سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2120دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

مرد اپني بيوي کي رضاعي بہن کي بيٹي اور رضاعي بھائي کي بيٹي سے شادي نہيں کرسکتا

مسئلہ 2120:مرد اپني بيوي کي رضاعي بہن کي بيٹي اور رضاعي بھائي کي بيٹي سے شادي نہيں کرسکتا اور احتياط واجب ہے کہ اگر کسي لڑکے سے بدفعلي کي ہو تو اس لڑکے کي رضاعي لڑکي، رضاعي بہن اور رضاعي ماں سے بھي شادي نہ کرے.

مسئله شماره 2122دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

دو رضاعي بہنوں سے شادي نہيں کر سکتا

مسئلہ 2122:انسان دو رضاعي بہنوں سے بھي شادي نہيں کرسکتا اور اگر دو عورتوں سے شادي کرے بعد ميں پتہ چلے کہ دونوں بہن ميں جس کا عقد پہلے ہو اتھا صحيح اور دوسرا باطل ہے اگر دونوں کا عقد ايک ساتھ ہو ا ہو دونوں باطل ہے.

مسئله شماره 2123دودھ پلانے کے شرائط جو کہ محرم بننے کا سبب ہے (2116)

اگر عورت اپنے شوہر کا دودھ کچھ لوگوں کو پلا دے تو اس کا شوہر اس پر حرام نہيں ہوگا

مسئلہ 2123:اگر عورت اپنا شوہر کا دودھ درج ذيل لوگوں کو پلادے تو اس کا شوہر اس پر حرام نہيں ہوگا ليکن بہتر ہے کہ عورت ايسا کام نہ کرے و ہ افراد يہ ہيں:.1 اپنے بھائي، بہن کو.2 اپنے چچا، پھوپھي، ماموں، خالہ کو.3اپنے چچا زاد ماموں زاد (بھائي بہن) کو.4 اپنے بھيتجا اور بھيتجي کو.5 اپنے شوہر کے بھائي يا بہن کو.6 اپني بہن کي اولاد يا اپنے شوہر کے بہن کي اولاد کو.7 شوہر کے چچا، پھوپھي، ماموں ، خالہ کو.8 شوہر کے دوسرے بيوي کے نواسے نو اسي کو.

مسئله شماره 2127دودھ پلانے کے آداب (2126)

دايہ کے صفات

مسئلہ 2127:روايات ميں ہے بچہ کے لئے ايسي دايہ کا انتخاب کرے جو عقلمند، با ايمان، با عفت و خوبصورت و نيک کردار ہو، بے وقوف، غير مومنہ، بدصورت بد اخلاق يا زنا زادي ہرگز نہ ہو اس طرح اس دايہ کو بھي منتخب نہ کرے جس کا بچہ زناسے پيدا ہو اور دودھ بھي زناسے اتراہو.

مسئله شماره 2128دودھ پلانے کے مختلف مسائل(2128)

بہتر ہے عورتيں ہر بچہ کو دودھ نہ پلائيں

مسئلہ 2128: بہتر ہے کہ عورتيں ہر بچہ کو دودھ نہ پلائيں کيونکہ ہوسکتا ہے بھول جائيں کہ کن کن لوگوں کو دودھ پلاياہے اور نتيجہ ميں دو محرم کي شادي ہوجائيںخصوصا اس زمانہ ميں جبکہ پاوڈرکا دودھ و غيرہ سے کام لياجاسکتا ہے اسلئے دوسرے بچوں کو دودھ پلانے کي ضرورت کم ہي پڑتي ہے.

مسئله شماره 2129دودھ پلانے کے مختلف مسائل(2128)

رضاعت کے ذريعہ محرم ہونے والے، رشتہ داري کے حقوق نہيں لے سکتے

مسئلہ 2129: جو لوگ رضاعت کے ذريعہ ايک دوسرے سے رشتہ داري پيدا کرتے ہيں ان کے لئے مستحب ہے کہ ايک دوسرے کا احترام کريں ليکن رشتہ داري کے حقوق نہيں ہوں گے اور نہ ايک دوسرے کے وارث ہوں گے.

مسئله شماره 2132دودھ پلانے کے مختلف مسائل(2128)

بھاوج کو محرم بنانے کا طريقہ

مسئلہ 2132 اگر کوئي اپني بھاوج کو محرم بنانا چاہتا ہے تو کسي دودھ پينے والي بچي سي اس کے ولي کي اجازت سے متعہ کرے اور اپني بھاوج سے کامل دودھ پلوارے ليکن بنابر احتياط واجب متعہ کي مدت اتني ہو کہ لڑکي اس ميں جنسي استفادے کے قابل ہوسکتي ہو اور اس عقد ميں بچي کے لئے مصلحت بھي ہو جب دودھ پلانے کي مدت ختم ہوجائے تو باقي مدت کو بخش بھي سکتاہے اسي طرح بھاوج محرم ہوجائے گي.

مسئله شماره 2133دودھ پلانے کے مختلف مسائل(2128)

اس رضاعت کے ثابت ہونے کے طريقہ جو محرم ہونے کاسبب بنتي ہے

مسئلہ 2133:جو رضاعت محرم ہونے کا سبب بنتي ہے وہ دو چيزوں سے ثابت ہوسکتي ہے:1 اتنے لوگ خبر دے کہ انسان کو ان کے کہنے سے يقين ہوجائے 2 دو عادل مرد يا چار عادل عوتيں گواہي ديں بلکہ ارتباط واجب ہے کہ ايک مرد اور ايک عورت کي گواہي کو کافي سمجھا جائے ليکن گواہوں کے لئے ضروري ہے کہ رضاعت کي شرائط کے ساتھ گواہي دے مثلا اسطرح کہيں: ہم نے ديکھا ہے فلاں بچہ نے فلاں بچہ نے فلاں عورت کے پستان سے مکمل طريقہ سے پندرہ مرتبہ دودھ مسئلہ 2116 کي شرائط کے مطابق پياہےاور اگر يہ معلوم ہو کہ سارے گواہ شرائط کو جانتے ہيں اور اس ميں متفق ہيں تو تفصيلي طور سے بيان کرنا ضروري ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت