۔ اگرظاہری سے صاحب ملک کی رضامندی
مسئلہ799۔ اگرظاہری سے صاحب ملک کی رضامندی روشن وقطعی ہوتووہاں نمازپڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے چاہے وہ زبان سے نه بھی کہے اوراسی کے برعکس اگرزبان سے اجازت دے لیکن معلوم ہوکہ دل سے راضی نہیں ہے تونمازنہیں پڑھ سکتا۔
مسئلہ799۔ اگرظاہری سے صاحب ملک کی رضامندی روشن وقطعی ہوتووہاں نمازپڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے چاہے وہ زبان سے نه بھی کہے اوراسی کے برعکس اگرزبان سے اجازت دے لیکن معلوم ہوکہ دل سے راضی نہیں ہے تونمازنہیں پڑھ سکتا۔
مسئلہ794۔ اگر نمازپڑھنے کے بعدپتہ چلے کہ یہ جگہ غصبی ہے تواس کی نمازصحیح ہے اسی طرح اگرکسی جگہ کے غصبی ہونے کوجانتاہومگربھولے سے نمازپڑھ لے اوربعدمیں یادآئے تونمازصحیح ہے بشرطیکہ خودنمازپڑھنے والاغاصب نہ رہاہوورنہ اس کی نمازمیں اشکال ہے۔
مسئلہ795۔اگر کسی کو یہ تو معلوم ہوکہ یہ جگہ غصبی ہے مگرمسئلہ نہ معلوم ہوکہ غصبی جگہ میں نمازصحیح نہیں ہے اگروہ اس جگہ پرنماز پڑھے توبنابراحتیاط واجب اپنی نمازکا اعادہ کرے۔
مسئلہ796۔ جوشخص سواری کی حالت میں واجب نمازپڑھنے کے لئے مجبورہواور سواری یا اسکی کرسی یا زین غصبی ہو اور اسی سواری پر نماز پڑھنے کے لئےمجبور نه هو تواس کی نماز میں اشکال ہے، اسی طرح اگر اختیاری طور سے مستحبی نمازسواری پرپڑھے۔
مسئلہ797۔ اگرکوئی ایک ملک میں دوسرا شریک رکھتاہے اورشریک کاحصہ جدانہیں ہے تووہ شخص اپنے شریک کی اجازت کے بغیراس مال میں تصرف نہیں کرسکتااورنہ نمازپڑھ سکتاہے۔
مسئلہ798 وہ مال کہ جس کاخمس يازکات نہ دي گئي ہواس سے خريدي ہوئي جائدادميں تصرف حرام ہے اور نماز ميں بهي اشکال ہے، اوراسي طرح اگر ذمے ميں خريدے اورخريدتے وقت نيت رہي ہوکہ اس کي قيمت اس مال ميں سے دے گاجس کاخمس يازکات ادانہيں کي تو بناء بر احتياط واجب اس سے پرهيز کرنا چاهئے.
مسئلہ802۔ اگرمیت کے بعض ورثاء نابالغ دیوانے یاغائب ہوں توان کی ملکیت میں تصرف کرنااورنمازپڑھناجائزنہیں ہے، البتہ جزوی تصرفات جومیت کے اٹھانے میں عام طور پر رائج ہیں اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ803۔ مسافرخانوں،حماموں اوران جیسی جگہوں میں جن میں مسافراورخریدار حضرات آیاجایاکرتے ہیں نمازپڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن مخصوص مقامات پرمالک کی اجازت کے بغیرنمازپڑھناجائزنہیں ہے البتہ اگرمالک تصرف کی اجازت دیدے تواس سے معلوم ہوجاتاہے کہ نمازکے لئے بھی راضی ہے، مثلاکسی کودوپہر شام کے کھانے یاآرام کرنے کے لئے دعوت دے تواس سے نمازکی رضایت کاعلم بھی ہوجاتاہے۔
مسئلہ804۔ زراعت اورغیرزراعت کی ان بڑی زمینوں پرجن کے (چاروں طرف) دیوارنہیں ہے اوراس وقت اس میں کوئی فصل بھی نہیں ہے ان میں نمازپڑھنے، بیٹھنے،سونےاورجزوی [چھوٹے چھوٹے ]تصرفات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے چاہے وہ شہر ودیہات سے قریب ہوں یادورہوں اورچاہے ان زمینوں کے مالک نابالغ ہوں یابڑے، لیکن اگرمالک صریح طورسے کہہ دے کہ میں راضی نہیں ہوں یامعلوم ہوکہ وہ دل سے راضی نہیں ہے تواس میں تصرف حرام ہے اورنمازمیں بھی اشکال ہے۔
مسئلہ806۔ گہیوں، جو اور اسی قسم کی چیزوں کے ڈھیر پر جن میں تھوڑی سے حرکت ہوتی ہے نماز پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ واجبات نماز کو انجام دے سکے۔
مسئلہ807 جب بارش و ہوا يا لوگوں کي بھيڑبھاڑ کي وجہ سے اطمينان نہ ہوکہ نمازکوتمام کرپائے گاتواگرنمازکوتمام کرنے کي اميدسے شروع کرے اور اتفاق سے کوئي رکاوٹ درپيش نہ آئے تونمازصحيح ہے.
مسئله 808 : جس جگہ رکنا حرام ہوجیسے جہاں چھت کے گرنے کااندیشہ ہویاپہاڑ کے گرنے یاسیلاب آنے کاخطرہ ہو وہاں نماز نہ پڑھے لیکن اگرنمازپڑھے تو احتیاط واجب کی بناء پر اعاده کرےاسی طرح اس جگہ نمازنہ پڑھے جہاں اٹھنابیٹھناحرام ہوجیسے وہ فرش،جس پرخداکانام لکھا ہو ۔