پہلی شرط : لباس پاک ہو۔
مسئلہ 736 : اگر کوئی عمدا نجس بدن یا نجس لباس میں نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے چاہے وہ مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے ہو۔
مسئلہ 736 : اگر کوئی عمدا نجس بدن یا نجس لباس میں نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے چاہے وہ مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے ہو۔
مسئلہ 746 : بناء بر احتیاط واجب نمازی کا لباس مباح ہو۔ اگر کوئی جان بوجھ کر غصبی لباس میں نماز پڑھے (یہاں تک کہ تاگا یا بٹن غصبی ہو)تو نماز کا اعادہ کرے۔ لیکن اگر نہیں جانتا تھا کہ غصبی ہے اور اس میں نماز پڑھے تو نماز صحیح ہے اسی طرح اگر پہلے جانتا رہا ہو کہ لباس غصبی ہے اور بعد میں بھول کر پڑھ لے تب بھی نماز صحیح ہے لیکن اگر خود غاصب ہو يعني پهلے لباس کو غصب کيا هو اور پھر بھول گيا هو اور نماز پڑھ لے تو یہاں پر احتیاط واجب ہے کہ نماز کا اعادہ کرے۔
مسئلہ 750 : نمازی کا لباس اس مردہ حیوان کے اجزا کا نہ ہو جو خون جہندہ رکھتا ہے۔ بلکہ احتیا ط واجب یہ ہے کہ ان مردہ حیوانوں کے اجزاء کے لباس سے بھی پرہیز کرے جوخون جہندہ نہیں رکھتے (جیسے مچھلی سانپ)۔
مسئلہ760 سونے کي تاروں سے بنے ہوئے لباس ميں مردوں کي نماز جائزنہيں ہے اوراس سے نمازباطل ہوجاتي ہے، البتہ عورتوں کے لئے کوئي اشکال نہيں ہے بشرطيکہ اسراف نہ ہو نماز کے علاوہ بھي مردوں کے لئے اس لباس کا پہننا حرام ہے.
مسئلہ763۔ خالص ریشمی لباس مردوں کے لئے حرام ہے خواه ٹوپی اور ازاربند[کمر بند] هو اور اس میں نماز باطل ہے۔ انتہا یہ ہے کہ لباس کا استر بھی ریشمی نہ ہو۔ ہاں عورتوں کے لئے نماز میں اور نماز کے علاوہ بھی جائز ہے۔
مسئلہ 739 : نماز پڑھنے کے بعد اگر معلوم ہو کہ بدن يا لباس نجس تھا تو اس کي نماز صحيح ہے خواہ وقت کے اندر ہو يا وقت کے بعد ہو.
مسئلہ 738 : اگر نماز پڑھتے میں بدن یا لباس نجس ہوجائے یا نماز پڑھتے میں متوجہ ہوجائے کہ اس کا بدن یا لباس نجس ہو گیا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ پہلے ہی سے نجس تھا یا نماز پڑھنے میں نجس ہوا تو اگر پانی کا ملناممکن ہے اور بدن یا لباس کا اس طرح پاک کرنا یا لباس کا اس طرح بدل لینا ممکن ہو کہ نماز کی صورت نہ بگڑے تو اسے وقت پاک کرلے یا بدل لے اور پھر نماز کو پڑھے۔ لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو نماز کو توڑ دے اور پاک بدن و پاک لباس سے نماز پڑھے اور یہ اس صورت میں ہے جب نماز کا وقت تنگ نہ ہو ورنہ اسی حال میں نمازپڑھے اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ 742 : اگر کسی چیز کے نجس ہونے کو بھول جائے اور گیلا بدن یا لباس اس سے متصل ہوجائے اور نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے تو اس کی نماز صحیح ہے۔ لیکن اگر گیلا بدن اس چیز سے متصل ہوجائے جس کے نجس ہونے کو بھول گیا ہو اور اپنے کو پاک کئے بغیر غسل کرے تو اس کا غسل او رنماز دونوں باطل ہیں۔
مسئلہ 744 : اگر کسي کے پاس نجس لباس کے علاوہ دوسرا لباس نہ ہو اور يہ بھي احتمال نہ ہو کہ آخر وقت تک دوسرا پاک لباس مل سکے گا تو اسي لباس سے نماز پڑھے.
مسئلہ 745 : جس کے پاس دو لباس ہوں اور ان دونوں میں ایک لباس نجس ہو لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس میں سے کون سا نجس ہے تو دونوں میں سے کسی سے نماز نہیں پڑھ سکتا دونوں کو پاک کرے اور اگر یہ نہیں کرسکتا تو ایک ہی نماز کو ایک ایک باردونوں میں لباس میں پڑھے۔
مسئلہ 747 : اگر نماز پڑھنے ميں متوجہ ہو کہ اس کا لباس غصبي ہے تو اگر شرمگاہ چھپانے والي کوئي چيز بدن پر ہے تو غصبي لباس کو فورا اتار دے او رنماز پڑھتا رہے اور اگر شرمگاہ چھپانے کے لئے کوئي چيز نہيں ہے تونماز توڑ کر غير غصبي لباس پہن کر نماز پڑھے.
مسئلہ 748 : اگر کوئي اپني جان کي حفاظت کيلئے غصبي لباس ميں نماز پڑھتا ہے تو نماز صحيح ہے اسي طرح اگر اس لباس کي حفاظت کے لئے کہ مبادا چور يا اس قسم کے لوگ نہ اٹھاليں اس لباس کو پہن کر نماز پڑھتا ہے تو نماز صحيح ہے.