سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 920

اگر بھولےسےپہلي يا دوسري رکعت ميں تسبيحات پڑھے

مسئلہ 920 : اگر تيسري يا چوتھي رکعت کا گمان کرتے ہوئے پہلي اور دوسري رکعت ميں تسبيحات پڑھے اور رکوع سے پہلے ياد آجائے تو ضروري ہے کہ پلٹ کر حمد و سورہ پڑھے ليکن اگر رکوع ميں يا اس کے بعد متوجہ ہو تو اس کي نماز صحيح ہے البتہ احتياط مستحب ہے کہ دو سجدہ سہو بجا لائے.

مسئله شماره 921

اگر تيسري ياچوتھي رکعت ميں تسبيحات پڑھنا چاہتا تھا اور زبان پر حمد ا?جائے يا بالعکس

مسئلہ921 : اگر تیسری اور چوتھی رکعت میں حمد پڑھنا چاہتا تھا لیکن زبان سے تسبیحات نکل گئے یااس کے برعکس تسبیحات پڑھنا چاہتا تھا مگر زبان پر حمد جاری ہوگئی تو کافی نہیں ہے بلکہ پلٹ کر دوبارہ تسبیحات یا حمد کو پڑھے۔ لیکن اگر دونوں اس کی نیت میں تھے تو جو بھی زبان پر جاری ہوگیا کافی ہے۔

مسئله شماره 924

[آیت]یا ذکر کے صحیح ہونے میں شک

مسئلہ 924 : اگر نماز ميں کسي آيت يا ذکر کے بارے ميں شک ہوجائے تو اس کي تکرار کرے تاکہ صحيح ہوجائے ليکن اگر وسوسے کي حد تک پہونچ جائے تو پھر پرواہ نہ کرے اور اگر پرواہ کرتا ہے تو اس کي نماز ميں اشکال ہے بناء بر احتياط واجب دوبارہ پڑھے.

مسئله شماره 926

جن سوروں کانماز ميں پڑھنا مستحب ہے

مسئلہ 926 : بہتر ہے کہ نمازوں میں پہلی رکعت میں انا انزلناہ اور دوسری میں قل ھو اللہ احد پڑھے۔ قل ھو اللہ احد کے علاوہ کسی بھی سورہ کو دونوں رکعتوں میں نہ پڑھے اور مناسب نہیں ہے کہ پوری پنجگانہ نماز میں کسی ایک میں بھی قل ھو اللہ نہ پڑھے اور بہتر ہے کہ نماز میں ایسے سوروں کا انتخاب کرے کہ جو لوگوں کو ان امور کی طرف متوجہ کرے جس کے لوگ محتاج ہیں، اور جن گناہوں میں لوگ مبتلا ہیں ان کے ترک پر آمادہ کرے۔

مسئله شماره 987تشہد (986)

تشھد بھول جانے کا حکم

مسئلہ987۔ اگرتشہدبھول جائے اوربعدوالی رکعت کے رکوع سے پہلے یادآجائے توبیٹھ جائے اورتشہدپڑھے پھراٹھ کر از سر نو تسبیحات کو پڑھے، لیکن اگررکوع میں یارکوع کے بعدیادآئے تواس کی نمازصحیح ہے پلٹنا واجب نهیں هے لیکن احتیاط مستحب یه ہے کہ نماز کے بعدتشہدکی قضاء کرے اوردوسجدہ سہوبحالائے ۔

مسئله شماره 988تشہد (986)

اگر شک ہو جائے کہ تشھد پڑھا يانہيں

مسئله 988 : اگر بعد والی رکعت میں داخل هو کر شک هو که تشهد پڑھا تھا که نهیں تو اس شک کی پرواه نه کرے اور اگر ابھی کھڑا نهیں هوا هے اور شک هوگیا تو ضروری هے که بجالائے۔

مسئله شماره 994موالات(993)

اگر نماز کے حروف اور کلمات کے درميان فاصلہ ہو جائے

مسئلہ994۔ اگر حروف کے درمیان یا قرائت و تشهد کے کلمات اور ذکر کے درمیان سهوا اتنا فاصلہ کردے که قرائت وکلمات کی صورت توختم ہوجائے،لیکن نمازکی صورت باقی رہے توپلٹ کرصحیح طریقے سے بجالاناضروری ہے اوراگربعدوالے رکن میں داخل ہوچکاہوتواس کی نمازصحیح ہے پلٹنے کی ضرورت نہیں ہے،

مسئله شماره 1019احکام سلام اور اس کا جواب (1018)

سلام کا حکم نماز کے علاوہ

مسئلہ1019۔ نمازکے علاوہ بھی سلام کاجواب واجب ہے لیکن سلام کرنا مستحب ہے۔ جواب اس انداز سے کہنا چاہئے کہ سلام کا جواب شمار ہو سکے۔ یعنی اگر زیادہ فاصلہ کردیا ہے کہ جواب شمار نہیں ہوتا تو حرام کام کیا ہے اور پھر جواب دینا واجب نہیں ہے۔

مسئله شماره 1021احکام سلام اور اس کا جواب (1018)

سلام کے جواب کے شرايط

مسئلہ1021۔ واجب ہے کہ سلام کاجواب اس طرح دے کہ سلام کرنے والاسن لے، لیکن اگرسلام کرنے والابہرا ہے یا وہاں بہت شور وغل ہو رہا ہے تو معمول کے مطابق جواب دینا کافی ہے۔ اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کو اشارہ سے بھی سمجھا دے کہ جواب دیا ہے ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت