جس کا قصد ا?ٹھ فرسخ کا ہو
مسئلہ 1129 : جس کا ارادہ آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ہو وہ نماز قصر پڑھے چاہے روزانہ تھوڑا تھوڑا سفر کرے لیکن اتنا سفر کرنا ضروری ہے کہ اس کو مسافر کہا جاسکے۔
مسئلہ 1129 : جس کا ارادہ آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ہو وہ نماز قصر پڑھے چاہے روزانہ تھوڑا تھوڑا سفر کرے لیکن اتنا سفر کرنا ضروری ہے کہ اس کو مسافر کہا جاسکے۔
مسئلہ 1131 : اگر مسافر چار فرسخ تک پہنچنے سے پہلے اپنے سفر کا ارادہ بدل دے یامزید سفر کے بارے میں شک و تردید میں مبتلا ہوجائے تو نماز پوری پڑھے۔ لیکن اگر چار فرسخ کے بعد سفر کا ارادہ بدلے تو نماز قصر پڑھے البتہ اگر ٹہرنے میں اور واپسی میں تردد ہو جائے یا وہیں پر دس دن ٹہرنا چاہے تو نماز قصر نہ پڑھے۔
مسئلہ 1133: اگر مسافراثنائے راہ میں اپنے وطن سے گزرے تو اس کا سفرختم ہوجاتا ہے اسی طرح اگر ٹہرنے کی جگہ پر پہنچ جائے تب بھی سفر منقطع ہوجا تا ہے۔ بلکہ اگر شش و پنج میں مبتلا ہے کہ وطن سے گزرے گا یا کسی جگہ دس دن قیام کرے گا تب بھی اس کی نماز پوری ہے۔
مسئلہ 1132 : اگر ایسی جگہ کا قصد کرے جس کی مسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو اور آٹھ فرسخ سے پہلے تردد کا شکار ہوجائے کہ باقی راستہ جائے یا نہ جائے اور وہاں تھوڑی دیر ٹہر کر طے کر لے کہ باقی راستہ بھی طے کروں گا تو نماز کو قصر کرے اور اگر تردد کی صورت میں تھوڑا راستہ بھی چلا ہو اس کے بعد سفر کے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہو تو اگر باقی بچا ہوا راستہ اور تردد میں مبتلا ہونے سے پہلے قصد کے ساتھ طے کیا ہوا راستہ دونوں ملا کر آٹھ فرسخ یا زیادہ ہو جاتا ہے تو پھر نماز کو قصر کرے۔
مسئلہ 1139 : سیر و تفریح کی غرض سے یاتبدیلی آب و ہوا کی خاطر سفر جائز ہے بشرطیکہ اسراف نہ ہو اورکسی حرام کام کا سبب نہ ہو اور ایسے سفر میں نماز بھی قصر ہے۔
مسئلہ 1150 : جو شخص صرف شہر کے اندر ڈرائیوری کرتا ہے۔ اگر اتفاقا شہر سے باہر سفر پر جائے او رمسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو تو نماز قصر پڑھے۔ لیکن جو شخص شہر کے اندر اور باہر ڈرائیوری کرتا ہے تو جس وقت شہر سے باہر جائے تو اسے پوری نماز پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ 1153 : جس کا پیشہ سفر تو نہیں ہے لیکن کسی شہر یا دیہات میں اس کا مال ہے جس کو لادنے کے لئے پے در پے سفر کرتا ہے تو وہ اپنی نماز قصر پڑھے۔
مسئلہ 1154 : جو شخص اپنے وطن کو چھوڑدے اور اپنے لئے دوسرا وطن انتخاب کرنا چاہتا ہے تو مسافرت میں نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر اس کا سفر طولانی ہوجائے اور خانہ بدوشوں میں شمار ہونے لگے تو پھر پوری پڑھے۔
مسئلہ 1158 : اگر ایسی جگہ تک پہنچ جائے جہاں سے مناروں سے کہی جانے والی اذان کی آواز سنائی نہ دے تو وہاں سے نماز قصر پڑھے چاہے بہت قوی لاؤڈسپیکر سے کہی جانے والی اذان سنائی دیتی ہو۔ اسی طرح اگر کسی کی آنکھ یا کان عام لوگوں سے زیادہ کمزور یا تیز ہوں تو اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا بلکہ عام لوگوں کی آنکھ و کان کا اعتبار ہوگا۔
مسئلہ 1159 : مسافر اگر سفر کے دوران اپنے وطن کی حد ترخص تک پہونچ جائے تو ا س کی نماز وہاں پرپوری ہوگی۔ لیکن اگر وہاں سے آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ سفر کرنا چاہے تو حد ترخص سے اس کی نماز قصر ہوجائے گی۔
مسئلہ 1169 : اگر مسافر کا ارادہ دس دن قيام کا تو نہ ہو ليکن يہ ارادہ ہو کہ مثلا اگر ميرا دوست آجائے گا يااچھا سا مکان مل جائے گا تودس دن قيام کروں گا تو ايسي صورت ميں اس کي نماز قصر ہوگي.
مسئلہ 1172 : مسافر اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کرکے روزہ رکھ لے اور اس کے بعد وہاں قیام کے ارادہ سے منصرف ہوجائے تو اگر اس نے ایک چار رکعتی نماز پڑھ لی تھی تب تو اس کا روزہ صحیح ہے اور پھر وہ جب تک وہاں رہے گا نماز پوری پڑھے گا اور رمضان کا روزہ بھی رکھے۔ لیکن اگر چار رکعتی نماز نہیں پڑھی ہے تو اس کا اسي دن کا روزه صحيح ہے اور نماز قصر ہے۔