اگر شک کرےکہ چار رکعتي نماز پڑھي ہےيا نہيں
مسئلہ 1173 : اگر شک ہوجائے کہ چار رکعتي نماز پڑھنے کے بعد منصرف يا مردد ہو ہے يا اس سے پہلے تو نماز قصر پڑھے.
مسئلہ 1173 : اگر شک ہوجائے کہ چار رکعتي نماز پڑھنے کے بعد منصرف يا مردد ہو ہے يا اس سے پہلے تو نماز قصر پڑھے.
مسئلہ 1174 : اگر مسافر قصر کی نیت سے نماز شروع کرے اور نماز کے بیچ میں پکا ارادہ کرلے کہ دس دن یازیادہ قیام کروں گا تونماز کو چار رکعت پر تمام کرے اور اگر اس کے برعکس ہو کہ دس دن کا ارادہ تھا اور چار رکعتی نماز شروع کی لیکن نماز کے درمیان پختہ ارادہ کرلیا کہ دس دن قیام نہیں کروں گا تو اگر ابھی تیسری رکعت شروع نہیں کی ہے تو نماز کو قصر پڑے اور دو رکعت پر ختم کردے اور باقی نمازوں کو بھی قصر پڑھے اور اگر تیسری رکعت کے رکوع میں پہونچ گیا ہے تو اس کی نماز باطل ہےاور جب تک وہاں پر رہے اپنی نماز قصر پڑھے۔
مسئلہ 1175 : جس نے کسي جگہ دس دن کے قيام کا ارادہ کرليا ہو اگر دس دن سے زيادہ بھي رہے تو جب تک سفر نہ کرے نماز پوري پڑھتا رہے يہ ضروري نہيں ہے کہ دس دن گزرنے کے بعد پھر دس دن ٹھہرنے کي نيت کرے.
مسئلہ 1176 : دس دن ٹھہرنے والے مسافر کو چاہئے کہ واجبی روزے رکھےاور وہ مستحبی روزہ بھی رکھ سکتا ہے ۔ اسی طرح وہ نمازظہرو عصراور عشاء کے نوافل بھی پڑھ سکتا ہے۔
مسئلہ 1177 : جس مسافر نے کسی جگہ دس ٹھہرنے کا قصد کرلیاہو اگروہ دس دن گزرنے کے بعد یا ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد ایک ایسی جگہ چلاجائے جو چار فرسخ سے کم ہو اور پھر جائے قیام پر واپس آجائے تو نماز پوری پڑھے۔ اور اگر جائے قیام سے ایسی جگہ جانا چاہتا ہے جس کا فاصلہ آٹھ فرسخ سے کم ہو اور دوسری جگہ دس دن قیام کرنا چاہتا ہو تو راستہ میں اور دوسری جائے قیام پر نماز پوری پڑھے لیکن اگر دوسری جگہ آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ ہو تو راستہ میں نماز قصر پڑھے اور دوسری جائے قیام پر جہاں دس دن کے قیام کا ارادہ ہے وہاں نماز پوری پڑھے۔
مسئلہ 1178 : اگر مسافر یہ سوچتے ہوئے کسی جگہ دس دن کا ارادہ کرلے کہ اس کے دوست بھی دس دن ٹھہرنے والے ہیں اور ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ دوستوں نے دس دن کے قیام کی نیت نہیں کی ہے اور یہ بھی اپنی نیت سے منصرف ہوجائے تو جب تک وہاں رہے نماز پوری پڑھے۔
مسئلہ 1180 : اگر کوئی مسافر کسی جگہ نو (9) دن یا اس سے کم قیام کا ارادہ کرے اور جب یہ مدت پوری ہو جائے تو پھر اتنے ہی دنوں کا قصد کرے تو وہ اس طرح تیس دن تک نماز قصر پڑھے اور اکتیسویں دن سے نماز پوری پڑھنے لگے۔
مسئلہ 1181 : اگر تیس دن ایک ہی جگہ پر قیام نہ ہو تو کافی نہیں ہے اس بنابر اگر ایک جگہ بغیر قصد بیس دن ٹھہر جائے اور اس کے بعد وہاں سے چند فرسخ دور چلا جائے اور بیس دن وہاں قیام کرے تو اس کی نماز قصر ہوگی۔
مسئلہ 1184 : جس مسافر کو اجمالی طور سے یہ معلوم ہو کہ نماز قصر ہے اگر وہ بعض جزئیات کو نہیں جانتا۔ مثلا اس کو یہ معلوم نہیں ہے کہ قصر کے لئے آٹھ فرسخ کی مسافرت شرط ہے۔ اور وہ نماز پوری پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کا اعادہ بطور قصر کرے۔
مسئلہ 1186 : جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہو۔ اگر وہ عمدا یا اشتباہا یا سہوا سے نماز قصر پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہے بلکہ اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کا کرلیا ہو اور یہ نہ جانتا ہو کہ اس صورت میں پوری نماز پڑھنی چاہئے اور وہ نماز قصر پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس نماز کا اعادہ پوری نماز سے کرے۔
مسئلہ1187 : اگر چار رکعتي نماز پڑھتے ہوئے ياد آجائے کہ وہ تو مسافر ہے يا متوجہ ہوجائے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو اگر ابھي تيسري رکعت کے رکوع ميں نہيں گيا ہے تو نماز کو دو رکعت پر تمام کرلے اور اگرتيسري رکعت کے رکوع ميں چلا گيا ہے تو اس کي نماز باطل ہے بطور قصر پڑھنا ضروري ہے.
مسئلہ 1188 : اگر قصر پڑھتے ہوئے ياد آجائے کہ ميں مسافر نہيں ہوں يا ايسا مسافر نہيں ہوں جس کي نماز قصر ہوجاتي ہے تو نماز کو چار رکعت پر تمام کرے اس کي نماز صحيح ہے.