سير و تفريح کي خاطر سفر کرنا
مسئلہ 1139 : سیر و تفریح کی غرض سے یاتبدیلی آب و ہوا کی خاطر سفر جائز ہے بشرطیکہ اسراف نہ ہو اورکسی حرام کام کا سبب نہ ہو اور ایسے سفر میں نماز بھی قصر ہے۔
مسئلہ 1139 : سیر و تفریح کی غرض سے یاتبدیلی آب و ہوا کی خاطر سفر جائز ہے بشرطیکہ اسراف نہ ہو اورکسی حرام کام کا سبب نہ ہو اور ایسے سفر میں نماز بھی قصر ہے۔
مسئلہ 1150 : جو شخص صرف شہر کے اندر ڈرائیوری کرتا ہے۔ اگر اتفاقا شہر سے باہر سفر پر جائے او رمسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو تو نماز قصر پڑھے۔ لیکن جو شخص شہر کے اندر اور باہر ڈرائیوری کرتا ہے تو جس وقت شہر سے باہر جائے تو اسے پوری نماز پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ 1153 : جس کا پیشہ سفر تو نہیں ہے لیکن کسی شہر یا دیہات میں اس کا مال ہے جس کو لادنے کے لئے پے در پے سفر کرتا ہے تو وہ اپنی نماز قصر پڑھے۔
مسئلہ 1154 : جو شخص اپنے وطن کو چھوڑدے اور اپنے لئے دوسرا وطن انتخاب کرنا چاہتا ہے تو مسافرت میں نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر اس کا سفر طولانی ہوجائے اور خانہ بدوشوں میں شمار ہونے لگے تو پھر پوری پڑھے۔
مسئلہ 1158 : اگر ایسی جگہ تک پہنچ جائے جہاں سے مناروں سے کہی جانے والی اذان کی آواز سنائی نہ دے تو وہاں سے نماز قصر پڑھے چاہے بہت قوی لاؤڈسپیکر سے کہی جانے والی اذان سنائی دیتی ہو۔ اسی طرح اگر کسی کی آنکھ یا کان عام لوگوں سے زیادہ کمزور یا تیز ہوں تو اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا بلکہ عام لوگوں کی آنکھ و کان کا اعتبار ہوگا۔
مسئلہ 1159 : مسافر اگر سفر کے دوران اپنے وطن کی حد ترخص تک پہونچ جائے تو ا س کی نماز وہاں پرپوری ہوگی۔ لیکن اگر وہاں سے آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ سفر کرنا چاہے تو حد ترخص سے اس کی نماز قصر ہوجائے گی۔
مسئلہ 1169 : اگر مسافر کا ارادہ دس دن قيام کا تو نہ ہو ليکن يہ ارادہ ہو کہ مثلا اگر ميرا دوست آجائے گا يااچھا سا مکان مل جائے گا تودس دن قيام کروں گا تو ايسي صورت ميں اس کي نماز قصر ہوگي.
مسئلہ 1172 : مسافر اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کرکے روزہ رکھ لے اور اس کے بعد وہاں قیام کے ارادہ سے منصرف ہوجائے تو اگر اس نے ایک چار رکعتی نماز پڑھ لی تھی تب تو اس کا روزہ صحیح ہے اور پھر وہ جب تک وہاں رہے گا نماز پوری پڑھے گا اور رمضان کا روزہ بھی رکھے۔ لیکن اگر چار رکعتی نماز نہیں پڑھی ہے تو اس کا اسي دن کا روزه صحيح ہے اور نماز قصر ہے۔
مسئلہ 1173 : اگر شک ہوجائے کہ چار رکعتي نماز پڑھنے کے بعد منصرف يا مردد ہو ہے يا اس سے پہلے تو نماز قصر پڑھے.
مسئلہ 1174 : اگر مسافر قصر کی نیت سے نماز شروع کرے اور نماز کے بیچ میں پکا ارادہ کرلے کہ دس دن یازیادہ قیام کروں گا تونماز کو چار رکعت پر تمام کرے اور اگر اس کے برعکس ہو کہ دس دن کا ارادہ تھا اور چار رکعتی نماز شروع کی لیکن نماز کے درمیان پختہ ارادہ کرلیا کہ دس دن قیام نہیں کروں گا تو اگر ابھی تیسری رکعت شروع نہیں کی ہے تو نماز کو قصر پڑے اور دو رکعت پر ختم کردے اور باقی نمازوں کو بھی قصر پڑھے اور اگر تیسری رکعت کے رکوع میں پہونچ گیا ہے تو اس کی نماز باطل ہےاور جب تک وہاں پر رہے اپنی نماز قصر پڑھے۔
مسئلہ 1175 : جس نے کسي جگہ دس دن کے قيام کا ارادہ کرليا ہو اگر دس دن سے زيادہ بھي رہے تو جب تک سفر نہ کرے نماز پوري پڑھتا رہے يہ ضروري نہيں ہے کہ دس دن گزرنے کے بعد پھر دس دن ٹھہرنے کي نيت کرے.
مسئلہ 1176 : دس دن ٹھہرنے والے مسافر کو چاہئے کہ واجبی روزے رکھےاور وہ مستحبی روزہ بھی رکھ سکتا ہے ۔ اسی طرح وہ نمازظہرو عصراور عشاء کے نوافل بھی پڑھ سکتا ہے۔