سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1256جماعت کے احکام (1246)

دوسری رکعت میں اقتدا کرنا

مسئلہ ۱۲۵۶ : اگر دوسری رکعت میں اقتدا کرے تو قنوت و تشہد امام کے ساتھ ہی پڑھے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ تشہد پڑھتے وقت گھٹنوں کو زمین سے بلند کرے صرف ہاتھوں کی انگلیوں کو اور پیروں کو زمین پر رکھے رہے(بالکل اس طرح بیٹھے جیسے اٹھنا چاہتا ہو)اور امام کے تشہد کے بعد کھڑا ہوجائے ، حمد و سورہ پڑھے اگر سورہ کے لئے وقت نہ ہو تو صرف حمد پڑھے اور اپنے کو امام کے ساتھ رکوع میں پہونچادے۔

مسئله شماره 1257جماعت کے احکام (1246)

اگر جماعت کي دوسري رکعت ميں پہنچے

مسئلہ ۱۲۵۷ : جو شخص امام کی دوسری رکعت میں شریک ہو وہ اپنی دوسری رکعت میں (جو امام کی تیسری ہے)دونوں سجدوں کے بعد بیٹھ کر بمقدار واجب تشہد پڑھے اور اٹھ کر امام کے ساتھ شریک ہوجائے اب اگر تین مرتبہ تسبیحات پڑھنے کا وقت نہ ہو تو ایک مرتبہ پڑھ کر رکوع میں امام کے ساتھ شریک ہوجائے۔

مسئله شماره 1258جماعت کے احکام (1246)

تیسری یا چوتھی رکعت میں اقتداء کرنا

مسئلہ 1258 : اگر امام کي تيسري يا چوتھي رکعت ہو اور ماموم جانتا ہو کہ اگر ابھي شريک ہو کر حمد پڑھے گا تو امام کو رکوع ميںنہيں پائے گا تو احتياط واجب ہے کہ صبر کرے جب امام رکوع ميں جائے تو نيت کرکے شريک ہوجائے.

مسئله شماره 1260جماعت کے احکام (1246)

جماعت ميں سورے کا پڑھنا اگر يقين ہوکہ امام کے رکوع تک ختم کر ليگا

مسئلہ 1260 : جس شخص کو اطمينان ہو کہ سورہ پڑھ کر بھي امام کو رکوع ميں پالے گا تو احتياط واجب ہے کہ سورہ کو پڑھے اور ايسي صورت ميں اگر وہ سورہ کو پڑھے او راتفاق سے رکوع ميں امام کے ساتھ نہ پہونچ پائے تو اس کي جماعت صحيح ہے.

مسئله شماره 1261جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم نہ جانتا ہو کہ یہ امام کی کونسی رکعت ہے

مسئلہ ۱۲۶۱ : اگر امام حالت قیام میں ہے اور ماموم کو نہیں معلوم کہ یہ امام کی کونسی رکعت ہے تب بھی شریک جماعت ہوسکتا ہے ، شریک ہو کر قصد قربت سے حمد و سورہ پڑھے اس کی نماز صحیح ہے، چاہے معلوم ہوجائے کہ امام کی تیسری یا چوتھی رکعت ہے یا پہلی یا دوسری ہے بشرطیکہ نماز ظہر وعصر ہو کہ جس میں امام حمد و سورہ کو آہستہ پڑھتا ہے۔

مسئله شماره 1262جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئ يہ سمجھتے ہوئے سورہ نہ پڑھے کہ امام کي دوسري يا پہلي رکعت ہے

مسئلہ 1262 : اگر يہ خيال کرتے ہوئے کہ امام کي پہلي يادوسري رکعت ہے وہ حمد و سورہ نہ پڑھے اور رکوع کے بعد معلوم ہو کہ تيسري يا چوتھي تھي تو اس کي نماز صحيح ہے ليکن اگر رکوع سے پہلے معلوم ہوجائے تو حمد و سورہ دونوں پڑھے اور اگر وقت نہ ہو تو صرف حمد پڑھے اور رکوع ميں امام کے ساتھ شريک ہوجائے.

مسئله شماره 1266جماعت کے احکام (1246)

اتشہد میں امام کا ساتھ دینے کے لئے نیم خیز بیٹھنا

مسئلہ ۱۲۶۶ : جو شخص امام سے ایک رکعت پیچھے ہو اس کو چاہئے کہ جب امام تشہد پڑھنے لگے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ اپنے گھٹنوں کو زمین سے اٹھا کر اور اپنی انگلیوں کو اور پیروں کے پنجوں کو زمین پر ٹیک کر اٹھنے والے کی صورت میں بیٹھ جائے اور احتياط مستحب يه هے کہ امام کے ساتھ تشہد پڑھے یا ذکر کرے اوراگر امام کی آخری رکعت ہے تو احتياط واجب کي بناپرصبر کرے یہاں تک کہ امام سلام کہہ لے پھر اٹھ کر یہ اپنی باقی نماز پڑھے۔

مسئله شماره 1280جماعت کے احکام (1246)

اگر کوئ امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھا لے

مسئلہ ۱۲۸۰ : اگر ماموم یہ خیال کرکے کہ امام نے سجدہ سے سر اٹھالیا ،خود بھی سر اٹھالے(اب اگر امام سجدہ ہی میں ہے)تودوبارہ سجدہ میں چلا جائے اور اگر یہی صورت دونوں سجدوں میں پیش آجائے تو دو سجدے کی زیادتی(جو رکن ہے)نماز کو باطل نہیں کرے گی لیکن اگر وہ دوبارہ سجدہ میں جائے اور امام سجدہ سے اسی وقت سر اٹھالے تو اگر یہ صورت صرف ایک سجدہ میں پیش آئے تب تو نماز صحیح ہے لیکن اگر دونوں سجدوں میں یہی صورت پیش آئے تو نماز باطل ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت