سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1089نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگرنماز احتياط سےپہلےپتہ چل جائے کہ نماز صحيح تھي

مسئلہ 1089 : اگر نماز احتياط پڑھنے سے پہلے يا د آجائے کہ ميں نے جو نماز پڑھي ہے وہ صحيح ہے تو پھر نماز احتياط کي ضرورت نہيں ہے اور اگر نماز احتياط پڑھتے ہوئے ياد آئے تو اس کو اختيار ہے جي چاہے نماز احتياط کو توڑ دے يا جي چاہے تو مکمل کرے.

مسئله شماره 1090نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگر نماز احتياط سے پہلے پتہ چل جائےکہ نمازکي رکعتيں کم ہيں

مسئلہ 1090 : اگر نماز احتیاط شروع کرنے سے پہلے یاد آجائے کہ نماز کی رکعتیں کم تھیں مثلا چار رکعت کے بجائے صرف تین ہی رکعت پڑھی ہے اور ابھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے تو جتنی مقدار کم ہے اس کو پورا کرلے اور بے جا سلام کی وجہ سے بنا بر احتياط واجب دو سجدہ سہو بجا لائے اور اگر کوئی ایسا کام کرچکا ہے جس سے نماز باطل ہوجاتی ہے تو نماز کا اعادہ کرے۔

مسئله شماره 1091نماز احتياط کا طريقہ (1087)

اگر نماز احتياط کےبعد ياد ا?جائے

مسئلہ 1091 : اگر نماز احتياط پڑھنے کے بعد ياد آجائے کہ نماز کي کمي بالکل نماز احتياط کے برابر تھي(مثلا تين و چار ميں شک کي وجہ سے ايک رکعت نماز احتياط پڑھي ہو اور نماز احتياط کے بعد ياد آئے کہ ميري اصلي نماز تين ہي رکعت تھي)تو اس کي نماز صحيح ہے ليکن اگر يہ معلوم ہو کہ نماز کي کمي نماز احتياط سے کم تھي تو بنا بر احتياط واجب بلافاصلہ نماز کي کمي کو پورا کرے اور اصل نماز کا اعادہ بھي کرےاور اگر يہ معلوم ہو کہ اصل نماز کي کمي احتياط سے زيادہ تھي اور اس نے نماز احتياط کے بعد کوئي ايسا کام نہيں کيا جس سے نماز باطل ہوجاتي ہے تو احتياط واجب ہے کہ اس کمي کو پورا کرے اور اصل نماز کا بھي اعادہ کرے.

مسئله شماره 1097نماز احتياط کا طريقہ (1087)

نماز احتياط کا قضا سجدے يا تشھد ياسجدہ سھو پر مقدم کرنا

مسئلہ 1097 : اگر سجدہ يا تشہد کي قضا، يا سجدہ سہو نمازي پر واجب ہو اور عين اسي وقت نماز احتياط بھي اس پر واجب ہو تو پہلے نماز احتياط پڑھني چاہئے اس کے بعد سجدہ يا تشہد کي قضا کرے اور اس کے بعد سجدہ سہو بجالائے.

مسئله شماره 1098نماز احتياط کا طريقہ (1087)

شکيات کا حکم تمام واجب نمازوں ميں

مسئلہ 1098 : روزانہ کی پنجگانہ نمازوں کے لئے شک، سہو، ظن کے جو احکام بیان کئے گئے ہیں وہ تمام دیگر واجب نمازوں میں بھی جاری ہوتے ہیں مثلا اگر نماز آیات میں شک ہو کہ ایک رکعت پڑھی یا دو رکعت ، تو چونکہ اس کاشک دو رکعتی نماز میں ہے اس لئے نماز باطل ہے اسی طرح دیگر شک و سہو وظن کے احکام ۔

مسئله شماره 1104سجدہ سہو کے احکام (1100)

جو عمل سجدہ سھو کا سبب بنتا ہے اس ميں شک کرنا

مسئلہ 1104 : اگر يہ شک ہو کہ کوئي ايسا کام انجام ديا ہے يا نہيں کہ جس سے سجدہ سہو واجب ہوجائے تو اس پر کوئي چيز واجب نہيں ہے اور اگر شک ہو کہ اس پر دو سجدہ سہو واجب ہوئے ہيں ياچار تو صرف دو سجدہ سہو کا بجالانا کافي ہے.

مسئله شماره 1107نماز (669)

بھولے ہوئے تشھد اور سجدے کي قضا

مسئلہ 1107: اگر کوئي نماز کے ايک ياکئي سجدوں کو بھول جائے تو نماز کے بعد قضا کرے (ليکن اگر ايک ہي رکعت کے دو سجدے بھول جائے تو نماز باطل ہے) اسي طرح اگر تشہد کو بھول گيا ہے تو بلا فاصلہ نماز کے بعد اس کي قضا کرے اور تشہد و سجدہ کي قضا کرنے کے علاوہ بنابرا حتياط واجب ہر ايک کے لئے دو سجدہ سہو بجالا ئے (ليکن جيسا کہ پہلے بيان کيا گيا ہے تشہد سجدہ سہو بھولے ہوئے تشہد کي جگہ کافي ہوجاتا ہے).

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت