اذان ميں موالات
مسئلہ852۔ اذان اور اقامت کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ رکھے اور اگر اتنا فاصلہ رکھے کہ اقامت اس اذان سے مربوط نہ سمجھی جائے تو دوبارہ اذان کہے اسی طرح اذان و اقامت اور نماز کے درمیان فاصلہ زیادہ نہ دے ورنہ اذان واقامت کا اعادہ کرے۔
مسئلہ852۔ اذان اور اقامت کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ رکھے اور اگر اتنا فاصلہ رکھے کہ اقامت اس اذان سے مربوط نہ سمجھی جائے تو دوبارہ اذان کہے اسی طرح اذان و اقامت اور نماز کے درمیان فاصلہ زیادہ نہ دے ورنہ اذان واقامت کا اعادہ کرے۔
مسئلہ853۔ اذان واقامت کوصحیح عربی میں کہناچاہئے، چنانچہ اگرغلط کہے یاترجمہ کہے (کسی بھی زبان میں)توصحیح نہیں ہے۔
مسئلہ854 نماز کا وقت داخل ہونے سے پهلے اذان و اقامت نہيں کہي جا سکتي اور اگر کہي جائے تو باطل ہے.
مسئلہ847۔ جہاں پرکچھ لوگ نمازجماعت میں مشغول ہیں یاابھی ان کی نمازجماعت ختم ہوئی ہے اورصفیں باقی ہیں اگرکوئی فرادی یادوسری منعقدہونے والی جماعت کے ساتھ نمازپڑھناچاہتاہے تواس سے اذان واقامت ساقط ہے بشرطیکه پہلی والی نماز کے لئے اذان واقامت کہی گئی ہو۔ اور جماعت صحیح رہی ہو۔دونوں نمازیں ایک ہی جگہ اور ادا اور ایک هی وقت میں اور ایک هی مسجد میں هوں۔
مسئلہ848 : کسي بھي اذان دينے والے کي اذان کوسن کردہرانا مستحب ہے جو جملہ سنے اس کي تکرار کرے ثواب کي اميد سے اقامت کي تکرار بھي مستحب ہے(اسي کو اذان و اقامت کي حکايت کرنا کہتے ہيں).
مسئلہ849 عورت کي اذان سن کر مردکي اذان ساقط نہيں ہوتي، ليکن مرد کي اذان سن کرعورت سے اذان ساقط ہوجاتي ہے.
مسئلہ 845 : نماز جماعت ميں اگر ايک آدمي اذان و اقامت کہہ دے تو سب کے لئے کافي ہے اور باقي حضرات بناء بر احتياط واجب اذان و اقامت کو ترک کرديں.
مسئلہ858۔ جس کواذان کے لئے معین کیاجائے بہترہے کہ وہ عادل ہو،وقت شناس ہو، اس کی آوازمناسب اور بلند ہو،اذان کوبلندجگہ پرکہے، اگرلاوڈسپیکرسے اذان کہی جائے توکوئی حرج نہیں کہ مؤذن نیچے ہو۔
مسئلہ856۔ مستحب ہے اذان کہتے وقت روبہ قبلہ کھڑاہو،باوضو ہو، بلندآوازسے کہے اورکھینچے اوراذان کے جملوں میں تھوڑاسافاصلہ دے، اذان کہتے وقت بات نہ کرے۔
مسئلہ857۔ بہتر ہے کہ اقامت کہتے وقت بدن آرام سے [ساکن ] ہو،اقامت کواذ1ن کے بہ نسبت آہستہ کہے اورجملوں میں فاصلہ کم هو مستحب ہے کہ اذان واقامت کے درمیان ایک ایک قدم آگے بڑھ جائے یاتھوڑی دیربیٹھ جائے یاسجدہ کرے یادعاکرے یادورکعت نمازپڑھے،
مسئلہ863۔ واجبات نمازکی دوقسمیں ہیں :1۔رکن.2۔غیررکن رکن وہ واجبات ہیں کہ اگران کوانجام نہ دے یازیادہ کردیاجائے تونمازباطل ہوجاتی ہے چاہے عمدا ہو یاسہوا و اشتباہا، لیکن غیررکنی میں نمازاس وقت باطل ہوتی ہے جب جان بوجھ کرکم یازیادہ کرے اوراگربھولے سے یا اشتباہاکمی یازیادتی ہوجائے تونمازصحیح ہے
مسئلہ864۔ نمازکے ارکان پانچ ہیں: 1۔ نیت ۔ 2۔ تکیبرةالاحرام۔ 3۔ قیام ،تکبیرةالاحرام کہتے وقت اور قیام متصل بہ رکوع، یعنی رکوع سے پہلے کھڑے ہونا، 4۔ رکوع، 5۔ دوسجدے۔