑوں کے مقابلہ ميں کم ہو تو کو ئي حرج نہيں ہے ليکن مستحب ہے کہ ايسي بھيڑ دے جس کي قيمت زيادہ ہو ور نہ کم از کم وسط تو بہر حال نظر ميں رکھے يہي صورت گائے اور اونٹ ميں بھي ہے .

مسئله شماره 1652زکات کا مصرف(1641)

مسافر کے زکات لينے کے شرايط

مسئلہ 1652: جس مسافر کا مال ختم ہوگيا ہو يا اس کا مال چوري ہوگيا ہو يا سواري کا جانور بيکار ہوگيا ہو اور اس کا سفر گناہ کا سفر ہو اور نہ قرض لے کر اور نہ کوئي چيز ہيچ کر اپنے گھر تک پہونچ سکتا ہو تو زکوة لے سکتا ہے چاہے اپنے وطن ميں فقير نہ ہو اور يہ بھي ضروري نہيں ہے کہ جو مال اس نے زکوة سے بہاہے اس کو واپس کردےالبتہ وطن پہونچنے کے بعد مال زکو ةسے اگر کچھ باقي بچ گيا ہو تو اسے حاکم شرع کے حوالے کردے اور بتادے کہ يہ زکوة ہے.

مسئله شماره 1657واجب النفقہ ہو (1656)

جو شخص اپنے واجب النفقہ افراد کا خرچ برداشت نہ کرسکے دوسرے اس کو زکات دے سکتے ہيں

مسئلہ 1657: اگر کوئي شخص اپنے واجب النفقہ افراد کے اخراجات پر قادر نہيں ہے مثلا بيوي بچوں کا خرچ نہيں دے سکتا يادے تو سکتا يادے تو سکتا ہے مگر نہيں ديتا تو دوسرے لوگ ان کو زکوة دے سکتے ہيں.

مسئله شماره 1702زکات فطرہ(1692)

جس کا فطرہ دوسرے پر واجت ہے

مسئلہ 1702: جس کا فطرہ دوسرے پر واجب ہو اگر وہ خود دے بھي دے تو دوسرے سے ساقط نہيں ہوگا البتہ اگر دوسرے کے اذن و اجازت سے دے تو دوسرے سے ساقط ہوجائے گا.

مسئله شماره 1734استطاعت کے احکام (1735)

اگراپنے گھرخريدنے کے بغير ضرورت پوري نہ ہو

مسئلہ 1734: جس شخص کي ضرورت ذاتي مکان کے بغير پوري نہ ہوتي ہو اس پر اسي وقت حج واجب ہوگا جب وہ گھر خريد نے کي قيمت رکھتا ہو ليکن اگر کرايہ يا وقف و غيرہ کے مکان ميں زندگي بسر کرسکتا ہو تو چاہے گھر کي قيمت نہ ہو پھر بھي مستطيع ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت